?️
کراچی (سچ خبریں) پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف میزبان وقار ذکاء نے طلبہ کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان سے ان کے بارے میں سوال کیا کہ کیا آپ کو بھی طلبہ کا درد نظر نہیں آتا؟مجھے یقین نہیں آتا کہ وزیر تعلیم شفقت محمود کیوں انا کا شکار ہو رہے ہیں؟
تفصلات کے مطابق میزبان وقار ذکاء نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیر تعلیم شفقت محمود کے امتحانات منسوخ نہ کرنے کے فیصلے کا ردّ عمل دیتے ہوئے ٹوئٹ کیا ہے۔وقار ذکاء نےٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’مجھے یقین نہیں آتا کہ شفقت محمود انا کا گوڈزیلا بن رہے ہیں۔وقار ذکاء نے وزیراعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’کیا آپ کو بھی طلبہ کا درد نظر نہیں آتا؟
واضح رہے کہ وُزرائے تعلیم کی بین الصوبائی کمیٹی نے آئی بی سی سی (انٹر بورڈز کمیٹی آف چیئر مین) کی اگلی کلاسوں میں نویں اور گیارہویں جماعت کے طلبہ کو ترقی دینے اور میٹرک اور انٹر کے صرف اختیاری مضامین میں امتحانات دینے کی تجویز کو مسترد کر دیا ہے۔
کورونا وائرس کی تیسری لہر کے پیش نظر امتحانات کو دو مراحل میں منعقد کرنے کی تجویز سے اصولی طور پر اتفاق کیا گیا ہے۔پہلے مرحلے میں دسویں اور بارہویں کلاس کے امتحانات کا پہلا مرحلہ جولائی میں جبکہ دوسرے مرحلے میں نویں اور گیارہویں کلاس کے کاغذات اگست یا ستمبر میں ہوں گے۔


مشہور خبریں۔
اسرائیلی فوج کی غزہ میں کمبائنڈ حملے پر ابتدائی تحقیقات
?️ 9 جولائی 2025سچ خبریں: صیہونی ریجن کی فوجی ریڈیو نے اعلان کیا ہے کہ
جولائی
یمن کے متعد علاقوں پر سعودی اتحاد کی وحشیانہ بمباری
?️ 21 فروری 2022سچ خبریں:سعودی اتحاد نے یمن کے صوبوں الذمار اور حضرموت کے شہری
فروری
برطانیہ ہمیشہ موقع پرست رہا ہے: فرانس
?️ 19 ستمبر 2021سچ خبریں:فرانسیسی وزیر خارجہ نے اپنی ایک ٹیلی ویژن تقریر میں آسٹریلیا
ستمبر
وزیراعظم کا یوم عاشور پر بہترین سکیورٹی انتظامات پر چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کا شکریہ
?️ 18 جولائی 2024سچ خبریں: وزیراعظم شہباز شریف نے یوم عاشور پر بہترین سکیورٹی انتظامات
جولائی
’ آج بھارت کا غرور خاک میں ملانے کا دن ہے ’ سیاستدان بھی قومی ٹیم کی جیت کیلئے پُرامید
?️ 28 ستمبر 2025کراچی: (سچ خبریں) نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار، وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ،
ستمبر
امریکی نامہ نگار ایسا کیا پوچھا کہ مودی سکتہ میں آگئے
?️ 29 جون 2023سچ خبریں: امریکن ایسوسی ایشن آف جرنلسٹس نے وال اسٹریٹ جرنل کی
جون
مصر کے سربراہ انٹیلی جنس کی صہیونی خطرات کے درمیان لبنان کے دورے کا اعلان
?️ 28 اکتوبر 2025سچ خبریں: لبنانی اخبار الجمہوریہ نے اطلاع دی ہے کہ مصری انٹیلی
اکتوبر
تصویر کے مطابق حزب اللہ کے ڈرون
?️ 26 اگست 2022سچ خبریں: لبنانی اخبار الاخبارنے آج لبنان کی حزب اللہ تحریک
اگست