حکومت ملکی اور معاشی ترقی کے لئے انسانی وسائل پر  توجہ دے رہی ہے: صدر مملکت

صدرمملکت کا کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر اظہار تشویش

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ حکومت ملکی معاشی و معاشی ترقی کے لیے انسانی وسائل کی ترقی پر توجہ دے رہی ہے۔ تکنیکی طور پر ترقی یافتہ ممالک میں شامل ہونے کے لیے چوتھے صنعتی انقلاب کی ٹیکنالوجی اپنانے کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ  ملک کا مثبت تاثر اجاگر کرنے کے لیے فنون کی تعلیم کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، موجودہ دور میں فنون کی تعلیم کو فروغ دینا نہایت اہم ہے ،حکومت ملکی معاشی و معاشی ترقی کے لیے انسانی وسائل کی ترقی پر توجہ دے رہی ہے۔

ان خیالات کا اظہارا نہوں نے منگل کو پرنسپل نیشنل کالج آف آرٹس لاہور پروفیسر ڈاکٹر مرتضیٰ جعفری کی جانب سے بریفنگ کے دوران کیا۔ صدر ڈاکٹر عارف علوی کو پرنسپل نیشنل کالج آف آرٹس پروفیسر ڈاکٹر مرتضیٰ جعفری نے ملک میں فنون کی تعلیم کے فروغ کے لیے اپنے کالج کے کردار سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نیشنل کالج آف آرٹس پر زور دیا کہ کالج انتظامیہ کالج کی رسائی میں اضافہ کے لیے اعلیٰ شہرت کے بین الاقوامی تعلیمی اداروں کے ساتھ تعاون کو فروغ دے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت ملکی معاشی و معاشی ترقی کے لیے انسانی وسائل کی ترقی پر توجہ دے رہی ہے، آن لائن تعلیم کی سہولیات بہتر بنانے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ طلباء کو تعلیم تک سستی اور آسان رسائی دینے کے لیے آن لائن تعلیم کی سہولیات بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔

 

مشہور خبریں۔

غزہ جنگ میں اب تک کتنے اسرائیلی فوجی معذور ہو چکے ہیں؟

?️ 25 نومبر 2023سچ خبریں: صیہونی حکومت نے ایک رپورٹ میں اعتراف کیا ہے کہ

سینیٹ میں یوسف رضا گیلانی کی غیر حاضری پر وزیرخارجہ نے شکریہ ادا کیا

?️ 29 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں)  وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے

وزیراعظم نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کی تشکیلِ نو کردی، وزیرخزانہ چیئرمین مقرر

?️ 24 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای

سابق ٹکٹ ہولڈرز کا کالعدم تحریک لبیک پاکستان سے لاتعلقی کا اعلان

?️ 31 اکتوبر 2025ملتان (سچ خبریں) کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے سابق ٹکٹ ہولڈرز نے

پرانے زمانے کی بات ہے سیالکوت آتا تو کاروباری حضرات کرکٹ بیٹ تحفے میں دیتے،خواجہ آصف

?️ 23 اکتوبر 2022لاہور: (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو کڑی تنقید

شہید نصر اللہ نے مشکل ترین حالات کے لیے مزاحمت کو تیار کیا

?️ 1 اکتوبر 2024سچ خبریں: لبنان کی حزب اللہ کی سیاسی کونسل کے رکن محمود

ٹرمپ پر خفیہ دستاویزات رکھنے کے 38 کیسز کا الزام

?️ 10 جون 2023سچ خبریں:امریکہ کی ایک عدالت نے اعلان کیا ہے کہ سابق صدر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے