?️
کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ اشنا شاہ کی جانب سے ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران اپنا خون نکلوانے کی وٰڈیو وائرل ہوگئی، جس پر صارفین نے دلچسپ تبصرے بھی کیے۔
وائرل مختصر ویڈیو ڈرامے ’اے عشقِ جنون‘ کی شوٹنگ کی ہے، جس کی شوٹنگ کے دوران اداکارہ نے حقیقی خون نکلوایا۔
ڈرامے کے ایک منظر میں اداکارہ بیمار پڑجاتی ہیں، جس وجہ سے انہیں اپنے ٹیسٹ کروانے پڑتے ہیں اور وہ بلڈ ٹیسٹ کے لیے لیبارٹری پہنچتی ہیں اور انہوں نے اسی منظر کی حقیقی ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کردی۔
اداکارہ نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے ’اے عشقِ جنون‘ کے لیے نہ صرف پسینہ بہایا بلکہ انہوں نے اپنا خون بھی دیا اور سب لوگ دیکھ سکتے ہیں کہ وہ اپنا خون دے رہی ہیں۔
اداکارہ کی جانب سے شیئر کردہ ویڈیو میں میڈیکل اسٹاف کی جانب سے ان کا حقیقی خون نکالنے کے لیے اداکارہ کو انجکشن لگاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
اشنا شاہ کی جانب سے شیئر کردہ ویڈیو ’اے عشقِ جنون‘ کے ڈرامے کے ایک منظر شوٹ کرنے کی ویڈیو ہے، جس میں کیمرامین سمیت دیگر عملے کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
خیال رہے کہ مذکورہ ڈرامے میں جرم، ہراسانی، مفلسی اور مجبوری جیسے سماجی پہلووں کو موضوع بنایا گیا ہے۔
ڈرامے میں تین (ہیرو، ہیروئن اور ولن)مرکزی کردار ہیں، جب کہ کہانی ’ایمن‘ اور ’راحم‘ کے گرد گھومتی ہے۔
اشنا شاہ کا کردار حالات کے بے رحم تھپیڑوں کی شکار لڑکی کا ہے۔
تاہم، والد کی معذوری اور بھائی کی بیماری کے باوجود وہ مشکل حالات سے ہار نہیں مانتی اور مجبوری میں نوکری کرنے گھر سے باہر نکلتی ہیں۔
دوسری جانب ناظرین اشنا شاہ اور شہریار منور کی آن اسکرین کیمسٹری کو پسند تو کر رہے ہیں، تاہم سوشل میڈیا صارفین اشنا شاہ کی اداکاری سے خاصے متاثر نظر نہیں آرہے۔


مشہور خبریں۔
So This Is ‘Ginger Beer Co’ Beer and It’s Brewed With Sweet Orange
?️ 26 اگست 2022 When we get out of the glass bottle of our ego
سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں چار اسلامی میوزیم کی تعمیر
?️ 1 دسمبر 2021سچ خبریں:سعودی عربین میوزیم کمیشن کے منیجنگ ڈائریکٹر نے کہا کہ کمیشن
دسمبر
امریکی قابضین کے ہاتھوں مزید شامی تیل کی چوری
?️ 16 جنوری 2023سچ خبریں:شام میں غیر قانونی طور پر تعینات امریکی جارحیت پسندوں نے
جنوری
سینئر ربی نے صیہونیوں سے مخاطب ہوکر کہا: اب ہتھیار اٹھا لو
?️ 8 مئی 2022سچ خبریں: اسرائیلی صیہونی حکومت کی پے درپے جارحیت کے جواب میں
مئی
گوگل پر دنیا کی مجموعی آمدن سے اربوں گنا زیادہ جرمانہ عائد
?️ 2 نومبر 2024سچ خبریں: روس کی ایک عدالت نے ٹی وی چینلز کے یوٹیوب
نومبر
صیہونی آبادکار شمالی بستیوں میں واپس کیوں نہیں آ رہے ہیں؟
?️ 23 دسمبر 2024سچ خبریں:تل ابیب کی جانب سے مختلف مراعات فراہم کرنے کے باوجود،
دسمبر
سندھ حکومت نے تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کیا
?️ 20 اگست 2021کراچی (سچ خبریں) صوبہ سندھ میں تعلیمی ادارے مزید بند رکھنے کا
اگست
عراقی گیس فیلڈ پر راکٹ حملہ
?️ 25 جون 2022سچ خبریں:شمالی عراق میں واقع ایک گیس فیلڈ کو کاٹوشا راکٹ سے
جون