اسلام آباد (سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ حکومت ملکی معاشی و معاشی ترقی کے لیے انسانی وسائل کی ترقی پر توجہ دے رہی ہے۔ تکنیکی طور پر ترقی یافتہ ممالک میں شامل ہونے کے لیے چوتھے صنعتی انقلاب کی ٹیکنالوجی اپنانے کی ضرورت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک کا مثبت تاثر اجاگر کرنے کے لیے فنون کی تعلیم کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، موجودہ دور میں فنون کی تعلیم کو فروغ دینا نہایت اہم ہے ،حکومت ملکی معاشی و معاشی ترقی کے لیے انسانی وسائل کی ترقی پر توجہ دے رہی ہے۔
ان خیالات کا اظہارا نہوں نے منگل کو پرنسپل نیشنل کالج آف آرٹس لاہور پروفیسر ڈاکٹر مرتضیٰ جعفری کی جانب سے بریفنگ کے دوران کیا۔ صدر ڈاکٹر عارف علوی کو پرنسپل نیشنل کالج آف آرٹس پروفیسر ڈاکٹر مرتضیٰ جعفری نے ملک میں فنون کی تعلیم کے فروغ کے لیے اپنے کالج کے کردار سے آگاہ کیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نیشنل کالج آف آرٹس پر زور دیا کہ کالج انتظامیہ کالج کی رسائی میں اضافہ کے لیے اعلیٰ شہرت کے بین الاقوامی تعلیمی اداروں کے ساتھ تعاون کو فروغ دے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت ملکی معاشی و معاشی ترقی کے لیے انسانی وسائل کی ترقی پر توجہ دے رہی ہے، آن لائن تعلیم کی سہولیات بہتر بنانے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ طلباء کو تعلیم تک سستی اور آسان رسائی دینے کے لیے آن لائن تعلیم کی سہولیات بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔