مرد عقل و شعور میں عورت سے برتر ہے، سعدیہ امام

?️

کراچی: (سچ خبریں) سینیئر اداکارہ و ٹی وی میزبان سعدیہ امام نے کہا ہے کہ انہوں نے سنا تھا اور پھر اس کا تجربہ بھی کیا کہ خدا نے مرد کو عقل و شعور کے حساب سے بلند رکھا ہے۔

سعدیہ امام شوہر کے ہمراہ حال ہی میں ندا یاسر کے مارننگ شو میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نےمختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔

پروگرام کے دوران بات کرتے ہوئے انہوں نے خاندان کو آگے بڑھانے اور معاملات کشیدہ نہ ہونے میں مرد و خواتین کے کردار پر بھی بات کی۔

انہوں نے بات کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے سنا تھا اور پھر انہوں نے اس بات کا تجربہ بھی کیا کہ مرد ذہانت، شعور اور عقل میں بلند ہے جب کہ خدا نے عورت کو جذبات میں برتر رکھا ہے۔

اداکارہ نے واضح کیا کہ ایسا بالکل بھی نہیں کہ عورت کے پاس عقل نہیں، تاہم عورت میں خدا نے جذبات کو پہلے رکھا ہے، وہ مرد کے مقابلے میں زیادہ جذباتی ہے۔

انہوں نے مثال دی کہ عورت کے جذباتی ہونے کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ جب بھی کسی بھی معاملے میں قربانی دینی پڑتی ہے تو عورت پہل کرتی ہے اور وہ آگے آتی ہے۔

سعدیہ امام نے اپنی مثال دیتے ہوئے کہا کہ وہ گھر کے معاملے سمیت دوسرے خاندانی مسائل پر جذباتی ہوجاتی ہیں جب کہ ان کے شوہر ایسے نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے شادی کے بعد جو گھر خریدا تھا، اسے ان کے شوہر فروخت کرکے دوسری جگہ اچھا گھر لینا چاہتے تھے لیکن وہ جذباتی ہوگئیں، انہوں نے کچھ نہیں سوچا۔

سعدیہ امام نے اعتراف کیا کہ اگرچہ ان کے شوہر پرانے گھر کو بیچ کر نیا گھر اس لیے خریدنا چاہتے تھے کہ وہ انہیں خوشی دینا چاہتے تھے لیکن ابتدا میں انہیں یہ چیز سمجھ نہیں آئی اور وہ جذباتی ہوگئیں۔

اداکارہ نے کہا کہ بیویوں کو کبھی اپنے شوہروں کی بات کے خلاف نہیں جانا چاہیے، انہیں جذبات سے کام نہیں لینا چاہیے، کیوں کہ مرد کے پاس عقل زیادہ ہوتی ہے، ان کے فیصلے بہتری کے لیے ہوتے ہیں۔

سعدیہ امام نے یہ بھی کہا کہ رشتوں میں فیصلوں کو انا کا مسئلہ نہیں بنانا چاہیے، جذبات کو ایک طرف رکھ کر عقل کی بات ماننی چاہیے۔

سینیئر اداکارہ نے واضح کیا کہ مردوں میں جذبات کو سائیڈ میں رکھ کر عقل کو اہمیت دینے والی بات ہوتی ہے، شروع میں انہیں سمجھ نہیں آتی تھی لیکن اب وہ سمجھ چکی ہیں کہ مرد عقل میں خواتین سے برتر ہوتے ہیں۔

مشہور خبریں۔

لبنان دوسرا غزہ نہیں بن سکتا؛کیوں؟

?️ 28 ستمبر 2024سچ خبریں: حالیہ دنوں میں بعض حلقوں کی جانب سے دانستہ یا

قومی صنعتی پالیسی کو جلد حتمی شکل دی جائے، وزیراعظم کی ہدایت

?️ 20 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے ’قومی صنعتی پالیسی‘ کو

وزیرخارجہ کا اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے صدر اور سیکریٹری جنرل کو خط

?️ 5 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں)  وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ سلامتی

مقبوضہ کشمیر کے سیاسی رہنما نے مودی حکومت کو شدید دھمکی دے دی

?️ 10 مارچ 2021سرینگر (سچ خبریں)  مقبوضہ کشمیر کے سیاسی رہنما الطاف بخاری نے بھارتی

روس نے ٹرمپ کے ساتھ تنازعات کے درمیان ایلون مسک کے والد کا خیرمقدم کیا

?️ 10 جون 2025سچ خبریں: روسی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ انہوں نے

غزہ کے علاقوں پر صیہونی حکومت کی شدید بمباری

?️ 4 جنوری 2024سچ خبریں:فلسطینی ذرائع نے صیہونی حکومت کی طرف سے غزہ کے خان

بحرینیوں کااسرائیلی وزیر خارجہ کے دورے کے خلاف احتجاج

?️ 1 اکتوبر 2021سچ خبریں:  بحرینی اپوزیشن میڈیا کی طرف سے بحرینیوں نے ایک بار پھر

شہباز شریف سے مذاکرات ہوئے تو پوچھوں گا کب اقتدار واپس کرو گے؟ محمود اچکزئی

?️ 3 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین و رکن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے