🗓️
لاہور: (سچ خبریں) ابھرتی ہوئی پنجابی فوک گلوکارہ نمرہ مہرا نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی شہرت کا سبب بننے والے گانے ’ماہیاوے: صبح دی پاک ہوا ورگا‘ کو متعدد افراد نے مل کر لکھا۔
نمرہ مہرا نے ’ماہیاوے: صبح دی پاک ہوا ورگا‘ کو جی این این کے ٹاک شو دیس بک میں گایا تھا، جس کے بعد وہ دیکھتے ہی دیکھتے مشہور ہوگئیں۔
’ماہیاوے: صبح دی پاک ہوا ورگا‘ کو یوٹیوب پر اب تک مجموعی طور 6 کروڑ سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے جب کہ نمرہ مہرا اسے گانے کے بعد فل ٹائم گلوکارہ بن چکی ہیں۔
حال ہی میں انہوں نے ایک ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی، جہاں میزبان احمد علی بٹ نے ان سے مذکورہ گانے سمیت دیگر معاملات پر کھل کر بات کی۔
نمرہ مہرا نے پروگرام میں محبت اور شادی سے متعلق کھل کر بات کی اور بتایا کہ فی الحال ان کا شادی کا ارادہ نہیں۔
گلوکارہ نے وہاج علی کو پاکستانی اداکاروں میں سب سے زیادہ پرکشش قرار دیا اور کہا کہ اگر انہیں شوبز شخصیات میں سے کسی کے ساتھ شادی کرنے کا آپشن دیا جائے گا تو وہ وہاض علی کا انتخاب کریں گی۔
اسی سیگمنٹ میں انہوں نے میزبان آفتاب اقبال کے حوالے سے بھی بات کی اور کہا کہ ان پر بہت ساری لڑکیاں فدا ہوں گی لیکن انہیں وہ پسند نہیں ہیں۔
پروگرام کے دوران نمرہ مہرا نے ’ماہیاوے: صبح دی پاک ہوا ورگا‘ کو کس نے لکھا سے متعلق پوچھے گئے سوال پر انکشاف کیا کہ ان کے گانے کے متعدد شاعر ہیں لیکن اس کی موسیقی انہوں نے خود ترتیب دی تھی۔
گلوکارہ نے انکشاف کیا کہ ’ماہیاوے: صبح دی پاک ہوا ورگا‘ کی ابتدائی شاعری کسی کتاب سے اٹھائی گئی، جس میں پھر نسیم وکی اورجنید سلیم نے بھی شاعری کا حصہ ڈالا اور انہوں نے خود بھی اس میں کچھ الفاظ شامل کیے۔
ان کے مطابق ’ماہیاوے: صبح دی پاک ہوا ورگا‘ کی شاعری کو متعدد افراد نے لکھا لیکن اس کی موسیقی انہوں نے خود ترتیب دی جب کہ گانے میں لفظ ماہیا وے بھی انہوں نے خود ہی شامل کیا۔
مشہور خبریں۔
عین الاسد میں امریکیوں کی مشکوک نقل و حرکت
🗓️ 26 ستمبر 2024سچ خبریں: عراقی ذرائع ابلاغ نے اس ملک میں امریکی مشکوک نقل
ستمبر
وینزویلا اور کولمبیا آپس میں فوجی تعلقات قائم کرنے کے خواہاں
🗓️ 10 اگست 2022سچ خبریں: وینزویلا کے وزیر دفاع ولادیمیر پیڈرینو نے کل منگل
اگست
اس عید پر گلے لگانے کی اجازت نہیں ہو گی
🗓️ 8 مئی 2021پنجاب (سچ خبریں)وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائے اطلاعات
مئی
لاہور: اورنج لائن ٹرین ٹرمینل پر ریموٹ کنٹرول ڈرون طیارہ گر کر تباہ
🗓️ 17 نومبر 2022لاہور: (سچ خبریں) لاہور میں ٹھوکر نیاز بیگ کے علاقے میں اورنج
نومبر
یوکرینی صدر امریکہ کے دورے میں سب سے پہلے کہاں جائیں گے؟
🗓️ 22 ستمبر 2024سچ خبریں: یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی اپنے دورہ امریکہ کا آغاز
ستمبر
نیتن یاہو نے اپنے وزیر جنگ پر امریکہ جانے پر پابندی لگائی
🗓️ 4 مئی 2023سچ خبریں:اسرائیل کے چینل 12 ٹی وی نے اطلاع دی ہے کہ
مئی
سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو توسیع دینے کا فیصلہ غلط تھا، اسد قیصر
🗓️ 3 دسمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے پی
دسمبر
وکیل جبران ناصر کے ’اغوا‘ کے خلاف مقدمہ درج
🗓️ 2 جون 2023کراچی: (سچ خبریں) معروف وکیل اور انسانی حقوق کے لیے کام کرنے
جون