?️
لاہور: (سچ خبریں) ورسٹائل اداکار نیر اعجاز نے کہا ہے کہ ماضی میں جو لوگ کوششوں کے باوجود اداکار نہ بن سکے، انہوں نے کاسٹنگ کوچ کا شعبہ سنبھال کر اپنے جیسے اداکاروں کو کاسٹ کرنا شروع کیا، جس وجہ سے انڈسٹری زوال پذیری کا شکار ہے۔
نیر اعجاز نے حال ہی میں احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔
انہوں نے بتایا کہ ان کی پیدائش پنجابی خاندان میں بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ہوئی، انہوں نے وہیں سے ابتدائی تعلیم حاصل کی اور وہیں سے کیریئر کا آغاز کیا۔
ان کے مطابق انہوں نے شروع میں وفاقی حکومت میں ملازمت بھی اختیار کی اور 9 سال تک ملازمت کی، جس کے بعد وہ لاہور منتقل ہوگئے، جہاں سے انہوں نے مکمل طور پر اداکاری کا آغاز کیا۔
نیر اعجاز کا کہنا تھا کہ انہیں پہلی بار ان کی آواز کی وجہ سے اداکاری کی پیش کش کی گئی، اس وقت پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) کے پروڈیوسر و ڈائریکٹر ظفر معراج نے کوئٹہ میں ان کی آواز سنی تو انہیں ڈرامے میں کام کی پیش کش کی۔
انہوں نے بتایا کہ پہلی بار انہوں نے ایک حکیم کا کردار ادا کیا جو کہ مختصر تھا، جس کے بعد انہیں جلد ہی دوسرے اہم کردار کی پیش کش بھی ہوئی اور یوں ہی ان کی اداکاری کا سلسلہ شروع ہوگیا۔
شوبز انڈسٹری میں اداکاروں کے معاوضے پر بات کرتے ہوئے انہوں نے شکوہ کیا کہ پاکستانی شوبز انڈسٹری میں اداکاروں کی کیٹیگریز نہیں بنائی گئیں، جس وجہ سے کم معاوضے دیے جاتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ لاہور کی شوبز انڈسٹری کے زوال کا سبب بھی یہی تھا کہ وہاں کے پروڈیوسرز اور ہدایت کاروں نے اداکاروں سمیت دوسری ٹیم کے پیسے کھانا شروع کیے اور غیر پروفیشنل ازم زیادہ ہونے لگا۔
انہوں نے کراچی کی شوبز انڈسٹری کی تعریفیں کیں اور کہا کہ وہاں نہ صرف پروفیشنل ازم ہے بلکہ وہاں معاوضہ بھی وقت پر دیا جاتا ہے۔
نیر اعجاز نے بتایا کہ انہوں نے کسی مینیجر کی خدمات نہیں لے رکھی، وہ خود ہی اپنا معاوضہ طے کرتے ہیں اور خود ہی پروڈیوسرز و ہدایت کاروں سے پیسے مانگتے اور وصول کرتے ہیں۔
ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ ماضی میں جن لوگوں نے اداکار بننے کی بھرپور کوشش کی لیکن وہ متعدد وجوہات کی وجہ سے اداکار نہ بن سکے، آج وہ کاسٹنگ کوچ بن چکے ہیں۔
نیر اعجاز کا کہنا تھا کہ جنہیں اداکاری نہیں آتی تھی اور جن سے اداکاری نہ ہوسکی، وہ لوگ کاسٹنگ ڈائریکٹر بن کر اپنے جیسے ہی لوگوں کو کاسٹ کر رہے ہیں، جس وجہ سے انڈسٹری زوال پذیری کا بھی شکار ہو رہی ہے، اچھا کام نہیں ہو رہا۔


مشہور خبریں۔
افغانستان میں ایک ترک شدہ امریکی اڈے کا دورہ، انتہائی سخت اذیتوں کی کہانی
?️ 13 اکتوبر 2021سچ خبریں: ایک طالبان کمانڈر نے میڈیا سے مطالبہ کیا کہ وہ
اکتوبر
ٹوکیو کھیلوں کے دوران 450 ملین سائبر حملے
?️ 6 اکتوبر 2021سچ خبریں:ٹوکیو اولمپکس اور پیرالمپکس کے منتظمین نے اس موسم گرما میں
اکتوبر
جنگ ہوگئ تو پورا مشرق وسطیٰ ہل جائے گا
?️ 18 جولائی 2024سچ خبریں: لبنان کے وزیر خارجہ عبداللہ بوحبیب نے اپنے ایک خطاب
جولائی
ٹرمپ کے دور میں روس کے خلاف پینٹاگون کے نئے انداز بے نقاب
?️ 8 فروری 2025سچ خبریں: امریکی میگزین نیوز ویک نے امریکی فضائیہ کے فلائٹ ریکارڈز
فروری
کیا پاکستان میں ٹک ٹاک پر لگے گی پابندی؟
?️ 20 جون 2024سچ خبریں: پشاور ہائی کورٹ نے ویڈیو شیئرنگ کی مقبول ایپلی کیشن
جون
امریکہ نے قازقستان کے صدارتی فرمان کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا
?️ 10 جنوری 2022سچ خبریں: امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے قازق صدر قاسم جمرت
جنوری
یمن میں برطانوی جرائم کو چھپانے میں بی بی سی کا کردار
?️ 1 اگست 2023سچ خبریں: بی بی سی نے حال ہی میں ایک رپورٹ میں
اگست
برطانیہ کی افغان شہریوں کے ساتھ وعدہ خلافی
?️ 12 جنوری 2023سچ خبریں:برطانیہ کی جانب سے تقریباً 20 ہزار افغان شہریوں کو آباد
جنوری