🗓️
کراچی: (سچ خبریں)مقبول اداکارہ رمشا خان اور خوشحال خان نے شوبز انڈسٹری میں وقت پر معاوضہ نہ دیے جانے کے معاملے پر خاموشی توڑتے ہوئے کہا ہے کہ بر وقت ادائیگیاں نہ کرنے جیسا سنگین مسئلہ انڈسٹری میں عام ہوچکا ہے۔
رمشا خان اور خوشحال خان نے ’بی بی سی ایشین نیٹ ورک‘ سے حال ہی میں بات کرتے ہوئے جہاں اپنے میگا بجٹ ڈرامے ’دنیا پور‘ پر کھل کر بات کی، وہیں دونوں نے شوبز انڈسٹری میں اداکاروں کو بروقت معاوضہ نہ دیے جانے پر بھی لب کشائی کی۔
دونوں اداکاروں نے کسی کا نام لیے بغیر انڈسٹری والوں کو اپیل کی کہ اداکاروں کو معاوضے کی فراہمی کو بروقت یقینی بنایا جائے تاکہ بہتر تخلیقی کام ہو سکے۔خوشحال خان کا کہنا تھا کہ اداکار کو بروقت معاوضہ ادا نہ کرنا، ایک طرح سے اداکار کی بے عزتی کرنا ہے، اس لیے معاوضے کی فوری ادائیگی ہونی چاہیے۔رمشا خان اور خوشحال خان کا کہنا تھا کہ بروقت ادائیگیاں نہ کرنا انڈسٹری میں اس قدر عام ہوچکا ہے کہ اداکاروں کو اپنی عزت نفس مجروح ہونے کا احساس ہونے لگا ہے اور انہوں نے مختلف مالی مسائل پر سمجھوتے کرنا شروع کردیے ہیں۔
خوشحال خان کے مطابق جب اداکار اپنا 110 فیصد دیتے ہیں تو انہیں ادائیگیاں بھی فوری کی جانی چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ بروقت معاوضہ نہ ملنے پر اداکار اپنے شوبز انڈسٹری میں کام کرنے کو حقیقی کام کے بجائے اپنی تفریح سمجھنے لگے ہیں، جس سے تخلیقی صلاحیتیں متاثر ہو رہی ہیں۔رمشا خان کا کہنا تھا کہ ان کے لیے ادائیگیوں کا بروقت نہ ملنا صرف پیسے کا نہیں بلکہ اپنی بقا کا بھی مسئلہ ہے، کیوں کہ انہیں اپنے اخراجات چلانے ہوتے ہیں، انہیں بلز کی ادائیگی سمیت دیگر اہم کام کرنے ہوتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ تاخیر سے ادائیگی سے بچنے کے لیے کچھ وقت بعد پیسے نہ ملنے پر شوٹنگ سیٹ پر ہی جانے سے انکار کردیتی ہیں اور پروڈیوسرز کو بول دیتی ہیں کہ پہلے انہیں معاوضہ دیا جائے۔رمشا خان نے اسی معاملے پر مزید کہا کہ انڈسٹری میں تاخیر سے ادائیگیوں کے مسئلے پر فنکاروں میں اتحاد کا بھی فقدان ہے، اگر اسی معاملے پر وہ اور خوشحال خان آواز بھی اٹھاتے ہیں تو باقی اداکار خاموش رہیں گے، وہ آگے نہیں آئیں گے۔اسی حوالے سے خوشحال خان نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ بروقت ادائیگیاں نہ کیے جانے کے معاملے پر انڈسٹری میں جلد اتفاق ہوجائے گا، کیوں کہ وہ بہت سارے ایسے افراد کو جانتے ہیں جو اس طرح کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے دوسرے لوگوں کو تلاش کر رہے ہیں۔رمشا خان اور خوشحال خان نے کسی کا نام لیے بغیر انڈسٹری کے پروڈیوسرز و ہدایت کاروں کو مشورہ دیا کہ وہ مزید پیشہ ورانہ رویہ اختیار کریں اور بروقت معاوضہ ادا کرکے اچھے ماحول کو پروان چڑھائیں۔
اگرچہ دونوں اداکاروں نے بروقت معاوضہ نہ دیے جانے کا شکوہ کیا، تاہم انہوں نے کسی کا نام نہیں لیا اور نہ ہی انہوں نے یہ بتایا کہ ان کا معاوضہ کتنے عرصے سے انہیں نہیں ملا؟ ان سے قبل بھی متعدد اداکار انفرادی طور پر بروقت معاوضہ نہ ملنے سمیت اداکاروں کو کم معاوضہ دیے جانے جیسے مسائل کا شکوہ کرتے رہے ہیں۔
مشہور خبریں۔
7 اکتوبر کے واقعات کے بارے میں صیہونی فوج اور نتین یاہو کے دفتر کے متضاد بیانات
🗓️ 14 نومبر 2024سچ خبریں:اسرائیلی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ 7 اکتوبر کے حملے
نومبر
بحیرہ احمر میں ہونے والی حالیہ پیش رفت پر بھارتی وزیر خارجہ کی تشویش
🗓️ 16 جنوری 2024سچ خبریں:ہندوستانی وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر، نے اپنے ایرانی ہم منصب
جنوری
یوٹیوب کا مصنوعی ذہانت سے ویڈیوز بنانے والے جعل سازوں کے خلاف کارروائی کا منصوبہ
🗓️ 16 نومبر 2023سچ خبریں: یوٹیوب نے کہا ہے کہ جلد ہی اپنے صارفین کو
نومبر
23 ارب روپے آزاد کشمیر حکومت کے اکاؤنٹ میں پہنچ چکے، شہباز شریف
🗓️ 16 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ
مئی
اگر یوکرین کو میزائل فراہم کیے گئے تو ہم حملے تیز کر دیں گے: پیوٹن
🗓️ 5 جون 2022سچ خبریں: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے مغرب کو خبردار کیا
جون
شامی ارب پتی رامی مخلوف کے خلاف عدالتی حکم جاری
🗓️ 1 ستمبر 2022سچ خبریں:متحدہ عرب امارات میں مقیم شامی ارب پتی رامی مخلوف نے
ستمبر
آنکارا اور تل ابیب کے درمیان تعلقات کی گرمجوشی
🗓️ 11 جنوری 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے صدر اسحاق ہرتزوگ نے ایک تقریب کے دوران
جنوری
سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تیل اور یمن کے معاملے میں بڑھتی کشیدگی
🗓️ 10 مارچ 2023سچ خبریں:وال سٹریٹ جرنل نے لکھا ہے کہ سعودی عرب اور متحدہ
مارچ