?️
سچ خبریں: کشمیری نژاد بھارتی اداکارہ حنا خان نے مداحوں کو اپنی بیماری سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ان کی کینسر کے علاج کی کیموتھراپی مکمل ہوچکیں۔
’ٹائمز آف انڈیا‘ کے مطابق حنا خان نے حال ہی میں ہونے والی ایک تقریب میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔
ایوارڈز تقریب میں انہیں ایوارڈ سے بھی نوازا گیا جب کہ وہ اپنے منفرد فیشن انداز کی وجہ سے سب کی توجہ کا مرکز بھی رہیں۔
ایوارڈز تقریب کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے حنا خان نے اپنی بیماری سے متعلق بھی آگاہی دی۔
اداکارہ نے بیماری کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر واضح کیا کہ ان کی تمام کیموتھراپیز مکمل ہوچکیں اور اب وہ ایک دوسرے علاج سے گزر رہی ہیں۔
حنا خان کے مطابق کیموتھراپی کے بعد اب ان کی امیونوتھراپیز جاری ہیں اور اب تک تمام معاملات ٹھیک جا رہے ہیں۔
انہوں بتایا کہ کیموتھراپیز مکمل کرنے کے بعد اب امیونوتھراپیز کے علاج کو انجوائے کر رہی ہیں۔
حنا خان یہ بھی واضح کیا کہ ان کی سرجری بھی مکمل ہوچکی ہے اور وہ مشکل علاج کے تمام مراحل سے گزر چکی ہیں۔
اس سے قبل حنا خان متعدد انٹرویوز میں بتا چکی ہیں کہ کینسر کی تشخیص کے بعد پہلی بار ان کا 15 گھنٹے تک آپریشن کیا گیا اور بعد میں ان کی کیموتھراپیز کی گئیں۔
اداکارہ نے بتایا تھا کہ گھنٹوں تک آپریشن جاری رہنے کے باعث ان کے تمام اہل خانہ پریشان تھے اور ان کی پریشانی دیکھ کر انہوں نے ہمت باندھی۔
حنا خان نے جون 2024 میں سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے خود میں تیسرے درجے کی بریسٹ کینسر کی تشخیص کی تصدیق کی تھی۔
بعد ازاں اداکارہ علاج کرواتی رہیں اور ستمبر میں انہوں نے علاج کے دوران ہی کیٹ واک کیا تھا۔
حنا خان کینسر کے علاج کے دوران متعدد تقریبات، ایوارڈز شوز اور فلاحی پروگرامات میں نظر آتی رہیں اور لوگ ان کی بہادری کی تعریفیں کرتے رہے۔
اب انہوں نے بتایا ہے کہ ان کی سرجری اور کیموتھراپی مکمل ہوچکیں اور اب وہ امیونوتھراپی کے مرحلے سے گزر رہی ہیں۔
امینوتھراپی انسان کے مدافعتی نظام کو طاقتور بنانے کا علاج ہے، عام طور پر یہ علاج کینسر کے مریضوں کا ہوتا ہے، تاہم دیگر مدافعتی کمزوری کی بیماری میں مبتلا افراد بھی اس علاج سے گزرتے ہیں۔
مشہور خبریں۔
پی ایف یو جے کا اسد عمر کے بیان پر وزیراعظم سے نوٹس لینے کا مطالبہ
?️ 14 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں)پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) نے
نومبر
شان شاہد کی بیٹی فلم ڈیبیو کرنے کو تیار
?️ 16 اپریل 2024لاہور: (سچ خبریں) پاکستانی فلموں کے ماضی کے مقبول ہیرو شان شاہد
اپریل
آذربائیجان اسرائیل کا قریبی دوست: صیہونی وزیر خارجہ
?️ 14 جنوری 2023سچ خبریں:اسرائیلی وزیر خارجہ ایلی کوہن اور آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون
جنوری
جنگ بندی کا معاہدہ اسرائیل کی توہین ہے: بن گویر
?️ 23 جنوری 2025سچ خبریں: اسرائیل کے داخلی سلامتی کے وزیر اٹمر بن گوبر نے
جنوری
الحشد الشعبی کے قیام کی نویں سالگرہ
?️ 13 جون 2023سچ خبریں:9 سال قبل آج کے دن داعش کے دہشت گردوں کے
جون
پنجاب حکومت کا بجلی کے بلوں میں کمی کیلئے پاور ٹیرف کم کرنے کا اعلان
?️ 3 جون 2025لاہور (سچ خبریں) پنجاب حکومت نے عوام کو ریلیف دیتے ہوئے بجلی
جون
طوباس میں صیہونی فوج کی حالت زار
?️ 21 مئی 2024سچ خبریں: صیہونی افواج نے مغربی کنارے کے مختلف شہروں پر حملے
مئی
قابض آبادکار آگ سے نہ کھیلیں:فلسطینی مزاحمتی تحریک
?️ 13 اپریل 2022سچ خبریں:فلسطینی مزاحمت کاروں نے قابض آباد کاروں کو خبردار کیا ہے
اپریل