ممبئی (سچ خبریں)بالی ووڈ کے سینئر اداکار امیتابھ بچن نے سوشل میڈیا پر اداکار کی ایک تصویر پر تشویش کا اظہار کرنے والے ایک مداح کی پریشانی دور کردی۔مداح نے ئیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر امیتابھ بچن کو ٹیگ کرکے شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’ سر، آپ اس تصویر میں بہت تھکے ہوئے نظر آرہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق امیتابھ بچن نے حال ہی میں اپنے بلاگ پر اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے، جس میں وہ کافی تھکے ہوئے نظر آرہے ہیں۔اُن کی اس تصویر کو ایک مداح نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر امیتابھ بچن کو ٹیگ کرکے شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’ سر، آپ اس تصویر میں بہت تھکے ہوئے نظر آرہے ہیں‘۔
یہاں دلچسپ بات یہ ہے کہ اس تصویر میں امیتابھ بچن جو جیکٹ پہنے نظر آرہے ہیں اس کے اوپر لگے ایک بیج (badge) پر لکھا ہے’نو سلیپ کلب‘۔ تو اداکار نے مداح کے ٹوئٹ کا اپنی جیکٹ پر لگے اس پیج کا حوالہ دیتے ہوئے جواب دیا کہ ’وہ رات بھر سو نہیں سکے، آپ نے جیکٹ کے اوپر لگا ہوا بیج نہیں پڑھا‘۔
خیال رہے کہ اداکار امیتابھ بچن آج کل اپنی آنے والی فلم ’پروجیکٹ کے‘ کی شوٹنگ کر رہے ہیں۔فلم ’پروجیکٹ کے‘ میں اداکار امیتابھ بچن اور پربھاس کے ساتھ اداکارہ دیپیکا پڈوکون بھی جلوہ گر ہوں گی۔ یہ فلم رواں سال11 مارچ 2022 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
مشہور خبریں۔
وزیراعظم شہبازشریف کا ملائیشین ہم منصب سے رابطہ، جنوبی ایشیا میں کشیدہ صورتحال سے آگاہ کیا
مئی
جنرل سلیمانی کی شہادت کے بعد امریکہ نے کیا چھپایا
اگست
پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں، عوام کے ساتھ ہاتھ ہو گیا
جون
وزیر اعظم کا قومی اور صوبائی اسمبلی ارکان کے لئے کروڑوں کا بڑا اعلان
جنوری
یمنی دارالحکومت پر جارح سعودی اتحاد کے شدید حملے
دسمبر
آنکارا اور تل ابیب کے درمیان کشیدگی؛ وجہ؟
جولائی
کیا صیہونی ریاست سے بھاگنے کا وقت آ گیا ہے؟ عطوان کی زبانی
اکتوبر
آئندہ ماہ کورونا ویکسین کی بھاری مقدار پاکستان پہنچنے کا امکان
مئی