کراچی (سچ خبریں)خوبرو اداکارہ نیلم منیرزارا عابد کی پہلی برسی پررنجیدہ ہوگئیں، انہوں نے کراچی میں 22 مئی 2020 کو حادثے کا شکار ہونے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 8303 میں جاں بحق ہونے والی اپنی بہترین دوست اور معروف ماڈل زارا عابد کی پہلی برسی پر جذبات کا اظہار کیا۔
نیلم منیر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر زارا عابد کے ہمراہ لی گئی اپنی یادگار تصویر شیئر کی ہے جس میں دونوں دوستوں نے سفید لباس زیب تن کیے ہوئے ہیں۔اداکارہ نے تصویر شیئر کرتے ہوئے زارا عابد کی مغفرت کے لیے دُعا کی۔اُنہوں نے جذباتی انداز میں لکھا کہ ’پی آئی اے کے طیارے کے حادثے کو ایک سال گزر گیا ہے اور میری خوبصورت اور پیاری دوست زارا عابد بھی اس حادثے میں انتقال کرگئی تھی۔
نیلم منیر نے اپنی مرحوم دوست کے لیے دُعا کرتے ہوئے لکھا کہ ’اللّہ تعالیٰ زارا کو جنت الفردوس عطا کرے، آمین۔واضح رہے کہ گزشتہ سال کراچی میں حادثے کا شکار ہونے والے طیارے میں 99 افراد سوار تھے۔ محکمہ صحت سندھ کے حکام نے بتایا کہ 2 مسافر محمد زبیر اور ظفر مسعود حادثے میں معجزاتی طور پر بچ گئے جبکہ 97 کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی گئی تھی۔
زارا عابد پاکستان فیشن انڈسٹری میں تیزی سے اُوپر کی جانب جارہی تھیں اور گزشتہ سال انہوں نے ہم اسٹائل ایوارڈز میں بہترین فیمیل ماڈل کا ایوارڈ اپنے نام کیا تھا۔انہوں نے انڈسٹری کے معروف ڈیزائنرز کے ساتھ کام کیا اور کیرئیر کا آغاز ثنا سفیناز کے ساتھ کیا جبکہ بہت جلد وہ عظیم سجاد کی فلم چوہدری سے بڑی اسکرین پر بھی ڈیبیو کرنے والی تھیں۔
مشہور خبریں۔
جنت مرزا نے مقبولیت کی دوڑ میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا
اپریل
حزب اللہ کی میزائل طاقت زیادہ ہے یا یورپی ممالک کی؛ صیہونی میڈیا کا اعتراف
اکتوبر
ہم نے پٹرول کی قیمت کو بڑھایا اور کئی مشکل اقدام اٹھائے لیکن آئی ایم ایف پھر بھی نہیں مان رہا۔رانا ثنااللہ
جولائی
غزہ میں لاکھوں لوگوں کے پاس پناہ لینے کے لیے محفوظ جگہ نہیں
اکتوبر
2022 میں سعودی عرب؛ صدی کے سب سے ہولناک جرم سے لے کر امریکہ کے ساتھ تیل کی کشیدگی تک
جنوری
حکومت ملکی معیشت مستحکم کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے، وزیراعظم
فروری
غزہ مظالم کی سنسر شپ کے خلاف احتجاج؛ لندن میں بی بی سی کی عمارت کے سامنے سینکڑوں افراد جمع ہیں
مئی
کیا ترکی شام کے ذریعے بحیرہ روم میں ایک نیا نظام قائم کرے گا ؟
اپریل