?️
کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی اور ہمایوں سعید کی پرانی تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ وقت کے ساتھ ہمارے ہونٹ چھوٹے ہوگئے ہیں۔
ماہرہ خان اور ہمایوں سعید نے یوٹیوب پروگرام ’سم تھنگ ہاٹ‘ میں شرکت کی، جہاں دونوں نے مختلف موضوعات پر کھل کر گفتگو کی۔
پاک بھارت کشیدگی کے دوران فلم ریلیز نہ ہونے کے خدشے کا ذکر کرتے ہوئے ماہرہ خان نے کہا کہ ایسا لگ رہا تھا کہ شاید فلم ریلیز ہی نہ ہو، ہم دونوں کراچی میں تھے اور حالات کو دیکھتے ہوئے دل سے فلم کا خیال نکال چکے تھے۔
ماہرہ خان نے ہمایوں سعید کے ساتھ تعلق پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایک دوسرے کی بہت عزت کرتے ہیں، چونکہ ہمایوں مجھ سے عمر میں بڑے ہیں، اس لیے میں انھیں ہمیشہ ’آپ‘ کہتی ہوں، یہاں تک کہ جب غصے میں بھی ہوتی ہوں تو ’آپ‘ ہی کہتی ہوں۔
انٹرویو کے دوران ماہرہ خان نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ دس سال میں زیادہ تبدیلی نہیں آئی، بس پہلے ہم زیادہ انرجیٹک تھے لیکن اب کچھ کم ہیں، جس پر ہمایوں سعید نے مسکراتے ہوئے کہا کہ ماہرہ اب بھی اتنی ہی انرجیٹک ہیں۔
ہمایوں سعید نے بتایا کہ ایک فلائٹ کے دوران ماہرہ نے دونوں کی دس سال پرانی تصویر دکھاتے ہوئے کہا کہ دیکھیں ہمایوں، عمر کے ساتھ ہمارے ہونٹ چھوٹے ہوگئے۔
ماہرہ خان نے کہا کہ ہمارا ردعمل کافی مزاحیہ تھا، ہم نے تصویروں کا موازنہ کیا تو لگا کہ واقعی عمر کے ساتھ ہونٹ سوکھ جاتے ہیں۔
اپنی آنے والی فلم ’لو گُرُو‘ کے بارے میں بات کرتے ہوئے ماہرہ خان نے بتایا کہ یہ ایک رومانوی مزاحیہ فلم ہے، کہانی بہت دلچسپ ہے اور مجھے یقین ہے ناظرین کو ضرور پسند آئے گی۔
فلم کے ٹریلر کی نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر لانچنگ کے بارے میں بات کرتے ہوئے ماہرہ خان نے کہا کہ یہ ایک ناقابلِ بیان لمحہ تھا، جو جذبات اس وقت محسوس کیے، وہ الفاظ میں بیان نہیں ہوسکتے۔
فلم ’لو گُرُو‘ عیدالاضحیٰ سے ایک دن قبل، 6 جون کو سینما گھروں کی زینت بنے گی، یہ دونوں اداکاروں کی تقریباً تین سال بعد بڑے پردے پر واپسی کا سبب بھی بنے گی۔
اگرچہ فلم ٹریلر مکمل کہانی ظاہر نہیں کرتا، تاہم اندازہ ہوتا ہے کہ ہمایوں سعید فلم میں ایک لاپرواہ عاشق کے کردار میں نظر آئیں گے، جو بعد میں ماہرہ خان کے والد (جاوید شیخ) کی طرف سے سونپی گئی ایک اہم ذمے داری کے بعد سچی محبت میں مبتلا ہوجاتے ہیں۔


مشہور خبریں۔
پوپ کو تبدیل کرنے کے اختیارات کس کے پاس ہوتے ہیں؟
?️ 21 اپریل 2025 سچ خبریں: ویٹی کن نے پیر کو اعلان کیا کہ کیتھولک
اپریل
اسرائیل غزہ میں اپنی فوجی کارروائیاں فوری طور پر بند کرے: چین
?️ 9 ستمبر 2025چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لِن جیان نے وزارت کے اجلاس میں
ستمبر
بھارتی ریسلر کی پیرس اولمپکس میں قواعد کی خلاف ورزی؛انتظامیہ کا ردعمل
?️ 8 اگست 2024سچ خبریں: انڈین ریسلر انتم پنگھال کو پیرس اولمپکس کے دوران قواعد
اگست
جولانی: ٹرمپ کا فیصلہ تاریخی تھا
?️ 15 مئی 2025سچ خبریں: شام کی عبوری حکومت کے سربراہ ابو محمد جولانی کے
مئی
شام کے فضائی دفاع نے 7 صیہونی میزائلوں کو ناکارہ بنایا
?️ 17 دسمبر 2021سچ خبریں: شام میں روسی وزارت دفاع کے حمیمیم مصالحتی مرکز کے
دسمبر
ہم جنس پرست صیہونی عہدیداروں کی فہرست منظر عام پر
?️ 28 دسمبر 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت کی دائیں بازو کی ایک مذہبی جماعت نے اعلان
دسمبر
سعودی عرب نے کھیل کے بہانے اپنے گناہوں کو چھپانے کے لیئے اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری شروع کردی
?️ 30 مئی 2021جدہ (سچ خبریں) سعودی عرب نے ملک بھر میں ہونے والی انسانی
مئی
500 سے زائد طلبہ نے پاک فوج کی مشقوں کا مظاہرہ دیکھا
?️ 8 مارچ 2021راولپنڈی(سچ خبریں )بہاولپور کور کے زیر اہتمام پاک فوج کی ٹریننگ مشقوں
مارچ