فلسطین میں ظلم اور نسل کشی ہورہی ہے: کبریٰ خان

فلسطین میں ظلم اور نسل کشی ہورہی ہے: کبریٰ خان

?️

کراچی (سچ خبریں)پاکستانی اداکارہ کبریٰ خان نے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطین میں ظلم اور نسل کشی ہورہی ہے ان کا کہنا تھا کہ  یہ جنگ نہیں نسل کشی ہے۔ روزانہ معصوموں کا خون بہتا دیکھ کر میرا دل ٹوٹ جاتا ہے۔

اداکارہ کبریٰ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر فلسطین کی حمایت کرتے ہوئے ایک تصویر شیئر کی ہے، جس فلسطینی جھنڈے کے رنگ کی کچھ تتلیاں اڑتی نظر آرہی ہیں۔اداکارہ کبریٰ خان نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’روزانہ اٹھتے ہی، خونریزی کی ویڈیوز اور معصوموں کا خون بہتا دیکھ کر میرا دل ٹوٹ جاتا ہے، یہ جنگ نہیں ہے، یہ نسل کشی ہے اور ظلم ہے۔

کبریٰ خان نے جنوبی افریقا کے سماجی کارکن ڈیسمونڈ توتو کا قول بھی شیئر کیا ہے کہ ’اگر آپ ناانصافی کی صورتحال میں غیر جانبدار ہیں تو آپ بھی ظالم کے ساتھ ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ کئی روز سے غزہ میں اسرائیلی فوج کی جانب سے بمباری کی جارہی ہے جس میں اب تک تقریباً 200 سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جب کہ 10 ہزار افراد بے گھر ہوئے ہیں۔

دوسری جانب معروف پاکستانی ماڈل و اداکارہ سائرہ یوسف نے بھی فلسطین میں جاری اسرائیلی بربریت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔اداکارہ سائرہ یوسف نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر فلسطینیوں پر ہونے والے مظالم پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے پھولوں کی ایک تصویر کے ساتھ ایک دعا شیئر کی۔ اداکارہ نے دعا کی کہ ’ اے اللہ ، ہم آپ کو دشمنوں کے مقابلے میں اپنی ڈھال بناتے ہیں اور ان کے مظالم سے تیری پناہ مانگتے ہیں۔

 

مشہور خبریں۔

طالبان اور دوحہ تیسری ملاقات

?️ 3 جولائی 2024سچ خبریں: جون 1402 میں، قطر نے اقوام متحدہ کے نمائندے کے ساتھ

ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت میں کمی؛ اقتصادی ناکامی اور ہجرتی پالیسیوں پر نظرثانی

?️ 25 فروری 2026سچ خبریں:بی بی سی عربی کی رپورٹ کے مطابق، ڈونلڈ ٹرمپ کی

لوہانسک حملے کے مجرموں کو سزا دی جائے گی: ماسکو

?️ 26 مئی 2026 سچ خبریں:ویلنٹینا ماتوینکو، چیئرپرسن آف دی فیڈریشن کونسل آف رشیا نے

10 لاکھ سے زائد بھارتی فوجیوں نے کشمیریوں کا محاصرہ کررکھا ہے

?️ 26 مارچ 2021سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کی جانب

حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کے خواہاں صیہونیوں کے نوکر ہیں:حزب اللہ

?️ 14 مارچ 2022سچ خبریں:حزب اللہ کی سیاسی کونسل کے سربراہ نے اعلان کیا کہ

اب فیصلہ روس کے ہاتھ میں ہے؛ٹرمپ کا یوکرین جنگ پر تبصرہ  

?️ 13 مارچ 2025 سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ یوکرین جنگ

عالمی صحافیوں کا سعودی جیل سے یمنی صحافی کی رہائی کا مطالبہ

?️ 19 نومبر 2021سچ خبریں:عالمی صحافیوں کی ایک غیر سرکاری تنظیم نے سعودی عرب میں

بائیڈن اور ہیرس کو امریکی ڈاکٹروں کا خط

?️ 27 جولائی 2024سچ خبریں: اس ملک کے صدر جو بائیڈن اور کملا ہیرس کو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے