?️
سچ خبریں: بھارتی فلم ساز رام گوپال ورما نے دیوالی کے موقع پر ایک متنازع پوسٹ شیئر کی، جس پر سوشل میڈیا صارفین شدید برہم ہوگئے۔
رام گوپال ورما ہندی اور تیلگو سنیما میں ایک بڑا نام ہیں، ان کی فلمیں اکثر سماجی مسائل اور برائیوں پر تنقید کرتی ہیں اور کچھ کو بیرونِ ملک بھی سراہا گیا ہے۔
ہندوؤں کا مذہبی تہوار دیوالی ہفتے کے آخر میں منایا گیا، لیکن رام گوپال ورما نے اس موقع پر صرف دیوالی کی مبارکباد دینے کے بجائے اسرائیل کی غزہ پر تباہ کن بمباری کا موازنہ دیوالی کی آتش بازی سے کیا۔
انہوں نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں لکھا کہ بھارت میں صرف ایک دن دیوالی ہے اور غزہ کا ہر دن دیوالی ہے، ساتھ ہی تین آگ کے اموجیز بھی استعمال کیے۔
اس پوسٹ کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی اکثریت شدید خوف زدہ ہوگئی اور انہوں نے لکھا کہ بچوں اور عام شہریوں کی ہلاکت کا جشن منانا بالکل بھی درست نہیں۔
ایک صارف نے نشاندہی کی کہ فلم ساز کا تبصرہ معاشرے میں ایک بڑے مسئلے کی عکاسی کرتا ہے اور کوئی بھی معاشرہ جہاں کوئی شخص عوام میں ایسی بات کہنے کا سوچ سکے، بغیر کسی ردِ عمل کے خوف کے اور شاید حوصلہ افزائی کی توقع بھی کرے، کس قدر خراب ہے۔
صارفین اس شش و پنج کا بھی شکار ہوئے کہ غزہ کے لوگوں نے رام گوپال ورما کے ساتھ ایسا کیا کیا ہے کہ وہ ان کی نسل کشی کا جشن منا رہے ہیں۔
بھارتی پروفیسر وی کے تری پاٹھی کی بیٹی راکھی تری پاٹھی، جو غزہ کے لوگوں کی مشکلات کی نشاندہی کے لیے مسلسل کوششوں کی وجہ سے کچھ حد تک مشہور ہیں، انہوں نے واضح کیا کہ دیوالی کا اصل پیغام غزہ پر ہونے والی ہلاکت اور تباہی کے برعکس ہے۔
راکھی تری پاٹھی کی بات سے کئی لوگوں نے اتفاق کیا، جس میں ہندو اور پاکستانی قانون ساز دیوان سچل بھی شامل تھے۔
پاکستانی سوشل میڈیا صارف نے رام گوپال ورما کے تبصرے پر انہیں مخلصانہ نصیحت کی۔
اگرچہ فلم ساز کے الفاظ پر پیدا ہونے والا غصہ یہ ظاہر کرتا ہے کہ انٹرنیٹ پر ابھی بھی اچھے لوگ موجود ہیں، تاہم پوسٹ اور اس کے تبصرے میں کچھ مزید تشویشناک علامات بھی نظر آئیں۔
افسوسناک بات یہ ہے کہ بھارتی ہدایت کار کی اس پوسٹ کو اب تک 15 ہزار سے زیادہ لائکس مل چکے ہیں اور کئی ایسے لوگ بھی ہیں جو اس پوسٹ کی حمایت میں تبصرے کر رہے ہیں۔
خیال رہے کہ دیوالی، دیگر مذہبی تہواروں کی طرح، امن اور امید کا پیغام دیتی ہے اور اسے ہزاروں لوگوں کے قتل کے جشن کے لیے استعمال کرنا غیر اخلاقی اور ناقابلِ معافی ہے۔
مشہور خبریں۔
حسن نصراللہ کی دھمکی کے بعد قبرس کے صدر کا خوف و ہراس
?️ 20 جون 2024سچ خبریں: قبرس کے صدر نیکوس کرسٹوڈولائیڈز نے سید حسن نصر اللہ کی
جون
پاک-ایران کشیدگی: پاکستانی فضائی حدود میں اوور فلائنگ کرنے والی پروازوں میں ریکارڈ کمی
?️ 19 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان-ایران کشیدگی کے باعث پاکستانی فضائی حدود استعمال
جنوری
جنوبی کوریا میں سام سنگ کے ہزاروں کارکنوں کی ہڑتال
?️ 10 جولائی 2024سچ خبریں: سام سنگ کے ہیڈ کوارٹر ہواسیونگ میں منعقدہ ایک مظاہرے میں
جولائی
ملک میں دوسرے روز بھی نماز عید ادا کی گئی
?️ 14 مئی 2021کراچی(سچ خبریں) گوجرانوالہ اور ڈیرہ اسماعیل خان سمیت ملک کے کئی دوسرے
مئی
ڈالر کی ڈبل سنچری
?️ 18 مئی 2022(سچ خبریں)ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح عبور کرگیا، اوپن مارکیٹ
مئی
سید حسن نصراللہ کا وعدہ پورا ہوا؟
?️ 3 اکتوبر 2024سچ خبریں: حزب اللہ کے مجاہدین کی کمین میں پھنسنے کے بعد
اکتوبر
الیکشن کمیشن 9 مارچ تک صدر کے انتخاب کیلئے تیار
?️ 25 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) 8 فروری کو ہونے والے انتخابات کے بعد
فروری
ایک سال میں صیہونیوں کے ہاتھوں 700 سے زائد فلسطینی خواتین اور بچیاں شہید اور زخمی
?️ 9 مارچ 2022سچ خبریں:انسانی حقوق مرکز المیزان کے مطابق قابض صیہونی حکومت کی فوج
مارچ