شعیب اختر نے سوانح حیات پر مبنی فلم سے راہیں جدا کرلیں

🗓️

اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی کرکٹ کے سابق کھلاڑی اور فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے اپنی سوانح حیات پر مبنی فلم ’راولپنڈی ایکسپریس‘ سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاہدے کی بار بار خلاف ورزیوں کے باعث فلم کی انتظامیہ سے تعلقات ختم کرنے پڑے۔

انہوں نے ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے لکھا کہ ’انتہائی افسوس سے آگاہ کرنا چاہتا ہوں کہ کئی مہینوں کے غور و فکر کے بعد میں نے راولپنڈی ایکسپریس سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنی قانونی ٹیم اور انتظامیہ کے ذریعے فلم بنانے والوں کے ساتھ طے پانے والے معاہدے کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سابق فاسٹ باؤلر نے معاہدہ ختم ہونے کی وجوہات بتاتے ہوئے لکھا کہ میری زندگی پر فلم بننا یقینی طور پر یہ میرا خواب اور اسے حقیقی رنگ دینے کے لیے میں نے بہت کوشش کی لیکن بدقسمتی سے چیزیں بہتر نہیں ہوسکیں۔

شعیب اختر نے کہا کہ ’احسن طریقے سے اختلافات حل کرنے میں ناکامی اور معاہدے کی بار بار خلاف ورزیوں کے باعث آخر کار مجھے ان کے ساتھ تعلقات ختم کرنے پڑے۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ وہ قانونی طریقے سے پروجیکٹ سے علیحدہ ہوگئے ہیں، اگر فلم بنانے والوں نے پروجیکٹ پر کام جاری رکھا اور فلم میں میری زندگی میں ہونے والے واقعات اور میرا نام استعمال کرنے کی کوشش کی تو قانونی کارروائی کی جائے گی۔

خیال رہے کہ فلم کے ڈائریکٹر محمد فراز قیصر نے کہا تھا کہ شعیب اختر کی زندگی پر مبنی فلم کو حقیقت کا رنگ دینا ان کا خواب تھا۔

فلم ’راولپنڈی ایکسپریس‘ رواں سال نومبر میں ریلیز ہونی تھی، پہلی بار کسی بھی پاکستانی کھلاڑی کی زندگی پر مبنی فلم کا اعلان گزشتہ سال جولائی میں ہوا تھا۔

یہ بھی اعلان کیا گیا تھا کہ فلم میں شعیب اختر کا کردار گلوکار و ماڈل عمیر جسوال کریں گے۔

تام نومبر 2022 میں گلوکار عمیر جسوال نے انسٹاگرام پر پوسٹ کرتے ہوئے تصدیق کی تھی کہ وہ ذاتی وجوہات کی وجہ سے ’راولپنڈی ایکسپریس‘ میں سابق فاسٹ باؤلر کا کردار ادا نہیں کریں گے۔

سابق کرکٹر شعیب اختر نے جولائی 2022 میں بتایا تھا کہ ان کی زندگی پر فلم بنائی جارہی ہے جس میں وہ باتیں اور انکشافات شامل ہوں گے جو کہ آج تک راز بنے ہوئے ہیں۔

سابق فاسٹ باؤلر نے بتایا تھا کہ بہت سارے لوگ یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ وہ ان سے متعلق ہر چیز جانتے ہیں مگر ایسا نہیں اور اب ان کی زندگی پر بننے والی فلم میں سب راز سامنے آجائیں گے۔

مشہور خبریں۔

انگلینڈ میں نیوزی لینڈ کی فوج یوکرین کو ٹرینگ دیتی ہوئی

🗓️ 15 اگست 2022سچ خبریں:  جب کہ یوکرین کے حوالے سے روس کے خلاف مغربی

بجٹ 24-2023 میں رکھے گئے اہداف غیر حقیقی ہیں، صنعتکار

🗓️ 10 جون 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ اینڈسٹری

اسد عمر میں اہل کراچی کو بڑی خوشخبری سنا دی

🗓️ 5 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کراچی

ریاض سمجھوتہ معاہدے کی شرائط پر 20 امریکی سینیٹرز کی تشویش

🗓️ 5 اکتوبر 2023سچ خبریں:امریکی صدر جو بائیڈن کو لکھے گئے خط میں امریکی سینیٹ

حکومت پاکستان کا روس سے تیل کی خریداری پر غور

🗓️ 29 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی حکومت نے تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے پیش

کیا جانوروں کو دل دورہ پڑتا ہے؟ جانئے اس رپورٹ میں

🗓️ 13 مئی 2021نیویارک(سچ خبریں) کیا جانوروں کو بھی دل دورہ پڑتا ہے اور ہم

آٹا اسکیم میں 20 ارب روپے کی کرپشن کا اندازہ درحقیقت کم ہے، شاہد خاقان عباسی

🗓️ 2 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے

نایاب الیکشن میں پاکستان اور بھارت کا ایک دوسرے کے حق میں ووٹ

🗓️ 20 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان 6 جون کو 8ویں مرتبہ سلامتی کونسل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے