شوبز میں مشکلات پیش نہیں آئیں، ہر چیز مکھن کی طرح ہوتی گئی، حنا طارق

?️

سچ خبریں: ابھرتی ہوئی اداکارہ حنا طارق نے کہا ہے کہ انہیں شوبز انڈسٹری میں کسی نامناسب واقعے یا مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑا، ان کے لیے ہر چیز مکھن کی طرح ہوتی گئی۔

حنا طارق نے حال ہی میں ’انڈیپینڈنٹ اردو‘ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں شوبز انڈسٹری میں آنے سمیت اپنے مستقبل کے منصوبوں پر بھی بات کی۔

انہوں نے بتایا کہ ان کا اصل تعلق پنجاب کے دارالحکومت لاہور سے ہے اور وہ شوبز انڈسٹری میں کام کرنے کی وجہ سے سندھ کے دارالحکومت کراچی منتقل ہوئیں، یہاں وہ اکیلی رہتی ہیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ کراچی کے لوگ بھی اچھے ہیں جب کہ یہاں کے کھانے بہت مزیدار ہیں، تاہم انہوں نے شہر کے روڈوں کی شکایت کی۔

ان کے مطابق لاہور کے مقابلے کراچی کے روڈ اچھے نہیں، ساتھ ہی انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ لاہور اور کراچی کی بریانی ایک جیسی ہوتی ہے، کوئی فرق نہیں ہوتا لیکن لوگ نہیں مانتے کہ لاہور کی بریانی اچھی ہوتی ہے۔

حنا طارق کا کہنا تھا کہ وہ شروع سے ہی اہل خانہ اور اپنے رشتے داروں کے قریب رہی ہیں، وہ پاپا کی پری ہیں، ان کی باہر زیادہ دوستیاں نہیں ہیں۔

ڈراموں کی کہانیوں اور کرداروں پر بات کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ اگرچہ تمام ڈراموں کی کہانیاں مختلف ہوتی ہیں، تاہم مجموعی طور پر دیکھا جائے تو کہانیوں میں یکسانیت نظر آتی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ کہنا غلط ہے کہ مثبت کرداروں میں زیادہ محنت نہیں کرنی پڑتی، ان کے خیال میں مثبت کردار ادا کرنا بھی اتنا ہی فائدہ مند ہوتا ہے، جتنا منفی کردار فائندہ مند ہوتا ہے۔

حنا طارق نے ساس اور بہو کی ڈراما کہانیوں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ حقیقی زندگی میں بھی ان کے درمیان مسائل ہوتے ہیں لیکن یہ دونوں پر منحصر ہے کہ وہ اپنے رشتے اور تعلق کو کیسے آگے بڑھاتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مائیں بھی لڑکیوں کو ڈانٹ پلاتی ہیں لیکن لڑکیاں ماؤں کی ڈانٹ کا برا نہیں مناتیں، تاہم ساس کچھ بولے تو ان سے برداشت نہیں ہوتا۔

شوبز میں مشکلات پر بات کرتے ہوئے حنا طارق نے کہا کہ نئی ہونے اور شوبز خاندان سے تعلق نہ رکھنے کے باوجود انہیں کسی طرح کی مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔

ان کے مطابق ان کے لیے ہر چیز آسانی سے مکھن کی طرح ہوتی گئی، انہیں کبھی کوئی مسئلہ نہیں ہوا۔

اداکارہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ چوں کہ وہ سمجھتیں تھیں کہ وہ بہت پیاری ہیں، اس لیے انہیں شوبز میں آنے کا شوق تھا، تاہم ابتدائی طور پر وہ ٹی وی میزبانی کرنا چاہتی تھیں۔

مشہور خبریں۔

15 جون سے تعلیمی ادارے بند ہو سکتے ہیں

?️ 9 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) حکومت نے گرمی کی شدت بڑھنے اور سکولوں

حزب اللہ: مزاحمت کی قیمت ہتھیار ڈالنے سے بہت کم ہے

?️ 9 دسمبر 2025سچ خبریں: حزب اللہ کے نمائندے رائد برو نے یہ بیان کرتے

سید حسن نصراللہ کی تازہ ترین دھمکیوں کے مقابلے میں صیہونی کیا کر رہے ہیں؟

?️ 3 اگست 2023سچ خبریں: لبنان کی حزب اللہ کے سکریٹری جنرل کی حالیہ تقریر

کیا امریکہ اور پورپ یمن پر حملہ کر سکتے ہیں؟

?️ 19 دسمبر 2023سچ خبریں: ایک امریکی میگزین نے لکھا کہ بحیرہ احمر سے تجارتی

نیتن یاہو کے لئے غزہ کے خلاف دوبارہ وسیع جنگ چھیڑنا نا ممکن ہے

?️ 11 نومبر 2025نیتن یاہو کے لئے غزہ کے خلاف دوبارہ وسیع جنگ چھیڑنا نا ممکن

غزہ جنگ کے نتیجے میں اسرائیل پر بین الاقوامی دباؤ 

?️ 1 دسمبر 2023سچ خبریں:امریکی ذرایع کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے خبردار

وائٹ ہاؤس سے باہر کیے جانے کے خوف سے بن سلمان پریشان

?️ 18 فروری 2021سچ خبریں:سعودی دربار کے ایک باخبر ذرائع نے انکشاف کیا کہ محمد

ایسی حکومت جس کی ذات میں وحشی پن شامل ہے

?️ 11 جولائی 2023سچ خبریں:عراقی پارلیمنٹ کے رکن محمد سعدون الصیهود نے امریکی فریق سے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے