?️
کراچی (سچ خبریں ) پاکستان کی معروف اداکارہ عائشہ عمر اور معروف اداکار اظفر رحمن نئے ڈراما سیریل میں ایک ساتھ دکھائی دیں گے اس حوالے سے عائشہ عمر نے ساتھی اداکار اظفر رحمٰن کے ساتھ مختلف تصاویر اور ویڈیو کلپس شیئر کرتے ہوئے ڈرامے میں اداکاری سے متعلق بتایا۔
انہوں نے بتایا کہ وہ دونوں آنے والے ڈراما سیریل ‘بساط’ میں مرکزی کردار ادا کریں گے۔عائشہ عمر نے ایک پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ‘ہم دوبارہ آرہے ہیں، ہمیشہ ایک لڑائی، ہمیشہ ایک پارٹی’۔
اداکارہ نے بتایا کہ وہ دونوں 6 سال بعد اسکرین پر ساتھ دکھائی دیں گے۔ڈائریکٹر فہیم برنی کی ہدایات میں تیار کیے جانے والے اسے ڈرامے میں 6 سال بعد ساتھ دکھائی دیں گے۔دونوں اداکاروں کو 2015 میں ایک ہولناک حادثے کا سامنا بھی ہوا تھا اور وہ بچنے میں کامیاب ہوگئے تھے۔
عائشہ عمر یوں تو کئی سالوں سے مزاحیہ پلے ‘بلبلے’ سے وابستہ ہیں ہیں لیکن انہوں نے گزشتہ چند سالوں سے کوئی اور ڈراما نہیں کیا اور ان کا آخری ڈراما بھی اظفر رحمٰن کے ساتھ ہی تھا۔اس دوران انہوں نے کئی فلموں میں بھی کام کیا لیکن ان میں سے کوئی بھی تاحال ریلیز نہیں ہوئی۔دوسری جانب اظفر رحمٰن ان دنوں ڈراما سیریل ‘ڈور ‘ اور ‘آخر کب تک’ میں اداکاری کررہے ہیں۔
مشہور خبریں۔
پاکستان کا غزہ میں فوری جنگ بندی اور امداد کی بحالی کا مطالبہ
?️ 5 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان نے غزہ میں فوری جنگ بندی کا
اگست
وزیر خارجہ کا نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے نام اہم پیغام
?️ 8 اکتوبر 2021لاہور (سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ انگلینڈ
اکتوبر
ایئر کنڈیشنر کی ضرورت ختم کرنے کے لئے سائنس دانوں کا اہم کارنامہ
?️ 20 ستمبر 2021نیویارک (سچ خبریں)ایئر کنڈیشنر کی ضرورت ختم کرنے کی غرض سے امریکی
ستمبر
سعودی عرب میں پھانسیوں کی تعداد دوگنی
?️ 17 اگست 2022سچ خبریں:ہیومن رائٹس واچ نے اعلان کیا کہ 2022 کے پہلے چھ
اگست
صہیونی فوج میں نئی بغاوت کی پہلی نشانیاں
?️ 19 مارچ 2025سچ خبریں: خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق، اسرائیلی فوج کے ایک
مارچ
غزہ جنگ کے نتیجے میں صیہونی حکومت کا کیسے دیوالیہ ہو رہا ہے؟
?️ 25 اپریل 2024سچ خبریں: غزہ کی جنگ کے 200 دنوں سے زائد گزر جانے
اپریل
ایس او پیز پر عمل درآمد کرکے ہی ہم اس وباسےمحفوظ رہ سکتے ہیں
?️ 26 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) راولپنڈی میں نیوز کانفرنس سے خطاب میں ڈی جی
اپریل
اسرائیل شام اور مصر سمیت دیگر علاقوں پر قبضے کے خواب دیکھ رہا ہے:عبدالملک الحوثی
?️ 14 دسمبر 2024سچ خبریں:یمن کی انصار اللہ تحریک کے سکریٹری جنرل عبدالملک بدرالدین الحوثی
دسمبر