?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) فلسطین تنازع پر جہاں عالمی نشریاتی ادارے جانبدارانہ رپورٹنگ کرتے دکھائی دے رہے ہیں، وہیں سوشل میڈیا پر لوگ مذکورہ معاملے پر بھی جھوٹی خبریں پھیلانے میں مصروف ہیں۔
فلسطین تنازع پر نہ صرف عام سوشل میڈیا صارفین بلکہ شوبز شخصیات سمیت میڈیا سے وابستہ افراد بھی جانبدارانہ، مبہم اور حقائق کے برعکس معلومات پھیلاتے دکھائی دیتے ہیں۔
ایسی ہی معلومات پھیلانے والے افراد کی اداکار خالد عثمان بٹ اور اداکارہ اشنا شاہ نے بھی نشاندہی کی اور ساتھ ہی سوشل میڈیا صارفین اور اپنے مداحوں کو مشورہ دیا کہ وہ جانبدار اور نفرت پر مبنی معلومات کو سمجھنے کے لیے عقلمندی اور ذہن کا استعمال کریں۔
اداکار نے ٹوئٹر پر خود کو صحافی بتانے والے شخص کی ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ جب مذکورہ صحافی سے حماس کے مظالم کے شواہد مانگے گئے تو وہ انہیں غصہ آگیا۔
اداکار نے لکھا کہ صحافی کی جانب سے شواہد پیش نہ کیے جانے سے معلوم ہوتا ہے کہ انہوں نے جھوٹے دعوے کیے اور غلط معلومات کو پھیلایا۔
خالد عثمان بٹ نے لکھا کہ جہنم میں ایسے جھوٹے پھیلانے والے افراد کے لیے خصوصی جگہ ہوگی۔
اداکار نے جس صحافی کی ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کیا، انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ حماس کے جنگجوؤں نے اسرائیل میں ایک حاملہ خاتون کو بہیمانہ انداز میں قتل کیا، ان کے پیٹ کو چیرا، جہاں ان کا پیدا نہ ہونے والا بچہ بھی دنیا میں آنے سے قبل ہی چل بسا۔
صحافی کے ایسے دعوے پر لوگوں نے ان سے مذکورہ واقعے کے شواہد مانگے تو انہوں نے ثبوت فراہم کرنے کے بجائے سوال کرنے والے افراد کو حماس کا ترجمان قرار دیا۔
ان کی طرح اداکارہ اشنا شاہ نے بھی انسٹاگرام اسٹوری میں امریکی اداکارہ و کامیڈین ایمی شومر کی اسٹوری شیئر کی اور لکھا کہ اس سے قبل انہوں نے مذکورہ اداکارہ کو اتنا بڑا مزاحیہ اداکار نہیں سمجھا تھا۔
اشنا شاہ کی جانب سے شیئر کی گئی ایمی شومر کی طویل انسٹاگرام اسٹوری میں بھی دعویٰ کیا گیا تھا کہ حماس کے جنگجو اسرائیل میں یہودی خواتین کے ریپ کرنے سمیت انہیں قتل کر رہے ہیں، وہ بچوں کو بھی مار رہے ہیں جب کہ وہ بچوں کے سامنے ان کے یہودی والدین کو بھی ذبح کر رہے ہیں۔
اشنا شاہ نے اپنی ایک اور انسٹاگرام اسٹوری میں تمام یہودی افراد اور اداکاروں کو مخاطب ہوتے ہوئے ان سے گزارش کی کہ وہ حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش نہ کریں، وہ جہالت اور تعصب کو چھوڑ دیں اور اس سوچ کو بھی ختم کریں کہ یہودیوں کی زندگی عرب افراد سے زیادہ اہم ہے۔
اداکارہ نے لکھا کہ یہودیوں کو ان کی میڈیا اور اہم افراد تعصب کا شکار بنا رہے ہیں، ساتھ ہی انہوں نے یہودیوں کو مشورہ دیا کہ وہ خود حقائق کو جانچے اور اچھے انسان بننے کی کوشش کریں۔
اشنا شاہ نے جھوٹ پھیلانے والے یہودیوں اور امریکی اداکاروں کو مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ سب لوگ آرٹسٹ ہیں، اس لیے خود کو بہتر اور رحم دل انسان بنانے کے لیے کام کریں۔
مشہور خبریں۔
پی ڈی ایم کا ممکنہ احتجاج، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کا تحمل کا مظاہرہ کرنے کی تاکید
?️ 14 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) حکمران اتحاد، سابق وزیراعظم و چیئرمین پی ٹی آئی
مئی
بڑی امریکی فضائی کمپنیوں کی ویب سائٹس اوٹ آف ریچ
?️ 17 جون 2021سچ خبریں:اطلاعات کے مطابق بڑی امریکی فضائی کمپنیوں کے ساتھ ساتھ کچھ
جون
پاکستانی سینیٹر کا اقوام متحدہ سے اسرائیل کے بارے میں اہم مطالبہ
?️ 4 اپریل 2024سچ خبریں: پاکستانی سینیٹر نے شام کے شہر دمشق میں ایرانی قونصل
اپریل
غزہ میں جنگ بندی میں مزید 4 دن کی توسیع کا امکان
?️ 27 نومبر 2023سچ خبریں: امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق تحریک حماس اور
نومبر
یورپ میں 1766 کے بعد بدترین خشک سالی: معروف مغربی ماہر
?️ 2 مارچ 2023سچ خبریں:فرانس اور اٹلی اس وقت شدید خشک سالی کا شکار ہیں۔
مارچ
حج 2024 کیلئے درخواستوں کی وصولی شروع
?️ 27 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے سرکاری سکیم کے تحت حج 2024ء کے لیے
نومبر
واٹس ایپ پر اب تک کی بڑی تبدیلی، ایک ساتھ دو اکاؤنٹ چلانا ممکن
?️ 20 اکتوبر 2023سچ خبریں: دنیا کی سب سے بڑی انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس
اکتوبر
کیا امریکہ میں مسلح تشدد کم ہو رہا ہے؟
?️ 15 جنوری 2022سچ خبریں: دو امریکی اسلحہ ساز کمپنیوں نے حال ہی میں اپنی
جنوری