?️
لاہور{سچ خبریں} ماضی کی معروف اداکارہ زیبا بیگم کی حالت بگڑ گئی ۔زیبا بیگم تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ اداکارہ کو اسپتال کی انتہائی نگہداشت وارڈ میں منتقل کردیا گیا
اداکارہ دل کے عارضے میں مبتلا ہیں۔زیبا بیگم معروف اداکار محمد علی کی اہلیہ ہیں ۔زیبا بیگم کو کچھ دیر بعد ایمبولینس کے ذریعے لاہور سے اسلام آباد منتقل کیا جائے گا۔
اداکارہ زیبا 10 ستمبر1945 کوبھارت کے شہرانبالہ میں پیدا ہوئیں، انہوں نے اپنے فلمی سفر کا آغاز 1962 میں فلم ’’چراغ جلتا رہا‘‘ سے کیا۔
زیبا نے اپنے کیریئر میں 90 سے زائد فلموں میں کام کیا ۔ان کی سپر ہٹ فلموں میں’ ارمان ، ہیرا اور پتھر ، توبہ ، باجی ، محبت ، انسان اور آدمی ، جب جب پھول کھلے ، محبت زندگی ہے اور پھول میرے گلشن ‘ شامل ہیں ۔
اداکارہ زیبا اور محمد علی کی فلم ’چراغ جلتا رہا ‘کو اس حوالے سے بھی تاریخ میں خاص اہمیت حاصل ہے کہ اس کی افتتاحی تقریب کے موقع پر مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کو بھی مدعو کیا گیا تھا ۔ ان کی فلمی جوڑی وحید مراد اور کمال کے ساتھ بےحد مقبول ہوئی جبکہ ان کی اصل زندگی کی جوڑی محمد علی کے ساتھ جمی۔
زیبا کی پہلی شادی اداکار سدھیر سے 1964 میں ہوئی تھی مگر یہ شادی زیادہ نہیں چل سکی اور دو سال تک ساتھ رہنے کے بعد دونوں میں علیحدگی ہوگئی ۔
اپنے دوسرے شوہر اداکار محمد علی کے ہمراہ 50 سے زائد فلموں میں کام کرکے انہوں نے ایک ریکارڈ قائم کیا ۔ زیبا کو 4 نگار ایوارڈ اور الیاس رشیدی گولڈ میڈل کے علاوہ دیگر اعزازات سے بھی نوازا گیا ہے۔
مشہور خبریں۔
ایٹمی معاہدے کا دار و مدار امریکی نیک نیتی پر ہے:ایران
?️ 26 ستمبر 2022سچ خبریں:ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ اگرچہ امریکہ کی جانب
ستمبر
لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی ڈویژن: شیخ رشید کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم
?️ 6 مارچ 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی ڈویژن بینچ نے عوامی مسلم لیگ
مارچ
ہمیں مان لینا چاہیے میں ہم نفرت انگیز ہیں:صیہونی میڈیا
?️ 12 دسمبر 2022سچ خبریں:عالمی کپ کے کھیل دیکھنے کے لیے قطر جانے والے دنیا
دسمبر
برطانیہ کو دوسری جنگ عظیم کے بعد بدترین معاشی صورتحال کا سامنا
?️ 11 جولائی 2024سچ خبریں: برطانوی وزیر خزانہ ریچل ریوز نے ملک کی معاشی صورتحال کو
جولائی
روس کو یہ فیصلہ کرنے کا حق ہے کہ اسے کس چیز سے خطرہ ہے: لاوروف
?️ 17 جون 2022سچ خبریں: جنوبی افریقہ میں روسی سفارت خانے نے یوکرین کے تنازعے
جون
نیتن یاہو کے خلاف فوجی بغاوت کے آثار
?️ 25 جولائی 2023سچ خبریں: صیہونی حکومت کے سکیورٹی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے ایک تجزیہ
جولائی
شادی کا وقت آگیا، یشمیٰ گل
?️ 25 دسمبر 2024کراچی: (سچ خبریں) شادی کرنے یا نہ کرنے کی وجہ سے خبروں
دسمبر
وزیر اعظم کا بیگم نسیم ولی کو خراج تحسین
?️ 17 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم پاکستان عمران خان نے عوامی نیشنل پارٹی
مئی