مہوش حیات کی آواز اچھی ہے، انہیں گلوکاری کرنی چاہیے، ساحر علی بگا

🗓️

کراچی: (سچ خبریں) معروف گلوکار اور موسیقار ساحر علی بگا نے اداکارہ مہوش حیات کی آواز کو بہترین قرار دیتے ہوئے انہیں گلوکاری کرنے کا مشورہ دے دیا۔

مہوش حیات ماضی میں میوزیکل شو ’کوک اسٹوڈیو‘ کے نویں سیزن میں 2016 میں اپنی آواز کا جادو جگا چکی ہیں، علاوہ ازیں وہ امریکا سمیت دیگر ممالک میں ہونے والے کنسرٹس میں بھی گلوکاری کر چکی ہیں۔

مہوش حیات نے کوک اسٹوڈیو میں معروف گلوکار شیراز اُپل سمیت دیگر کے ہمراہ ’تو ہی تو‘ گانے میں آواز کا جادو جگایا تھا اور ان کی گلوکاری کو سراہا گیا تھا۔

اب موسیقار ساحر علی بگا نے بھی ان کی آواز کی تعریفیں کرتے ہوئے انہیں تجویز دی ہے کہ اداکارہ کو گلوکاری میں قسمت آزمانی چاہیے۔

ساحر علی بگا ’حد کردی‘ شو میں شریک ہوئے، جہاں انہوں نے میوزک کیریئر سمیت دیگر معاملات پر بات کی اور بتایا کہ کیریئر کے آغاز میں وہ خود کو بہت بڑا موسیقار اور گلوکار سمجھتے تھے لیکن جب انہوں نے بڑے بڑے موسیقاروں کے ساتھ کام کیا تو انہیں احساس ہوا کہ وہ کچھ بھی نہیں۔

انہوں نے بتایا کہ انہوں نے 17 سال قبل اپنے پہلے گانے کی موسیقی ترتیب دی تھی اور اب تک وہ درجنوں گانوں کی دھنیں بنا چکے ہیں اور ان کی دھنوں کو معروف گلوکار گا چکے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ انہیں گھر والے موسیقار نہیں سمجھتے جب کہ اہلیہ کے ناراض ہونے پر انہیں کوئی گانا یا موسیقی سنا کر منانے کی کوشش نہیں کرتے کیوں کہ وہ ٹھیک طرح سے جانتے ہیں کہ گھر میں میوزک سے کچھ نہیں ہونے والا۔

ساحر علی بگا نے تنازعات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کے آگے تنازعات اہمیت نہیں رکھتے، کیوں کہ وہ فالتو اور بیکار ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شوبز اور میوزک انڈسٹری میں تمام مرد و خواتین ساتھی کے طور پر کام کرتے ہیں اور وہاں تنازعات نہیں ہوتے لیکن دوسرے لوگ تنازعات پیدا کرتے ہیں۔

پروگرام کے دوران ماہرہ خان اور مہوش حیات کی گلوکاری سے متعلق ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ انہوں نے آج تک ماہرہ خان کو گاتے ہوئے نہیں سنا اور انہیں ان کی گلوکاری سے متعلق کچھ علم نہیں۔

ساحر علی بگا کا کہنا تھا کہ البتہ انہوں نے مہوش حیات کی گلوکاری سن رکھی ہے، ان کی آواز اچھی ہے اور انہیں گلوکاری کرنی چاہیے۔

موسیقار کے مطابق مہوش حیات نے کوک اسٹوڈیو میں بھی اچھی پرفارمنس کی اور ان کے خیال میں اداکارہ کو گلوکاری میں قسمت آزمانی چاہیے۔

ایک اور سوال کے جواب میں ساحر علی بگا کا کہنا تھا کہ ان کے گلوکار جواد احمد اور ابرارالحق کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں لیکن ان کا کسی سیاسی پارٹی سے کوئی تعلق ہے نہ مستقبل میں کسی جماعت میں شامل ہونے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

مشہور خبریں۔

حسکہ میں امریکی پرچم کو آگ لگنے سے امریکی قابض فرار

🗓️ 7 جون 2022سچ خبریں:   صوبہ حسکہ میں القمشلی ریف پر واقع گاؤں حمو کے

غزہ پر اسرائیل کے زمینی حملے ناکام ، وجوہات ؟

🗓️ 8 نومبر 2023سچ خبریں:پال کربی نے بی بی سی انگلینڈ میں لکھا کہ اسرائیل

پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے سرکاری ملازمین کا دھرنا، 10 شرکاء زیرِ حراست

🗓️ 10 فروری 2021اسلام آباس {سچ خبریں} دارالحکومت اسلام آباد میں سرکاری ملازمین اور لیڈی

شام میں امریکی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے ہاتھوں متعدد نوجوان اغوا

🗓️ 8 جنوری 2022سچ خبریں:سیرین ڈیموکریٹک فورسز کے نام سے مشہور یکی حمایت یافتہ جنگجوؤں

شام پر صیہونی حملوں کے مقاصد

🗓️ 5 جولائی 2022سچ خبریں:ماہرین کا خیال ہے کہ شام پر صیہونی حملے کے پس

صیہونی حکومت کے جرائم کی حمایت میں پانچ مغربی ممالک کا مشترکہ بیان

🗓️ 10 اکتوبر 2023سچ خبریں:غزہ کی پٹی پر عبوری صیہونی حکومت کے مجرمانہ حملوں اور

انڈونیشیا کی لاپتہ آبدوز میں موجود تمام افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوگئی

🗓️ 26 اپریل 2021جکارتا (سچ خبریں)  انڈونیشیا میں حکام کا کہنا ہے کہ اتوار کے

مغربی کنارے پر آج کے صہیونی حملے میں 5 شہید

🗓️ 11 ستمبر 2024سچ خبریں: اسرائیلی حکومت کی فوج نے ایک بار پھر مغربی کنارے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے