مذاق میں ویڈیو بنا کر شیئر کی: حریم شاہ

مذاق میں ویڈیو بنا کر شیئر کی: حریم شاہ

🗓️

کراچی ( سچ خبریں) متنازع ٹک ٹاک اسٹار و اداکارہ حریم شاہ نے کہا ہے کہ ا میں نے مذاق میں ویڈیو بنا کر شیئر کی ، مجھے نہیں تھا معلوم کہ میری ایک ویڈیو سے یہ سب کچھ ہو جائے گا۔  منی لانڈرنگ کے بارے میں کچھ بھی معلوم نہیں ہے کیونکہ  میں نے ہمیشہ حلال پیسہ ہی کمایا ہے۔

حال ہی میں سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر بھاری رقم کے ساتھ ویڈیو شیئر کرنے والی حریم شاہ نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے ) کی تحقیقات کے بعد اپنا نیا بیان جاری کردیا۔حریم شاہ نے برطانیہ میں ایک نجی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’مجھے نہیں معلوم تھا کہ میری ایک ویڈیو سے یہ سب ہوجائے گا۔

ٹک ٹاک اسٹار نے کہا کہ ’انسان ہر غلطی سے کچھ نہ کچھ سیکھتا ہے اور میں اپنی غلطی تسلیم بھی کررہی ہوں۔‘اُنہوں نے کہا کہ ’میں برطانیہ میں دانیال نامی بزنس مین کے آفس گئی تھی، وہاں اتنی زیادہ رقم دیکھ کر میں نے اُن سے ویڈیو بنانے کی اجازت لی اور مذاق میں یہ ویڈیو بناکر شیئر کردی۔‘

حریم شاہ نے کہا کہ ’وہ ویڈیو وائرل ہوگئی اور میرے خلاف استعمال کی گئی جبکہ مجھے اُس وقت تک منی لانڈرنگ کے بارے میں کچھ بھی معلوم نہیں تھا کیونکہ میں نے ساری زندگی حلال کمایا ہے اور جس بھائی کی یہ رقم تھی وہ لیگل بزنس ہی کرتے ہیں۔‘ٹک ٹاک اسٹار نے مزید کہا کہ ’مجھے دانیال بھائی نے بتایا کہ پاکستان سے صرف مخصوص رقم ہی بیرون ملک لیکر جاسکتے ہیں تو مجھے جب یہ معلوم ہوا تو میں نے مذاق میں ویڈیو بنائی کہ میں تو اتنی بھاری رقم برطانیہ لے آئی ہوں۔‘

خیال رہے کہ منی لانڈرنگ کی تحقیقات کی خبریں میڈیا پر چلنے کے فوری بعد حریم شاہ نے اس حوالے سے ویڈیوز اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے ڈیلیٹ کردیں۔واضح رہے کہ حریم شاہ کبھی دفتر خارجہ کے اندر جاکر متنازع وڈیو بناکر شہرت حاصل کرتی ہیں، تو کبھی سیاست دانوں اور سیلبریٹیز کے ساتھ ان کی تصاویر سوشل میڈیا پر موضوع بحث رہتی ہیں۔

اپنی متنازعہ وڈیوز کی وجہ سے یہ متعدد بار اسکینڈلز میں ملوث رہیں، وزیر اعظم عمران خان، وزیر داخلہ شیخ رشید، صوبائی وزیر فیاض چوہان اور معروف مذہبی اسکولر مفتی قوی کے ساتھ بھی ماضی میں حریم شاہ کی متنازعہ وڈیوز اور تصاویر سامنے آئیں تھیں۔

مشہور خبریں۔

صرف امریکہ ہی اسرائیل کو سمجھا سکتا ہے:وزیر خارجہ

🗓️ 19 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایک نجی

سلیوان کی صیہونی حکومت سے آخری درخواست کیا تھی؟

🗓️ 21 جنوری 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے ٹی وی چینل 12 نے مقبوضہ علاقوں سے

تل ابیب-ابوظہبی روٹ پر موت کی ٹرین

🗓️ 4 مارچ 2023سچ خبریں:15ستمبر 2020ء کو واشنگٹن میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی

ایف بی آئی کا امریکہ میں خانہ جنگی کا انتباہ

🗓️ 16 اگست 2022سچ خبریں:ایف بی آئی اور امریکی قومی سلامتی کے محکمے نے فلوریڈا

امریکی پابندیوں کا جواب دیا جائے گا: چین

🗓️ 29 فروری 2024سچ خبریں:چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اعلان کیا کہ ملک چینی

صدارتی کونسل؛ یمنی گروہوں کے درمیان جنگ کی منتقلی کے لیے ریاض کا اقدام

🗓️ 13 اپریل 2022سچ خبریں:  ایک رپورٹ میں یمن کے لیے صدارتی کونسل کی تشکیل

عراقچی کے بیروت کے سفر کے پیغامات

🗓️ 6 اکتوبر 2024سچ خبریں: النشرے لبنان ویب سائٹ نے ایک رپورٹ میں ایران کے

افغان دارالحکومت میں دھماکہ اور فائرنگ

🗓️ 1 جولائی 2022سچ خبریں:افغان خبر رساں ذرائع نے بتایا ہے کہ کابل میں علمائے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے