🗓️
اوٹاوا(سچ خبریں) کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر کورونا کا شکار ہوگئے ،انہوں نے کورونا مثبت آنے کے بعد اپنا دورۂ امریکا ملتوی کردیا ہے گلوکار ہفتے کو کورونا وائرس کا شکار ہوئے البتہ ان کی طبیعت بہتر ہے لیکن اُن کی ٹیم کی جانب سے ابھی ایریزونا اور لاس اینجلس کے کنسرٹس کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا۔
جسٹن بیبر نے ابھی اپنے’جسٹس ورلڈ ٹور‘ کا آغاز کیا ہی تھا کہ اُنکا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا جس کی وجہ سے اُنہیں امریکا کے شہر لاس ویگاس میں آج کے دن کے لیے شیڈیول کیا ہوا اپنا کنسرٹ ملتوی کرناپڑا۔لاس ویگاس کے علاوہ گلوکار کے اس ہفتے کے لیے ایریزونا اور لاس اینجلس میں بھی کنسرٹس شیڈیول تھے۔
رپورٹ کے مطابق گلوکار ہفتے کو کورونا وائرس کا شکار ہوئے البتہ ان کی طبیعت بہتر ہے لیکن اُن کی ٹیم کی جانب سے ابھی ایریزونا اور لاس اینجلس کے کنسرٹس کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا کہ یہ دونوں کنسرٹس بھی ملتوی ہوں گے یا منسوخ کردیے جائیں گے۔
تاہم، جسٹن بیبر کے ترجمان نے لاس ویگاس میں آج کے دن کے لیے شیڈیول کنسرٹ کی نئی تاریخ کا اعلان کردیا ہے۔ترجمان کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں بتایا گیا ہے کہ لاس ویگاس میں گلوکار کا کنسرٹ اب رواں سال 28 جون کو ہوگا۔خیال رہے کہ گلوکار اپنے ’جسٹس ورلڈ ٹور‘ کے ساتھ اسٹیج کو اپنی شاندار پرفارمنس سے گرمانے کے لیے بہت پرجوش ہیں جس کا آغاز 18 فروری سے سان ڈیاگو سے ہوا تھا۔
مشہور خبریں۔
کیا اردگان اور اسد ملاقات کریں گے؟
🗓️ 6 جولائی 2024سچ خبریں: اردگان کی ہمیشہ عادت ہے کہ وہ ہوائی جہاز میں پرواز
جولائی
سعودی ولیعہد اور امریکی وزیر خارجہ کی ملاقات کا اہم موضوع
🗓️ 18 فروری 2025 سچ خبریں:امریکی وزیر خارجہ مارک روبیو، جو ریاض کے دورے پر
فروری
غزہ میں داخل ہونے والے صیہونی فوجی کہاں چھپتے ہیں؟
🗓️ 20 نومبر 2023سچ خبریں: شائع شدہ خبروں میں غزہ کی پٹی کے مختلف محوروں
نومبر
صیہونیوں کو اردن کی جانب سے نیا محاذ کھلنے کے خدشے پر تشویش
🗓️ 14 دسمبر 2024سچ خبریں:رپورٹس کے مطابق، اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے اردن کی سرحد سے
دسمبر
مأرب کی جنگ آزادی کے سلسلہ میں مغربی ممالک کا حریت انگیز رد عمل
🗓️ 12 مارچ 2021سچ خبریں:چار یوروپی ممالک اور امریکہ نے ایک بیان میں یمن کے
مارچ
دو سو امریکی کمپنیوں پر سائبر حملہ
🗓️ 3 جولائی 2021سچ خبریں:ایک سائبرسکیوریٹی کمپنی نے تصدیق کی ہے کہ 200 امریکی کمپنیوں
جولائی
نیتن یاہو کی کابینہ کے 3 وزراء نے استعفی دیا، وجہ ؟
🗓️ 23 اکتوبر 2023سچ خبریں:آج صیہونی حکومت کے خلاف الاقصیٰ طوفانی آپریشن کے 17ویں روز
اکتوبر
بھارت سے کشیدگی کے باوجود سکھ یاتریوں کی کرتارپور آمد
🗓️ 5 مئی 2025شکرگڑھ (سچ خبریں) بھارت کی جانب سے کشیدگی کے باوجود کرتارپور راہداری
مئی