کراچی: (سچ خبریں) معروف اداکارہ ایمن خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے زندگی میں پہلی بار جہاز پر سفر کرکے تھائی لینڈ کی سیر کی تھی، اس سے قبل وہ فضائی سفر کے ذریعے لاہور بھی نہیں گئی تھیں۔
حال ہی میں اداکارہ نے ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنے سفر کی یادداشتیں بتائیں۔
انہوں نے پروگرام میں نوزائیدہ بچوں کی مائوں کو جہاز میں روتے ہوئے بچوں کو چپ کرانے کا مشورہ بھی دیا۔
اداکارہ کے مطابق جہاز میں سفر کے دوران کانوں میں ہوا جانے سے وہ بند ہوجاتے ہیں، جس وجہ سے بچے رونے لگتے ہیں اور ایسی صورتحال میں زیادہ تر والدین پریشان ہوجاتے ہیں۔
ان کے مطابق ایسی صورتحال میں مائوں کو چاہئیے کہ وہ بچوں کو فیڈر میں دودھ یا مشروب دے دیں تاکہ وہ انہیں پئیں تو ان کے کانوں میں ہوا کا دبائو کم ہو۔
انہوں نے بتایا کہ بالغ افراد ایسی صورتحال میں چیونگم کھاتے ہیں یا کوئی اور پریکٹس کرتے ہیں، اس وجہ سے وہ انہیں اتنی زیادہ تکلیف نہیں ہوتی لیکن بچے بول نہیں پاتے، اس لیے وہ روتے رہتے ہیں۔
پروگرام کے دوران ایمن خان نے انکشاف کیا کہ انہوں نے زندگی میں پہلی بار 10 سال کی عمر میں جہاز کا سفر کیا تھا۔
ان کے مطابق وہ 10 سال کی عمر میں بہن منال خان کے ہمراہ تھائی لینڈ کمرشل کی شوٹنگ کے لیے گئی تھیں اور والد بھی ان کے ہمراہ تھا۔
انہوں نے بتایا کہ جہاز پر سفر کرکے انہوں نے اس سے قبل لاہور بھی نہیں دیکھا تھا اور پاکستان کے کسی بھی شہر کو دیکھنے سے قبل انہوں نے تھائی لینڈ دیکھا۔
انہوں نے یہ انکشاف بھی کیا کہ انہیں ہوٹلز میں رات کو تنہا سونے سے ڈر لگتا ہے، اس لیے وہ کسی نہ کسی کے ساتھ جاکر سوتی ہیں۔
ایمن خان کے مطابق وہ ایک بار پیرس شوٹنگ کے لیے گئی تھیں تو رات کو وہ اپنی فیشن ڈیزائنر کے ساتھ کمرے میں جاکر سوئی تھیں۔
مشہور خبریں۔
2022 میں 224 فلسطینیوں کی شہادت
فروری
روس اور شام کا دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملہ ؛محمد الجولانی کی ہلاکت کا امکان
دسمبر
فرانسیسی اولمپک گیمز کے دوران امیر قطر کے خاندان کی چوری!
جولائی
او آئی سی نے اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف اہم بیان جاری کردیا
مئی
پنجاب میں حکومتی اتحاد کو ملنے والی خواتین، اقلیتوں کی مخصوص نشستیں معطل
مئی
افریقی ملک برکینا فاسو میں دہشت گردوں کا خطرناک حملہ، ایک درجن کے قریب پولیس افسر ہلاک ہوگئے
جون
سندھ کو فلاحی کاموں کیلئے دی گئی رقم میں کرپشن کا انکشاف
اپریل
صیہونی سیف القدس جنگ کی عظیم فتح کو ہلکا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں:حماس
جولائی