لاہور (سچ خبریں)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا، جنید صفدر اور عائشہ سیف کا نکاح اگست میں ہوا تھا۔ ان کا استقبالیہ ایک دن بعد اسلام آباد میں ہونے کا امکان ہے مریم نواز نے بیٹے کی شادی کو اپنی زندگی کا سب سے اہم دن قرار دیا۔
مریم نواز نے 13 دسمبر کو انسٹاگرام پر بیٹے کے ساتھ اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے جنید صفدر کی شادی کو اپنی زندگی کا سب سے اہم دن قرار دیا۔مریم نواز کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر میں انہیں بیٹے کے ہمراہ خوشگوار موڈ میں دیکھا جا سکتا ہے۔کئی لوگوں نے ان کی تصاویر پر خوشگوار حیرت کا اظہار کرتے ہوئے مریم نواز کو بیٹے کی بڑی بہن قرار دیا اور ساتھ ہی لکھا کہ ’کوئی کیسے اتنا خوبصورت ہو سکتا ہے‘۔
جہاں مریم نواز نے بیٹے کی شادی کی تقریبات کے آغاز پر تصاویر شیئر کیں، وہیں سوشل میڈیا پر جنید صفدر کی شادی کی تقریبات کی ویڈیوز اور تصاویر بھی وائرل ہوگئیں۔وائرل ہونے والی ویڈیوز میں مریم نواز کو بیٹے کے ہمراہ دلہن عائشہ سیف کے گھر مہندی لے جاتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
جنید صفدر اور عائشہ سیف کی شادی کی تقریبات کا آغاز 12 دسمبر سے اسلام آباد میں ہوا جو کہ 14 دسمبر کی شب تک جاری رہیں گی۔دونوں نے رواں برس اگست میں لندن میں نکاح کیا تھا اور ان کے نکاح کی ویڈیوز اور تصاویر بھی خوب وائرل ہوئی تھیں۔چند دن قبل حمزہ شہباز نے بھی مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی شادی کی مناسبت سے لاہور میں ایک تقریب کا انعقاد کیا تھا، جس میں ان سمیت مریم نواز نے گلوکاری بھی کی تھی۔
ن لیگ ذرائع کے مطابق جنید صفدر اور عائشہ سیف خان کی شادی کا استقبالیہ 14 دسمبر کی شب یا 15 دسمبر کو اسلام آباد میں ہوگا جب کہ ولیمے کی تقریب 17 دسمبر کو لاہور میں ہوگی۔جنید صفدر کی شادی میاں خاندان میں چند سال بعد ہونے والی خوشی کی بڑی تقریب ہے، اس سے قبل مریم نواز کی صاحبزادی مہرالنسا صفدر کی شادی 2015 میں ہوئی تھی۔
مشہور خبریں۔
امریکی کانگریس کا حملے کا خطرہ بدستور باقی
فروری
غزہ میں ایک جامع اور پائیدار جنگ بندی کی ضرورت
نومبر
کراچی کا اگلا میئر ہمارے ووٹوں سے منتخب ہوگا، پی ٹی آئی
مئی
اپوزیشن حکومت گرانے کے چکر میں اگلے5 سال بھی گزارے گی
جنوری
یمن کے خلاف امریکی اتحاد کی حالت زار؛برطانوی عہدیدار کی زبانی
جنوری
نیب کا اسحٰق ڈار کے منجمد اثاثے بحال کرنے کا حکم
دسمبر
غزہ اور مغربی کنارے میں تشدد کے ساتھ امریکہ اور یورپ کا دوہرا معیار
دسمبر
نصف امریکی بائیڈن کی خارجہ پالیسی سے ناخوش
اگست