کراچی (سچ خبریں)پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کے معروف اداکار عدنان نے بھی عائزہ خان کے نئے ڈرامے سیریل پر شدید برہمی کا اظہار کیاہے جس کے ایک سین میں خواتین کو بلیک میلنگ اور ہراساں کرنے کو حربے کے طور پر استعمال کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔
عدنان ملک نے نجی ٹی وی چینل سے نشر ہونے والے ڈرامہ سیریل ’لاپتا‘ کے ایک سین میں خواتین کو بلیک میلنگ اور ہراساں کرنے کو حربے کے طور پر استعمال کرتے ہوئے دکھانے پر شدید غصے کا اظہار کیا ہے۔اس حوالے سے عدنان ملک نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر خصوصی اسٹوری شیئر کرتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
عدنان ملک نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ ’ڈرامے کا یہ سین دیکھ کر بہت زیادہ دُکھ ہوا ہے۔اداکار نے طنزیہ انداز میں لکھا کہ ’ویسے ہمیں حیران نہیں ہونا چاہیے کیونکہ ہمارے 99 فیصد ڈرامے گونگے، بہرے بنائے جاتے ہیں۔
اس سے قبل پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی اور گلوکارہ میشا شفیع نے بھی ڈرامہ سیریل ’لاپتا‘ کے اس سین کی وجہ سے شدید دُکھ کا اظہار کیا تھا۔خیال رہے کہ نجی ٹی وی سے نشر ہونے والے ڈرامہ سیریل ’لاپتا‘ کے ایک سین میں اداکارہ عائزہ خان کو گیتی کے کردار میں کچھ پیسے بچانے کے لیے دکاندار کو بلیک میل کرتے دکھایا گیا ہے۔
مشہور خبریں۔
سلامتی کونسل میں امریکی قرارداد کے ویٹو ہونے پر حماس کا ردعمل
مارچ
صیہونی جارحیت کو روکنے کے لیے اسلامی ممالک کے درمیان اتفاق رائے کی ضرورت
دسمبر
امریکہ کو ایران کے منطقی مطالبات کا جواب دینا چاہئے : بیجنگ
جون
سید حسن نصراللہ کیا تھے اور شہید حسن نصراللہ کیا ہوں گے؟
ستمبر
آرٹیکل 63 اے کی تشریح کے فیصلے پر نظرثانی کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر
جون
انڈونیشیا میں چرچ پر خودکش حملے کے بعد ایک اور بڑا حادثہ پیش آگیا
مارچ
عثمان بزدارکی جانب سے ایک لاکھ نوکریوں کا اعلان ٹاپ ٹرینڈبن گیا
نومبر
لاہور ہائیکورٹ: سرکاری خزانے سے مریم نواز اور نواز شریف کی تشہیر کیخلاف درخواست پر جواب طلب
مارچ