?️
ممبئی (سچ خبریں) بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ شبانہ اعظمی نے برقع سے متعلق متنازع بیان دینے پر کنگنا رناوت کو کرارا جواب دے دیا۔’اگر میں غلط ہوں تو مجھے درست کریں لیکن افغانستان ایک تھیوکریٹک ریاست ہے اور جب میں نے آخری بار چیک کیا تھا کہ بھارت ایک سیکولر جمہوریہ تھا۔
کنگنا رناوت نے بھارتی ریاست کرناٹک میں حجاب پر جاری تنازع پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ ’اگر آپ ہمت دکھانا چاہتے ہیں تو افغانستان میں برقع نہ پہن کر دکھائیں۔اداکارہ نے کہا تھا کہ ’آزاد ہونا سیکھیں، خود کو پنجرے میں بند نہ کریں۔
اب شبانہ اعظمی نے کنگنا رناوت کی انسٹا اسٹوری کا اسکرین شاٹ لیکر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کیا ہے۔شبانہ اعظمی نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’اگر میں غلط ہوں تو مجھے درست کریں لیکن افغانستان ایک تھیوکریٹک ریاست ہے اور جب میں نے آخری بار چیک کیا تھا کہ بھارت ایک سیکولر جمہوریہ تھا۔
بالی ووڈ اداکارہ کے اس کرارے جواب پر سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد اُن کی حمایت کرتی نظر آرہی ہے جبکہ کنگنا رناوت کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔یاد رہے کہ کرناٹک میں باحجاب لڑکی مسکان کو ہندو انتہا پسندوں نے کالج جاتے ہوئے ہراساں کیا تھا جس کے جواب میں لڑکی نے ڈرے بغیر نعرہ تکبیر بلند کیا تھا۔
مسکان کی بہادری پر جمعیت علماء ہند کے سربراہ مولانا محمود مدنی نے 5 لاکھ بھارتی روپے انعام کا اعلان کیا۔اس واقعے پر دنیا بھر میں مختلف انداز سے تبصرے اور تجزیے کئے جارہے ہیں، بھارت میں بھی اس پر بحث تیز ہوگئی ہے۔
مشہور خبریں۔
قدس کے دفاع کے لیے اگلی جنگ وسیع تر ہو گی
?️ 29 مارچ 2022سچ خبریں: صالح العاروری نے تاکید کی کہ صیہونی حکومت کی جانب
مارچ
فلسطینی حامیوں میں آئرش طلباء بھی شامل
?️ 5 مئی 2024سچ خبریں: اسرائیل کے ساتھ تثلیث یونیورسٹی کے تعلقات ختم کرنے اور اسرائیل
مئی
امریکہ میں مہنگائی اپنے عروج پر ہے: وائٹ ہاؤس
?️ 18 مارچ 2023سچ خبریں:وائٹ ہاؤس آفس آف مینجمنٹ اینڈ بجٹ کے ڈائریکٹر نے اعتراف
مارچ
یوکرین اور جدہ اجلاس میں کیا ہوا؟
?️ 5 اگست 2023سچ خبریں:امریکی اشاعت Paltico کے مطابق یہ مذاکرات دو دن تک جاری
اگست
اسرائیلی بستیوں میں 3 عرب ممالک کی بالواسطہ شرکت بے نقاب
?️ 16 مارچ 2025سچ خبریں: ایک رپورٹ کے مطابق خلیج فارس کے تین عرب ممالک امریکی
مارچ
اسرائیلی کنیسٹ کے رکن کا "فلسطینی ریاست” کے قیام کا مطالبہ
?️ 1 جون 2025سچ خبریں: "قبضے کے 58 سال” کے موقع پر منعقدہ حیفہ مظاہرے
جون
امریکہ اور چین کے درمیان سرد جنگ، اسلام آباد کس طرف ؟
?️ 16 دسمبر 2021سچ خبریں:پاکستان اور امریکہ کے درمیان دو طرفہ تعاملات اور خطے میںپیش
دسمبر
بلنکن کا مغربی ایشیا کا آٹھواں علاقائی دورہ
?️ 8 جون 2024سچ خبریں: امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن جنگ بندی پر بات چیت کی
جون