🗓️
کراچی: (سچ خبریں) مقبول اداکارہ نیلم منیر نے شادی کے پہلے ہی مہینے کام پر واپسی کرتے ہوئے نئی زندگی شروع کرنے پر نیک خواہشات کا اظہار کرنے والوں کا شکریہ ادا کردیا۔
اداکارہ نے 27 جنوری کو انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے کام پر واپسی کا اعلان کیا اور ساتھ ہی بتایا کہ وہ پہلے سے زیادہ انرجی اور مثبت توانائی کے ساتھ واپسی کر رہی ہیں۔
اداکارہ نے شادی پر نیک خواہشات کرنے والے تمام مداحوں، دوستوں، سوشل میڈیا پیجز اور بلاگرز کا شکریہ بھی ادا کیا۔
نیلم منیر نے ساتھ دینے اور محبتیں دینے پر تمام بلاگرز اور سوشل میڈیا پیجز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ وہ تمام افراد کی بے حد عزت کرتی ہیں اور ان کے لیے ان کے دل میں پیار بھی ہے۔
اداکارہ کی جانب سے شیئر کردہ تصویر میں میک اپ آرٹسٹ ان کے بالوں کو سنوارتے دکھائی دیے۔
نیلم منیر نے واضح نہیں کیا کہ شادی کے بعد وہ کس ڈرامے یا اشتہار کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، تاہم انہوں نے کام پر واپسی کی تصدیق کی۔
نیلم منیر نے رواں ماہ 3 جنوری کو نکاح کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے نئی زندگی شروع کرنے کی تصدیق کی تھی۔
بعد ازاں اداکارہ نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی میں شوہر کے ہمراہ کرائے گئے فوٹوشوٹ کی تصاویر اور ویڈیوز بھی شیئر کیں۔
نیلم منیر نے اگرچہ شوہر کے ہمراہ تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں، تاہم انہوں نے شوہر سے متعلق خود میڈیا کو کوئی معلومات فراہم نہیں کی۔
متعدد شوبز ویب سائٹس، اداکاروں اور یوٹیوبرز کے مطابق نیلم منیر نے پنجاب کے شہری محمد راشد سے شادی کی ہے جو کہ دبئی میں اپنا کاروبار کرتے ہیں۔
اداکارہ کی شادی کے بعد ان کے دیور ہونے کا دعویٰ کرنے والے شخص بھی سامنے آئے تھے، جنہوں نے بتایا تھا کہ ان کے بھائی سے اداکارہ کے ڈھائی سال سے تعلقات تھے۔
مشہور خبریں۔
اوباما نے غزہ جنگ کا ذمہ دار کسے کہا؟
🗓️ 5 نومبر 2023سچ خبریں: سابق امریکی صدر اوباما نے غزہ جنگ کے بارے میں
نومبر
عمران خان اپنی مقبولیت کو داؤ پر لگا کر کام کر رہے ہیں
🗓️ 22 نومبر 2021لاہور(سچ خبریں) سینئر تجزیہ کار حسن نثار میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے
نومبر
امریکہ شام اور عراق میں داعش پر کیوں اعتماد کر رہا ہے؟
🗓️ 17 اگست 2023سچ خبریں:شام میں داعش کے حملوں اور امریکی نقل و حرکت میں
اگست
امریکی ٹینک زیلنسکی کی مدد نہیں کرپائیں گے: سینئر روسی اہلکار
🗓️ 26 جنوری 2023سچ خبریں:روسی ڈوما کی بین الاقوامی امور کی کمیٹی کے سربراہ نے
جنوری
ہفتہ وار مہنگائی بڑھ کر 32.89 فیصد تک جا پہنچی
🗓️ 15 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) حساس قیمت انڈیکس سے پیمائش کردہ قلیل مدتی
مارچ
بھارت میں کورونا وائرس کا قہر جاری، نئی دہلی میں مکمل لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا
🗓️ 19 اپریل 2021نئی دہلی (سچ خبریں) بھارت میں کورونا وائرس کا شدید قہر جاری
اپریل
امریکی کمپنیوں کا محمد بن سلمان کو بڑا دھچکا
🗓️ 16 جنوری 2022سچ خبریں:ایک امریکی اخبار نے سعودی عرب میں سرمایہ کاری میں تیزی
جنوری
طوفان الاقصیٰ کے آفٹر شاکس
🗓️ 28 اکتوبر 2023سچ خبریں: فلسطینی مزاحمتی گروہوں کے ہاتھوں صیہونی حکومت کے بھاری جانی
اکتوبر