سوشل میڈیا پر کچھ لکھنے سے پہلے ضرورسوچیں: فیصل قریشی

سوشل میڈیا پر کچھ لکھنے سے پہلے ضرورسوچیں: فیصل قریشی

🗓️

کراچی (سچ خبریں)پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و میزبان فیصل قریشی نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر کچھ لکھنے سے پہلے ضرورسوچیں کسی کی تصحیح کا مقصد نیچا دکھانا نہیں ہوتا، انہوں نے یہ بیان  لائیو شو میں ٹک ٹاکرز کو ڈانٹنےکی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد جاری کیا۔

انہوں نے اپنی انسٹاگرام اسٹوریز میں ٹرول کرنے والوں کو واضح پیغام دیا کہ کسی کی تصیح کرنے کی کوشش کرنے کا یہ مطلب نہیں کہ اسے نیچا دکھایا جارہا ہو۔فیصل قریشی نے کہا کہ میں اس اسٹیج پر ہوں جہاں ٹرولنگ کے وقت اپنا کام جاری نہیں رکھ سکتا کیونکہ یہ بھی بدسلوکی اور ہراسانی کی ایک قسم ہے۔

ایک اور اسٹوری میں انہوں نے لکھا کہ ’دوسروں کی ٹانگ کھینچنا اور منفی رویے اب بہت ہوگئے، سوشل میڈیا پر کچھ بھی لکھنے سے پہلے لازمی سوچیں۔انہوں نے کہا کہ ’سوچیں کہ کیا یہ سچ ہے، کیا یہ دوسروں کیلئے مددگار ثابت ہوگا، کیا یہ متاثر کن ہے، کیا یہ اہم ہے، کیا یہ دوسروں کیلئے مہربانی کا باعث ہوگا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سے فیصل قریشی کی لائیو شو کے دوران ٹک ٹاکرز پر برس جانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔نجی ٹی وی چینل پر نشر ہونے والے شو میں فیصل قریشی بطورِ میزبان اپنے فرائض سرانجام دیتے ہوئے ٹک ٹاکرز کے ساتھ سالگرہ کا گیت گانے میں مصروف تھے کہ مسکان نامی ٹک ٹاکر نے اپنی ساتھی کو تھپڑ مارنے شروع کردیے تھے۔

مسکان نامی ٹک ٹاکر کی اس حرکت پر فیصل قریشی کو شدید غصہ آیا اور اُنہوں نے مسکان پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شو آن ائیر جارہا ہے۔میزبان نے اپنے ہاتھ موجود کارڈ پھینکتے ہوئے کہا کہ شو پر اگر کوئی مہمان آجاتا ہے تو آپ لوگ اُس پر چڑھ جاتے ہو اور اب لائیو شو کے دوران، لڑکے کی گردن پر تھپڑ مارے جارہے ہیں۔

فیصل قریشی نے مسکان کو بدتمیز قرار دیتے ہوئے شو کی انتظامیہ سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ ایسے جاہل اور بدتمیز لوگوں کو کہاں سے لائے ہیں؟اس ویڈیو کے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین کی رائے منقسم تھی، کوئی فیصل قریشی کو ہیرو قرار دے رہا تھا تو کوئی ان کی اس حرکت کو بدتمیزی قرار دیتا دکھائی دیا۔

مشہور خبریں۔

پی اے سی نے پٹرولیم قیمتوں میں کمی کی سفارش کردی۔

🗓️ 6 جولائی 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئر مین نور عالم

فرانسیسی حکومت کا مزید مساجد کو بند کرنے پر غور

🗓️ 5 اکتوبر 2022سچ خبریں:فرانس میں 24 مساجد کو بند کیے جانے کے باوجود فرانسیسی

ٹرمپ پر مقدمہ دائر،جج نے کی ٹرمپ کی درخواست مسترد

🗓️ 18 اپریل 2023سچ خبریں:جج نے ٹرمپ کی جانب سے جنسی زیادتی کے الزامات پر

غزہ کی تعمیر نو کے لیے مصر کا 5 سالہ منصوبہ

🗓️ 6 مارچ 2025 سچ خبریں:مصر نے غزہ کی تعمیر نو کے لیے 53 ارب

چین کی نظر میں امریکہ کی اصلی مشکل

🗓️ 20 مئی 2021سچ خبریں:چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ آج امریکی معاشرے

کراچی حملے میں ملوث عناصر پاکستانی نہیں ہوسکتے، یہ ملک دشمن ہیں، وزیراعظم

🗓️ 7 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کراچی ایئرپورٹ دھماکے میں

سالوں کے بعد شام کے وزیر خارجہ نے قاہرہ میں اپنے مصری ہم منصب سے ملاقات کی

🗓️ 2 اپریل 2023سچ خبریں:شام کے وزیر خارجہ فیصل مقداد آج صبح قاہرہ پہنچے اور

بائیڈن مقبولیت میں کمی سے کانگریس کے ڈراؤنے خواب تک

🗓️ 16 جنوری 2022سچ خبریں:  بائیڈن انتظامیہ کی گزشتہ ہفتے لازمی ویکسینیشن آرڈر پاس کرنے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے