زارا عابد کی پہلی برسی پر  نیلم منیر کی جانب سے  رنجیدگی کا اظہار

زارا عابد کی پہلی برسی پر  نیلم منیر کی جانب سے  رنجیدگی کا اظہار

?️

کراچی (سچ خبریں)خوبرو اداکارہ نیلم منیرزارا عابد کی پہلی برسی پررنجیدہ ہوگئیں،  انہوں نے کراچی میں 22 مئی 2020 کو حادثے کا شکار ہونے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 8303 میں جاں بحق ہونے والی اپنی بہترین دوست اور معروف ماڈل زارا عابد کی پہلی برسی پر جذبات کا اظہار کیا۔

نیلم منیر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر زارا عابد کے ہمراہ لی گئی اپنی یادگار تصویر شیئر کی ہے جس میں دونوں دوستوں نے سفید لباس زیب تن کیے ہوئے ہیں۔اداکارہ نے تصویر شیئر کرتے ہوئے زارا عابد کی مغفرت کے لیے دُعا کی۔اُنہوں نے جذباتی انداز میں لکھا کہ ’پی آئی اے کے طیارے کے حادثے کو ایک سال گزر گیا ہے اور میری خوبصورت اور پیاری دوست زارا عابد بھی اس حادثے میں انتقال کرگئی تھی۔

نیلم منیر نے اپنی مرحوم دوست کے لیے دُعا کرتے ہوئے لکھا کہ ’اللّہ تعالیٰ زارا کو جنت الفردوس عطا کرے، آمین۔واضح رہے کہ گزشتہ سال کراچی میں حادثے کا شکار ہونے والے طیارے میں 99 افراد سوار تھے۔ محکمہ صحت سندھ کے حکام نے بتایا کہ 2 مسافر محمد زبیر اور ظفر مسعود حادثے میں معجزاتی طور پر بچ گئے جبکہ 97 کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی گئی تھی۔

زارا عابد پاکستان فیشن انڈسٹری میں تیزی سے اُوپر کی جانب جارہی تھیں اور گزشتہ سال انہوں نے ہم اسٹائل ایوارڈز میں بہترین فیمیل ماڈل کا ایوارڈ اپنے نام کیا تھا۔انہوں نے انڈسٹری کے معروف ڈیزائنرز کے ساتھ کام کیا اور کیرئیر کا آغاز ثنا سفیناز کے ساتھ کیا جبکہ بہت جلد وہ عظیم سجاد کی فلم چوہدری سے بڑی اسکرین پر بھی ڈیبیو کرنے والی تھیں۔

مشہور خبریں۔

ایران کے پاس اگلے 2 سالوں میں ہمیں تباہ کرنے کا منصوبہ ہے: لائبرمین

?️ 7 جون 2024سچ خبریں: لائبرمین نے ایک بیان میں دعویٰ کیا کہ ایران ہمیں

انتخابات کے بارے میں مولانا فضل الرحمان کا بیان

?️ 2 جولائی 2024سچ خبریں: جمعیت علمائے اسلام  کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا

کراچی اور حیدرآباد میں کورونا کیسز بڑھنے پر سندھ وزیر اعلی کا اظہار تشویش

?️ 23 اپریل 2021کراچی(سچ خبریں) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نےتیزی سے کورونا کیسز بڑھنے

ہم پنجاب کے حوالے سے کوئی حکم نہیں دیں گے:چیف جسٹس

?️ 7 اپریل 2022 اسلام آباد(سچ خبریں)اسپیکر رولنگ از خود نوٹس کیس کی سماعت شروع

الجولانی کی صدارتی امیدوار بننے کی منصوبہ بندی

?️ 15 دسمبر 2024سچ خبریں:شام کے دہشت گرد گروہ ہیئت تحریر الشام کے سرکردہ رہنما،

نیتن یاہو کے جھوٹ گنتی سے باہر ہیں: صہیونی ویب سائٹ

?️ 7 جون 2025 سچ خبریں: معروف صہیونیستی صحافی بن کسبیت نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین

کابل ایئرپورٹ پر کام کرنے والی کچھ خواتین ملازمین کی اپنےکام پر واپسی

?️ 13 ستمبر 2021سچ خبریں:اگرچہ کابل میں طالبان کی موجودگی کے تقریبا ایک ماہ بعد

غزہ جنگ پر معاہدے کے لیے ابھی بہت طویل سفر طے کرنا باقی

?️ 14 فروری 2024سچ خبریں:امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے حکام اور باخبر ذرائع کے حوالے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے