?️
کراچی: (سچ خبریں) حال ہی میں اختتام پذیر ہونے والے ڈرامے ’کبھی میں کبھی تم‘ میں شرجینا کی والدہ کا کردار ادا کرنے والی سینیئر اداکارہ عینی زیدی نے کہا ہے کہ خواتین کے لیے شادی کی درست عمر 23 یا 24 سال ہے۔
عینی زیدی نے حال ہی میں مدیحہ نقوی کے مارننگ شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے شادی سمیت مختلف معاملات پر کھل کر گفتگو کی۔
اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے بلوچستان سے ریڈیو پاکستان سے کیریئر کا آغاز کیا لیکن اس وقت کاظم پاشا نے انہیں اداکاری کی پیش کی۔
ان کے مطابق انہوں نے پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) کے ڈرامے میں کام سے انکار کردیا تھا لیکن ہدایت کار کاظم پاشا انہیں بار بار منتیں کرتے رہے، جس کے بعد ان کے شوہر نے بھی انہیں ڈراما کرنے کا کہا۔
اداکارہ کے مطابق ڈرامے میں ان کا کردار مختصر تھا، انہیں چوتھی قسط میں مرجانا تھا لیکن ان کی اداکاری کو دیکھ کر ان کے کردار کو طویل کرکے آخری 13 ویں قسط تک بڑھا دیا گیا اور انہیں پہلے ہی ڈرامے سے شہرت ملی۔
عینی زیدی نے بتایا کہ انہیں اس قدر پہلے ڈرامے سے ہی شہرت ملی کہ وہ ایک بار اہل خانہ کے ہمراہ مری گھومنے گئیں تو انہیں ہجوم نے گھیر لیا، وہاں سے انہیں بھاگنا پڑا۔
ان کے مطابق ان کی شادی کم عمری میں 17 سال میں ہوگئی تھی، جس کے بعد وہ شوہر کے ہمراہ امریکا منتقل ہوگئیں اور ڈراما انڈسٹری سے بھی دور ہوگئیں۔
انہوں نے امریکا منتقلی کو زندگی کا مشکل ترین فیصلہ بھی قرار دیا، تاہم ساتھ ہی اعتراف کیا کہ وہاں جانے کے بعد ہی انہوں نے اپنی تعلیم مکمل کی اور بچوں کی بہتر پرورش بھی ہوئی۔
عینی زیدی کے مطابق انہوں نے امریکا میں ہی تعلیم مکمل کی اور پھر ان کے شوہر کا انتقال ہوگیا، بچے جوان ہوئے تو انہوں نے پاکستان واپس آنے کا فیصلہ کیا۔
اداکارہ نے شادی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کی شادی کم عمری میں ہوگئی تھی، انہیں اتنی جلد شادی نہیں کرنی چاہیے تھی۔
ان کے مطابق کم عمری میں شادی میں بچے بھی ہوجاتے ہیں اور پھر والدین اور بچے ایک ساتھ بڑے ہو رہے ہوتے ہیں، جس سے کئی مشکلات بھی ہوتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ خود بچوں کے بعد سمجھدار ہوئیں، انہیں بہت ساری چیزوں کا پتا نہیں تھا، بچوں کے ساتھ ساتھ انہوں نے بھی بہت ساری چیزیں سیکھیں۔
عینی زیدی نے معاشرے میں پائے جانے والے اس تصور کو فرسودہ قرار دیا کہ کم عمری میں شادی کی جائے تو بچے اور والدین ایک ساتھ بڑے ہوتے ہیں۔
اداکارہ نے کہا کہ خصوصی طورپر لڑکیوں کو یونیورسٹی کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد شادی کرنی چاہیے اور ان کے خیال میں لڑکیوں کے لیے شادی کی درست عمر 23 سے 24 سال ہے۔


مشہور خبریں۔
شادی کا وقت آگیا، یشمیٰ گل
?️ 25 دسمبر 2024کراچی: (سچ خبریں) شادی کرنے یا نہ کرنے کی وجہ سے خبروں
دسمبر
اسرائیل کو تسلیم کرنے کیلئے پاکستان پر دباؤ رہا ہے، مولانا فضل الرحمٰن
?️ 10 دسمبر 2023پشاور: (سچ خبریں) سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمٰن نے
دسمبر
معیشت کی بہتری، غریبوں کو روزگار کیلئے منصوبہ ’مٹی نہیں ترقی‘ شروع کر رہے ہیں، مصدق ملک
?️ 1 اگست 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے کل معدنیات
اگست
امریکی والدین سوشل نیٹ ورک کے استعمال کی وجہ سے اپنے بچوں کے لئےفکرمند
?️ 4 مئی 2023سچ خبریں:نئی تحقیق کے نتائج بتاتے ہیں کہ نصف والدین کا خیال
مئی
امریکہ کی عالمی حکمرانی میں ناکامی
?️ 29 اکتوبر 2025سچ خبریں:چین، روس اور ایران کی مشترکہ اپیل اقوام متحدہ کی سیکیورٹی
اکتوبر
جنین کیمپ، صہیونیوں کے لیے ڈراؤنا خواب
?️ 1 فروری 2023سچ خبریں:جنین کیمپ شمالی مغربی کنارے میں ایک اور غزہ بن چکا
فروری
الشعراء: اسرائیلی جارحیت امریکی مفادات کو خطرے میں ڈال رہی ہے
?️ 16 اکتوبر 2025سچ خبریں: ابو محمد الجولانی احمد الشعراء نے ماسکو کے دورے کی
اکتوبر
امریکی ٹینک زیلنسکی کی مدد نہیں کرپائیں گے: سینئر روسی اہلکار
?️ 26 جنوری 2023سچ خبریں:روسی ڈوما کی بین الاقوامی امور کی کمیٹی کے سربراہ نے
جنوری