حریم شاہ کا شادی کا دعویٰ غلط ثابت ہو گیا

حریم شاہ نے مزید ویڈیوز، آڈیوز لانے کی دھمکی دے دی

?️

کراچی (سچ خبریں)  ٹک ٹاک اسٹار اور اداکارہ حریم شاہ کا شادی سے متعلق دعوی ٰ غلط ثابت ہواحریم شاہ  نے  رواں برس پیپلز پارٹی کے صوبائی وزیر سے شادی کا دعویٰ کیا تھا  جس کا انہوں نے اعتراف بھی کر لیا۔ حریم شاہ نے اپنے ایک انٹرویو میں اعتراف کیا کہ انہوں نے سندھ کے وزیر سے شادی کا دعویٰ محض شغل میلہ لگانے کے لیے کیا تھا ۔

تفصیلات کے مطابق ایک انٹرویو کے دوران حریم شاہ نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ میں نے سندھ کے وزیر سے شادی کا دعویٰ محض شغل میلہ لگانے کے لیے کیا تھا ۔ حریم شاہ نے کہا کہ میں نے رواں برس جون میں ہی شادی کی تھی، لیکن بلال شاہ سے کی تھی، اب بلال شاہ کون ہیں اس کی وضاحت وہ ابھی بھی نہیں دینا چاہتیں۔

خیال رہے کہ حریم شاہ نے رواں برس جون میں سندھ کے وزیر سے شادی کا دعویٰ کیا تھا جس نے تہلکہ مچا دیا تھا اور اسمبلی تک حریم شاہ کی شادی کی باتیں پہنچ گئی تھیں۔ جبکہ صوبائی وزراء کی جانب سے بھی وضاحتیں سامنے آئی تھیں لیکن اب حریم شاہ نے اس دعوے کے جھوٹے ہونے کا اعتراف بھی خود ہی کرلیا ہے۔حال ہی میں دئے گئے انٹرویو میں حریم شاہ حریم شاہ نے کہا کہ شیخ رشید اور میرا رشتہ 6 سال پُرانا ہے جبکہ عمران خان سے متعلق بات کرتے ہوئے حریم شاہ نے کہا کہ ہاں میں عمران خان کو ابھی بھی چاہتی ہوں۔

عمران خان نڈر اور بے باک ہیں، ملکی مفاد میں بات کرتے ہیں اور جب بھی کسی سے ملتے ہیں عاجز اور انکساری سے ملتے ہیں ، اگر کوئی پاکستان مخالف بات کرے تو ان کو آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر سخت جواب بھی دیتے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف سے متعلق بات کرتے ہوئے حریم شاہ نے کہا کہ پی ٹی آئی مجھے عمران خان کی وجہ سے پسند ہے اور بلاول بھٹو کی وجہ سے مجھے پیپلز پارٹی پسند تھی۔

شیخ رشید بھی مجھے پسند ہیں۔ شیخ رشید میرے دوست ہیں، ہم ایک دوسرے کو چھ سات سال سے جانتے ہیں ، اسی لیے ہماری انڈراسٹینڈنگ بھی ہے۔ شیخ رشید کی عمر کافی ہے لیکن اُن کا دل جوان ہے۔ پی ٹی آئی میں پسندیدہ شخصیت سے متعلق سوال کے جواب میں حریم شاہ نے کہا کہ مجھے عمران خان تو پسند ہیں ہی لیکن ان کے علاوہ مجھے پی ٹی آئی میں شاہ محمود قریشی بھی بہت پسند ہیں۔

 

مشہور خبریں۔

مقبوضہ فلسطین میں متحدہ عرب امارات کے سفارتخانہ کا باقاعدہ افتتاح

?️ 12 جولائی 2021سچ خبریں:متحدہ عرب امارات اسرائیلی صدر کی موجودگی میں بدھ کے روز

یمن کے خلاف جنگ اور محاصرہ واشنگٹن کی حمایت کے بغیر ممکن نہیں: امریکی تھینک ٹینک

?️ 17 نومبر 2021سچ خبریں:ایک امریکی تھنک ٹینک نے یمن کی جنگ اور محاصرے کو

روسی چینی فوجی اتحاد بہت خطرناک ہے: امریکی جنرل

?️ 2 اپریل 2023سچ خبریں:امریکی مسلح فوج کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے چیئرمین مارک

ٹرمپ اور ان کے اتحادی اپوزیشن میڈیا کو فتح کرنے کے لیے آمرانہ راستے پر چل پڑے

?️ 29 اکتوبر 2025سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ کے اقتدار میں آنے کے نو ماہ گزرنے

غزہ کا معاشی محاصرہ جاری؛صیہونی اخبار کا اعتراف

?️ 10 نومبر 2025سچ خبریں:صیہونی اخبار نے اعتراف کیا ہے کہ اسرائیل جان بوجھ کر

پیپلز پارٹی کا آرمی چیف کے حوالے سے اعتزاز احسن کے بیان سے اظہار لاتعلقی

?️ 13 اکتوبر 2022 اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی نے اپنے بزرگ رہنما اعتزاز

ایران اور روس نے بشار الاسد کی حمایت کیوں نہیں کی؟ترکی کا دعوی

?️ 14 دسمبر 2024سچ خبریں:ترکی کے وزیر خارجہ حاکان فیدان نے دعویٰ کیا ہے کہ

تہران اپنے پڑوسیوں کے ساتھ علاقائی اجلاس کی میزبانی کرے گا: پاکستانی میڈیا

?️ 11 دسمبر 2025سچ خبریں: اسلام آباد پوسٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے