?️
کراچی: (سچ خبریں) عیدالفطر کے موقع پر اداکارہ سائرہ یوسف اور پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی ہاتھوں پر مہندی سجا کر منفرد انداز میں فلسطین سے یکجہتی کا اظہار کیا۔
سماجی پلیٹ فارم انسٹاگرام پر سائرہ یوسف نے اپنے ہاتھ کی تصویر شئیر کی جس میں انہوں نے انگلیوں پر مہندی سجائی ہوئی تھی جبکہ ہتھیلی پر ’فلسطین‘ لکھا ہوا تھا۔
اداکارہ نے تصویر شئیر کرتے ہوئے فلسطین کے پرچم والے ایموجی کے ساتھ قرآنی آیت کا ترجمہ بھی لکھا کہ ’اور اللہ کی رحمت سے ناامید نہ ہو، کیونکہ اللہ کی رحمت سے کوئی مایوس نہیں ہوتا سوائے ان کے جو ایمان نہیں رکھتا‘۔
دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی نے بھی انسٹا اسٹوری پر اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے۔
اس تصویر میں وہ اپنا ہاتھ دکھاتی نظر آ رہی ہیں جس پر فلسطین کا جھنڈا بنا ہوا ہے اور ساتھ ہی مہندی سے ’فلسطین کو آزاد کرو (’Free Palestine‘) بھی لکھا ہے۔
یاد رہے کہ عید کے موقع پر اسرائیل نے غزہ میں بمباری کرکے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 63 فلسطینیوں کو شہید کردیا تھا۔
7 اکتوبر سے غزہ پر اسرائیلی حملوں میں کم از کم 33 ہزار 545 فلسطینی شہید اور 76 ہزار 094 زخمی ہو چکے ہیں۔
مشہور خبریں۔
یمن میں حقیقی اہداف کے ساتھ امریکہ-سعودی مشترکہ فضائی مشق
?️ 28 دسمبر 2021سچ خبریں: فوجی سرگرمیوں اور مشقوں کا احاطہ کرنے والے ایک امریکی
دسمبر
ہندوستان کی جانب افغانستان میں پیش رفت پر وسطی ایشیائی مذاکرات کی میزبانی
?️ 18 دسمبر 2021سچ خبریں: ہندوستانی نائب خارجہ ایس جشینکر نے کہا ہفتے سے ہم پانچ
دسمبر
فلسطینی قیدیوں کی آزادی؛ حتمی فتح کا پیش خیمہ
?️ 4 فروری 2025سچ خبریں:فلسطینی قیدیوں کی آزادی وہ مسئلہ ہے جس پر تمام فلسطینی
فروری
کیا چین روس کو فوجی امداد فراہم کر رہا ہے؟
?️ 23 جولائی 2023سچ خبریں: فرانسیسی صدر کے سینئر سفارتی مشیر کا دعویٰ ہے کہ
جولائی
سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان باہمی پروازیں شروع ہوں گی: بائیڈن
?️ 16 جولائی 2022سچ خبریں: امریکی صدر جو بائیڈن نے ہفتہ کی صبح جدہ میں
جولائی
ٹرمپ کے ممکنہ دورہ چین پر بیجنگ کا ردعمل
?️ 21 جنوری 2025سچ خبریں: ٹرمپ نے اپنے مشیروں کو بتایا ہے کہ وہ اپنی
جنوری
پی آئی اے کے طیارے میں دورانِ پرواز دلخراش واقعہ
?️ 16 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پی آئی اے کے طیارے میں دورانِ پرواز
نومبر
عمران خان نے سری لنکن صدر کے ساتھ ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے
?️ 4 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹر
دسمبر