?️
ممبئی (سچ خبریں)بھارتی اداکارہ مونی رائے نے اپنے قریبی دوست سورج نمیبار سے شادی کرلی۔ مونی رائے نے شادی کی تقریب کی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’آخر کار میں نے سورج کو پا ہی لیا، ہم نے آخر کار شادی کرلی۔انہوں نے مداحوں سے دعاؤں اور نیک خواہشات کی درخواست بھی کی۔
مونی رائے نے اپنی زندگی کے اس بڑے دن کے لیے جنوبی بھارتی دلہنوں کی طرح ملبوس دکھائی دیں، انہوں نے روایتی سفید اور سرخ رنگ کی ساڑھی زیب تن کررکھی تھی۔اداکارہ نے جیولری کے لیے سونے کی چوڑیاں، چوکر ہار، مانگ ٹیکا، کمربند اور اپنے بالوں کے لیے اصلی پھولوں کا انتخاب کیا۔
دوسری جانب دولہے سورج نے دھوتی کے ساتھ بھورے رنگ کے کُرتے کا انتخاب کیا۔مونی رائے نے شادی کی تقریب کی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’آخر کار میں نے سورج کو پا ہی لیا، ہم نے آخر کار شادی کرلی۔انہوں نے مداحوں سے دعاؤں اور نیک خواہشات کی درخواست بھی کی۔
مونی رائے کی شادی کی تقریب کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں ، ارجن بجلانی نے نوبیاہتا جوڑے کی ایک تصویر بھی شیئر کی جس میں سورج اپنی نئی نویلی دلہن سے نظریں نہیں ہٹا پارہے۔انہوں نے پوسٹ کو ’مسٹر اینڈ مسز نمبیار‘ کا کیپشن دیا۔واضح رہے کہ مونی رائے کے ہونے والے شوہر ایک بینکر ہیں اور وہ دبئی میں مقیم ہیں تاہم شادی کیلئے وہ ان دنوں بھارت میں ہیں۔


مشہور خبریں۔
امریکی کانگریس میں بڑھتا عدم استحکام
?️ 19 نومبر 2022سچ خبریں:ماہرین کا خیال ہے کہ امریکی کانگریس کے وسط مدتی انتخابات
نومبر
نتن یاہو کی جانب سے انتخابات سے قبل دروزی برادری کو ساتھ ملانے کی کوششیں
?️ 26 اکتوبر 2025نتن یاہو کی جانب سے انتخابات سے قبل دروزی برادری کو ساتھ
اکتوبر
اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، انڈیکس 478 پوائنٹس بڑھ گیا
?️ 1 مارچ 2024کراچی: (سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی تیزی کا رجحان
مارچ
پاکستان کی خفیہ اطلاع پر افغانستان میں کالعدم ٹی ٹی پی، دیگر دہشت گردوں کیخلاف کارروائی
?️ 18 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے خفیہ اطلاع پر افغانستان میں کالعدم
مارچ
اقوام متحدہ غیر مؤثر ادارہ بننے کی جانب گامزن
?️ 28 ستمبر 2025اقوام متحدہ غیر مؤثر ادارہ بننے کی جانب گامزن ایک مغربی میڈیا
ستمبر
روپے کی قدر میں مزید بہتری
?️ 30 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں
ستمبر
السنوار کے پیغامات کا تجزیہ
?️ 18 ستمبر 2024سچ خبریں: حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اور شہید اسماعیل ھنیہ
ستمبر
یونان سے تل ابیب: آپ اپنے باقی اتحادیوں کو کھو رہے ہیں
?️ 27 ستمبر 2025سچ خبریں: یونانی وزیر اعظم نے اسرائیلی حکام کو حکومت کے باقی
ستمبر