?️
لاہور: (سچ خبریں) پاکستانی فلموں اور ڈراموں کی مقبول اداکارہ مہوش حیات نے بولی وڈ میں مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی مہوش حیات کی مختصر ویڈیو میں انہیں بولی وڈ میں کام کرنے سمیت اپنے پسندیدہ بولی وڈ خان پر بات کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
ایک مداح نے ان سے سوال کیا کہ اگر انہیں بولی وڈ میں سلمان خان، عامر خان اور شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا تو وہ کس کے ساتھ کام کرنا پسند کریں گی؟
مہوش حیات تینوں خانز کے نام پر کنفیوژن کا شکار ہوگئیں اور انہیں سمجھ نہیں آیا کہ وہ کس کا نام لیں، اس لیے آغاز میں انہوں نے سلمان خان کا نام لیا لیکن بعد ازاں انہوں نے اپنی خواہش تبدیل کردی۔
وائرل ویڈیو میں مہوش حیات نے پہلے سلمان خان کا نام لیا اور کہا کہ ان کے خیال میں وہ ان کے ساتھ ہی کام کرنا پسند کریں گی لیکن جلد ہی انہوں نے عامر خان کا نام بھی لیا اور پھر وہ کچھ وقت تک دونوں خانز کے ناموں پر پریشان رہیں۔
بعد ازاں اداکارہ نے بلآخر مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کا نام لیا، تاہم انہوں نے شاہ رخ خان کا نام لینا بھی پسند نہیں کیا۔
اس سے قبل مہوش حیات انٹرویوز بتا چکی ہیں کہ وہ بطور اداکارہ کہیں بھی کام کرنے کو تیار ہیں اور وہ ماضی میں مس مارول نامی امریکی ویب سیریز میں بھی کام کر چکی ہیں اور جلد ہی وہ بھارتی گلوکار یو یو ہنی سنگھ کے ساتھ گلوکاری بھی کرتی دکھائی دیں گی۔
مشہور خبریں۔
UNRWA کی امداد بند کرنے پر عرب لیگ کا ردعمل
?️ 29 جنوری 2024سچ خبریں: اتوار کو عرب لیگ نے UNRWA کی فنڈنگ معطل کرنے
جنوری
امریکی سرحدی شہر تباہی کے دہانے پر
?️ 25 ستمبر 2023سچ خبریں: امریکہ کے جنوب میں ایک سرحدی شہر لاکھوں پناہ گزینوں
ستمبر
صیہونیوں کے جرائم کے خلاف یہودی تنظیم کا انکشاف
?️ 16 مئی 2021سچ خبریں:ایک یہودی گروہ نے غزہ میں صیہونی جنگی جرائم کو بے
مئی
کورونا:عثمان بزدار نے ایس اوپیز پر سختی سے عملدرآمد کرانے کا حکم دے دیا
?️ 14 مئی 2021لاہور(سچ خبریں)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پنجاب میں کورونا وائرس کے پیش
مئی
دشمن میڈیا قوموں کی جیت کو مسخ کر رہا ہے: بشار اسد
?️ 20 مارچ 2023سچ خبریں:اسد نے مزید کہا کہ شامی قوم کا ایک بڑا حصہ
مارچ
ہانیہ عامر اور یشما گل کے لباس کی بات نہیں کی، حنا خواجہ بیات
?️ 6 جنوری 2025کراچی: (سچ خبریں) سینیئر اداکارہ حنا خواجہ بیات نے دعویٰ کیا ہے
جنوری
یوٹیوب نے بھی ٹک ٹاک کا انداز اپنا لیا
?️ 22 فروری 2022سان فرانسسکو(سچ خبریں) یوٹیوب نے ٹک ٹاک کی طرح لائیو اسٹریم کو
فروری
پاکستان کی مقبوضہ کشمیر میں سیاسی جماعتوں پر پابندیوں کی شدید الفاظ میں مذمت
?️ 20 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں کشمیری
مارچ