?️
کراچی: (سچ خبریں) پاکستانی اداکارہ اشنا شاہ نے اسرائیل کی جانب سے غزہ پر وحشیانہ حملوں کے بعد دنیا بھر کے لوگوں کو قرآن پاک کی سورۃ البقرہ پڑھنے کا مشورہ دیا ہے۔
47 روز سے جاری اسرائیلی جارحیت کے دوران غزہ میں 14 ہزار سے زائد افراد شہید ہوچکے ہیں جن میں زیادہ اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے۔
ایسے میں سوشل میڈیا اہم کردار ادا کررہا ہے جہاں دنیا بھر کی مشہور شخصیات اسرائیل کے خلاف آواز بلند کررہی ہیں جن میں اداکارہ اشنا شاہ بھی شامل ہیں جو آئے دن ایکس پر اس ظلم کے خلاف آواز اٹھا رہی ہیں۔
اب اداکارہ کی ایک ٹوئٹ سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہے جس میں انہوں نے مسلمانوں سمیت غیر مسلموں کو بھی متوجہ کیا۔
اشنا شاہ نے اپنے پیغام میں لکھا ‘میری مسلمانوں اور غیر مسلم سے گزارش ہے کہ آپ قرآن پاک کی سورۃ البقرہ کو ترجمے کے ساتھ پڑھیں’۔
اداکارہ نے اردو نہ سمجھنے والوں کے لیے اس ترجمے کو انگریزی میں پڑھنے کی درخواست کی۔
اُنہوں نے کہا کہ ‘دُنیا میں آج جو کچھ بھی ہورہا ہے، اللہ نے مسلمانوں کو قرآن پاک کی سورۃ البقرہ میں پہلے ہی بتا دیا تھا’۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ ‘میں نے سورۃ البقرہ کو ترجمے کے ساتھ پڑھا ہے اور میرے رونگٹے کھڑے ہوگئے ہیں’۔
سوشل میڈیا اہم کردار ادا کررہا ہے جہاں دنیا بھر کی مشہور شخصیات اسرائیل کے خلاف آواز بلند کررہی ہیں جن میں اداکارہ اشنا شاہ بھی شامل ہیں جو آئے دن ایکس پر اس ظلم کے خلاف آواز اٹھا رہی ہیں۔
مشہور خبریں۔
یوکرین کی سب سے بڑی آئل ریفائنری پر روس کا قبضہ
?️ 30 جون 2022سچ خبریں: مشرقی یوکرین میں علیحدگی پسندوں کے رہنما نے اعلان کیا
جون
حق خود ارادیت کی جدوجہد منطقی انجام تک پہنچانے کے عزم کا اعادہ
?️ 4 جنوری 2025سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و
جنوری
افواج پاکستان نے دشمن کے مکروہ حملے کا جواب دے کر تاریک رات کو چاندنی بنادیا، وزیراعظم
?️ 7 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دشمن
مئی
مرحلہ وار استعفوں کی منظوری کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست مسترد
?️ 6 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ نے قومی اسمبلی کے
ستمبر
کیا ترکی اور عراق کے تعلقات میں بہتری آرہی ہے؟
?️ 3 اپریل 2024سچ خبریں: ترک ذرائع نے 12 سال بعد اس ملک کے صدر
اپریل
اٹلی میں پائلٹس اور فلائٹ عملے کی ہڑتال
?️ 18 جولائی 2022سچ خبریں: اطالوی ایئر لائنز کے کیبن کریو اور پائلٹس کی اتوار
جولائی
پاکستانی مظاہرین نے چین کے ساتھ تجارتی راستہ کیا بند
?️ 8 جنوری 2025سچ خبریں: گلگت بلتستان میں بڑے پیمانے پر احتجاج، جو کہ خطے
جنوری
ماضی کی حکومتوں نےجنوبی پنجاب کےعوام کو صرف کھوکھلےنعروں سے بہلایا: عثمان بزدار
?️ 3 ستمبر 2021لاہور (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پ
ستمبر