ممبئی (سچ خبریں) بھارتی موسیقار و گلوکار بپی لہری نے اپنی صحت سے متعلق افواہوں کی تردید کر دی ،سوشل میڈیا پر ان کی صحت سے متعلق افواہیں پھیلی ہوئی تھیں کہ بپی لہری بیمار ہیں جبکہ کچھ نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کی آواز چلی گئی ہے اور مستقبل میں وہ گلوکاری نہیں کر پائیں گے۔
انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ کچھ روز سے انٹرنیٹ پر افواہیں گردش کررہی تھیں کہ بپی لہری بیمار ہیں جبکہ کچھ نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کی آواز چلی گئی ہے جس کی وجہ سے وہ مستقبل میں گلوکاری نہیں کرسکیں گے۔انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ایک پوسٹ میں بپی لہری نے افواہوں کی تردید کی اور کہا کہ وہ اس صورتحال سے مایوس ہوئے۔
انہوں نے اپنے بیان میں لکھا کہ یہ جان کر دکھ ہوا کہ کچھ میڈیا ادارے مجھ سے اور میری صحت سے متعلق جھوٹی رپورٹس دے رہے ہیں۔بپی لہری نے کہا کہ اپنے مداحوں کی دعاؤں اور نیک تمناؤں کے ساتھ میں بالکل ٹھیک ہوں۔انہوں نے پوسٹ کے کیپشن میں جھوٹی رپورٹنگ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔
خیال رہے کہ بپی لہری کو رواں برس اپریل میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد ممبئی کے ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا اور وہ بعد میں صحتیاب ہوگئے تھے۔گلوکار بپی لہری 1970 سے لے کر 80 کی دہائی میں بولی وڈ کی کئی فلموں میں مقبول گانوں کے باعث جانے جاتے ہیں جن میں ‘چلتے چلتے’، ‘ڈسکو ڈانسر’ اور ‘شرابی’ شامل ہیں۔بولی وڈ کے لیے انہوں نے آخری گانا ‘بھنکاس’ 2020 کی فلم ‘باغی تھری’ کے لیے تیار کیا تھا۔
مشہور خبریں۔
2021 میں انسانی حقوق کے سلسلہ میں مغربی کا سیاہ ریکارڈ
دسمبر
یورپی رہنما امریکی سامراج کے سامنے جھکنا چھوڑ دیں:یورپی قانون ساز
اکتوبر
کیا دنیا واپسی کے نقطہ کے قریب پہنچ رہی ہے ؟
جون
امریکا کی قطر معاہدے کی خلاف ورزی، طالبان نے شدید دھمکی دے دی
جون
فلسطین عرب قوم کی ترجیحات میں شامل ہے: فلسطین میں کویتی سفیر
دسمبر
جسٹس امیر بھٹی ریٹائرڈ، نامزد چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ شہزاد خان کل حلف اٹھائیں گے
مارچ
حریدی یہودیوں کے مظاہرے،وجہ؟
ستمبر
جمہوریہ آذربائیجان پاکستان کے GF-17 لڑاکا طیاروں سے مسلح
نومبر