میں آج سے ماہرہ خان ہوں، جو کرنا ہے، کرلو، رابعہ کلثوم

?️

کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ رابعہ کلثوم نے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری اور ان کے حامیوں کی جانب سے ملک بھر میں کیے گئے مظاہروں پر دلچسپ ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ آج سے ماہرہ خان ہیں، جس نے جو کرنا ہے، کرلے۔

رابعہ کلثوم نے انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا کہ اگر متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کو کراچی میں فساد ہونے پر افسوس ہے اور اگر آصف علی زرداری نے بینظیر بھٹو کی شہادت کے دن 27 دسمبر کو امن قائم رکھا ہوا تھا تو وہ بھی آج سے ماہرہ خان ہیں، جس نے جو کرنا ہے، کرلے۔

اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا کہ اگر شریف خاندان منی لانڈرنگ کیس میں بے قصور تھا تو وہ بھی آج سے ماہرہ خان ہیں، جس نے جو کرنا ہے، کرلے۔

اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں عمران خان کی گرفتاری اور ان کے حامیوں کی جانب سے مظاہروں کے دوران جلاؤ گھیراؤ کرنے کا ذکر نہیں کیا، تاہم انہوں نے ایک ایسے وقت میں پوسٹ کی جب تحریک انصاف کے چیئرمین کو گرفتار کیے جانے کے بعد ان کے حامیوں نے ملک بھر میں مظاہروں کے دوران توڑ پھوڑ اور تشدد کیا۔

اگرچہ اداکارہ نے واضح طور پر تحریک انصاف اور عمران خان کی حمایت نہیں کی، تاہم انہوں نے انسٹاگرام پر اپنی پروفائل تصویر بھی تبدیل کرتے ہوئے اس پر عمران خان کی تصویر لگالی۔

رابعہ کلثوم نے ایک ایسے وقت میں مذکورہ پوسٹ کی جب عمران خان کو 11 مئی کی شام کو سپریم کورٹ میں پیش کیا گیا، جہاں عدالت نے ان کی گرفتاری غیر قانونی قرار دیتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔

ساتھ ہی چیف جسٹس نے خواہش ظاہر کی تھی کہ عمران خان اپنی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں کی جانے والی توڑ پھوڑ کی مذمت بھی کریں لیکن تحریک انصاف کے چیئرمین نے جلاؤ گھیراؤ کی واضح مذمت نہیں کی۔

بعد ازاں عمران خان کو 12 مئی کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش کیا گیا، جہاں عدالت نے ان کی تمام کیسز میں 17 مئی تک ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا۔

خیال رہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین کی 9 مئی کو گرفتاری کے فوراً بعد ملک بھر میں پارٹی کارکنوں کی جانب سے ہنگامہ آرائی کی گئی، فوج کی املاک اور تنصیبات پر حملہ کیا گیا، سرکاری عمارتوں میں آگ بھی لگائی گئی، اس دوران 8 افراد جاں بحق اور 290 زخمی ہوئے تھے۔

ملک میں افراتفری جیسی صورتحال کو دیکھتے ہوئے شوبز شخصیات نے افسوس کا اظہار کیا اور عمران خان کو گرفتار کرنے پر سیخ پا دکھائی دیے۔

مشہور خبریں۔

موجودہ حالات میں ہماری فوج اگلی جنگ نہیں جیت سکے گی: صیہونی جنرل

?️ 16 جون 2022سچ خبریں:صہیونی فوج کے ایک جنرل نے یہ اعلان کرتے ہوئے کہ

این اے 133 ضمنی انتخابات کے غیر سرکاری نتائج سامنے آگئے

?️ 5 دسمبر 2021لاہور(سچ خبریں) این اے 133 ضمنی انتخابات، ن لیگ پیپلز پارٹی کو

کنٹرول لائن کے دونوں جانب اوردنیا بھر میں مقیم کشمیری آج سید علی گیلانی کی چوتھی برسی منارہے ہیں۔

?️ 1 ستمبر 2025سرینگر: (سچ خبریں) کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں

شام کے بارے میں سعودی عرب کا کیا موقف ہے؟

?️ 19 ستمبر 2023سچ خبریں: سعودی حکومت کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے اطلاع دی

عمان میں شہید ہونے والے چاروں پاکستانیوں کی میتیں وطن پہنچ گئیں

?️ 21 جولائی 2024سچ خبریں: پی آئی اے کے ترجمان نے بتایا کہ عمان میں

صہیونی فوج حماس کو کبھی تباہ کرنے نہیں کر سکتی

?️ 27 دسمبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے چیف آف اسٹاف ہرزی حلوی نے کہا کہ

داعش اور شام کے تیل کے ذخائر کا استحصال

?️ 1 جنوری 2022سچ خبریں:  کچھ رپورٹس بتاتی ہیں کہ داعش دہشت گرد گروہ شمال

شام میں داعشی سرغنہ ہلاک

?️ 11 اگست 2022سچ خبریں:شام کے صوبے درعا میں اس ملک کی فوج کے ساتھ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے