’صدقے‘ کو شاہ رخ خان شیئر کردیں تو مزہ آجائے، عاشر وجاہت

🗓️

کراچی: (سچ خبریں) ابھرتے ہوئے گلوکار و اداکار عاشر وجاہت اور ان کے چھوٹے بھائی گلوکار نائل وجاہت نے خواہش کا اظہار کیا ہے کہ حال ہی میں ان کے ریلیز کیے گئے گانے’صدقے’ کو شاہ رخ خان سوشل میڈیا پر شیئر کردیں تو انہیں اچھا لگے گا۔

حال ہی میں عاشر وجاہت اور نائل وجاہت نے وائس آف امریکا (وی او او) اردو سروس کو انٹرویو دیا، جس میں دونوں نے اپنے گانے ’صدقے‘ پر کھل کر بات کی۔

ایک سوال کے جواب میں عاشر وجاہت نے کہا کہ انہیں یہ اندازا نہیں تھا کہ ان کا گانا اتنا کامیاب جائے گا، تاہم انہیں امید تھی کہ ان کی محنت رائیگاں نہیں جائے گی۔

گانے میں گلوکارہ نہال نسیم کو شامل کرنے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر عاشر وجاہت کا کہنا تھا کہ جب سے انہوں نے گانا بنانے کا سوچا تھا تب سے ان کی ذہن میں گلوکارہ کا نام تھا۔

انہوں نے نہال نسیم کی تعریفیں کرتے ہوئے کہا کہ ان کے خیال میں وہ موجودہ دور کی ابھرتی ہوئی تمام گلوکاراؤں سے بہتر ہیں اور انہوں نے ان کی توقعات سے بڑھ کر کام کیا۔

ایک سوال کے جواب میں نائل وجاہت کا کہنا تھا کہ ’صدقے‘ کی شوٹنگ کراچی آرٹس کونسل میں کی گئی اور وہاں چار سیٹ بنائے گئے تھے۔

دونوں بھائیوں نے کہا کہ انہیں اپنے گانے کے مشہور ہونے پر خوشی ہے اور سب سے بڑھ کر اس بات کی خوشی ہے کہ گانے کی ویڈیو کو بھارتی، پاکستانی اور دیگر ممالک کے اداکار سوشل میڈیا پر شیئر کر رہے ہیں۔

عاشر وجاہت کا کہنا تھا کہ ’صدقے‘ کی ویڈیو کو اب تک آیوشمن کھرانہ اور ثانیہ ملہوترا سمیت دیگر بھارتی اداکار سوشل میڈیا پر شیئر کر چکے ہیں۔ دونوں بھائیوں نے خواہش ظاہر کی کہ شاہ رخ خان ان کے گانے کو سوشل میڈیا پر شیئر کردے تو ان کے مزہ ہوجائیں گے، کیوں کہ دونوں بھائی ان کے مداح ہیں۔

عاشر وجاہت نے بتایا کہ ’صدقے‘ گانے کی تیاری میں 60 فیصد آئیڈیاز ان کے چھوٹے بھائی نائل کے تھے اور وہ ان سے محض دو سال چھوٹے ہیں۔

خیال رہے کہ دونوں بھائیوں اور نہال نسیم کا گانا ’صدقے‘ ایک ماہ قبل ہی ریلیز ہوا تھا اور اب تک اسے یوٹیوب پر 60 لاکھ بار کے قریب دیکھا جا چکا ہے اور گانا پاکستان اور بھارت سمیت دیگر ممالک میں ٹرینڈ کر رہا ہے۔

مشہور خبریں۔

مثبت سوچ نے کینسر کے خلاف جنگ جیتنے میں مدد کی،اداکارہ فرح نادر

🗓️ 1 فروری 2025 کراچی(سچ خبریں) 90 کی دہائی میں شوبز انڈسٹری میں قدم رکھنے

ارشد شریف کا مبینہ قتل، تحقیقات کیلئے سیکریٹری داخلہ و سیکریٹری خارجہ کو نوٹس جاری

🗓️ 24 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) معروف صحافی اور اینکر پرسن ارشد شریف کے کینیا

مقبوضہ شمالی فلسطین کی صورتحال؛صیہونی میڈیا کی زبانی

🗓️ 23 ستمبر 2024سچ خبریں: صیہونی میڈیا نے اعتراف کیا ہے کہ شمالی فلسطین سے

نازش جہانگیر نے مشکل حالات کا مقابلہ کیسے کیا؟

🗓️ 5 مئی 2021کراچی (سچ خبریں) اداکارہ و ماڈل نازش جہانگیر نے اپنی  زندگی میں

شام کے خلاف پابندیوں نے تباہی کو مزید بڑھا دیا ہے: فیصل مقداد

🗓️ 8 فروری 2023سچ خبریں:شام کے وزیر خارجہ فیصل مقداد نے ایک انٹرویو میں کہا

دنیا میں متحدہ عرب امارات اورفرانس کی شراکت داری کے راز

🗓️ 1 نومبر 2021سچ خبریں: متحدہ عرب امارات اور فرانس کے درمیان ایک مشکوک کثیر سطحی

تل ابیب نے فلسطینی انتفاضہ کے بارے میں خبردار کیا

🗓️ 13 ستمبر 2022سچ خبریں:    صیہونی حکومت کے ایک سابق انٹیلی جنس اہلکار کا

افغان سفیر کی بیٹی اغواء نہیں ہوئی تھی ہمارے پاس ثبوت ہیں:شیخ رشید

🗓️ 12 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے انکشاف کیا ہے کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے