?️
کراچی ( سچ خبریں) پاکستان کی معروف اداکارہ مہوش حیات اداکارہ نے لکھا کہ ہمیں بہت خوشی ہوتی ہے کہ وہ خود کو ’پاکستانی‘کہنے کے قابل ہوئے اور اسی وجہ سے 23 مارچ کا دن مجھ سمیت ہر پاکستانی کے لیے بہت خاص ہے، انہوں نے دو سال قبل تمغۂ امتیاز حاصل کیا تھا جس کی حسین یادیں سوشل میڈیا پر شیئر کردیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مہوش حیات نے اپنی وہ تصویریں شیئر کی ہیں جب اُنہیں شوبز انڈسٹری میں شاندار خدمات سرانجام دینے پر حکومت پاکستان کی جانب سے تمغۂ امتیاز سے نوازا گیا تھا۔مہوش حیات نے تصویریں شیئر کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’23 مارچ کے دن ہم اپنے باپ دادا اور بزرگوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ اُنہوں نے مسلمانوں کی ایک آزاد سرزمین کا خواب دیکھا اور بےشمار قربانیاں دیں۔‘
اُنہوں نے خود کو تمغۂ امتیاز ملنے والے خوبصورت دن کو یاد کرتے ہوئے لکھا کہ ’یقین نہیں کر سکتے کہ مجھے تمغۂ امتیاز ملے ہوئے دو سال ہوچکے ہیں۔‘مہوش حیات نے مزید لکھا کہ ’ہر پلیٹ فارم پر میرے خوبصورت ملک پاکستان کی نمائندگی کریں۔‘
واضح رہے کہ گزشتہ روز یومِ پاکستان کے موقع پر پاکستانی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے کئی نامور پاکستانی فنکاروں کو متعلقہ شعبوں میں خدمات کے اعتراف پر سول اعزازات سے نوازا گیا۔اداکارہ بشریٰ انصاری اور طلعت حسین کو ستارہ امتیاز سے نوازا گیا، جبکہ نامور مصور صادقین نقوی، گلوکارہ عابدہ پروین اور مرحوم شاعر فراز احمد فراز کو نشانِ امتیاز دیا گیا۔
اسی طرح تقریب کے دوران اداکار ہمایوں سعید، سکینہ سموں اور گلوکار علی ظفر کو تمغہ حسن کارکردگی دیا گیا۔سول ایوارڈز لینے والے دیگر سلیبریٹیز میں ریشم، پروڈوسیر سلطانہ صدیقی، سید فاروق قیصر، ڈراما اداکار جاوید منصور بابر اور حبیب الرحمٰن پنیرائی بھی شامل ہیں۔


مشہور خبریں۔
ترک صدر طیب اردوان کی تقریبِ حلف برداری، شہباز شریف شرکت کیلئے ترکیہ پہنچ گئے
?️ 3 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) ترک صدر رجب طیب اردوان کی تقریب حلف برداری
جون
بھارت پاکستان میں ہونے والی فوجی مشقوں میں حصہ نہیں لے گا
?️ 26 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان اس سال کے آخر میں ایس سی او
مارچ
امریکی عہدیدار کی ایران کے خلاف ہرزہ سرائی
?️ 14 مارچ 2023سچ خبریں:امریکہ کے سابق نائب صدر نے منافقین اور دیگر انقلاب مخالف
مارچ
امیر مقام کا صوابی کا دورہ، سیلاب میں 13افراد کھونے والے شہری سے اظہار تعزیت
?️ 20 اگست 2025صوابی (سچ خبریں) وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام کا صوابی کا
اگست
یوکرین جنگ پر مغرب کے پاس اتحاد کا فقدان: زیلینسکی
?️ 25 مئی 2022سچ خبریں: یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی جو اپنے ملک کی حمایت
مئی
حزب اللہ اور انصاراللہ قدس کو آزاد کرانے آ رہے ہیں:ٹویٹر صارفین
?️ 29 مارچ 2023سچ خبریں:ٹویٹر کے عرب صارفین نے مقبوضہ علاقوں کی موجودہ صورتحال اور
مارچ
امریکہ کی مکمل حمایت سے غزہ میں نسل کشی جاری
?️ 15 مارچ 2024سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے غزہ کے الکویت اسکوائر
مارچ
وزیر اعظم عمران خان کیلئے سلامتی کے پیغامات کا سلسلہ جاری
?️ 22 مارچ 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان کے کورونا میں مبتلا
مارچ