بولی وڈ اداکار دھرمیندر کے انتقال پر پاکستانی شوبز شخصیات بھی سوگوار

?️

سچ خبریں: بولی وڈ کے لیجنڈری اداکار دھرمیندر دیول کے انتقال کے بعد نہ صرف بھارت بلکہ پاکستان میں بھی شوبز شخصیات غمزدہ ہیں اور انہوں نے انسٹاگرام اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر مرحوم اداکار کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

گزشتہ روز دھرمیندر دیول 89 سال کی عمر میں ممبئی میں انتقال کر گئے اور اپنے جانے کے ساتھ ایسا خلا چھوڑ گئے جسے پر کرنا ناممکن ہے۔

مرحوم اداکار کئی صحت کے مسائل میں مبتلا تھے، جن میں سانس کے مسائل بھی شامل تھے اور اسی وجہ سے انہیں رواں ماہ کے آغاز میں ہسپتال میں داخل ہونا پڑا تھا۔

چھ دہائیوں پر محیط اپنے کیریئر میں دھرمیندر نے 300 سے زائد فلموں میں کام کیا، جن میں ’شعلے‘، ’سیتا اور گیتا‘ اور ’چپکے چپکے‘ جیسی آئیکونک فلمیں شامل ہیں، ان کی پہلی فلم 1960 میں ریلیز ہوئی تھی اور ان کی آخری فلم ’اکیس‘ دسمبر میں ریلیز ہونے والی ہے۔

دھرمیندر کے انتقال پر نہ صرف بولی وڈ بلکہ پاکستانی شوبز شخصیات بھی غمزدہ ہیں اور انہوں نے مرحوم اداکار کو خراج عقیدت بھی پیش کیا۔

اداکارہ ریما خان نے انسٹاگرام پر 2004 میں دھرمیندر سے ملاقات کے دوران لی گئی اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ سنیما نے اپنی دھڑکن کھودی، دھرمیندر کی روشنی کبھی مدھم نہیں ہوگی۔

موسیقار راحت فتح علی خان نے اداکار کے ساتھ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ان کا سفر، ان کا فن اور ان کی لازوال شائستگی دنیا بھر میں لاکھوں دلوں کو چھو گئی، ایک حقیقی لیجنڈ کبھی نہیں مرتا، وہ اپنی میراث کے ذریعے ہمیشہ زندہ رہتا ہے۔

اداکارہ ماہرہ خان نے بھی دھرمیندر کی تصویر اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں شیئر کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

اداکار عدنان صدیقی نے لکھا کہ دھرمیندر نے اداکاری کو اتنا آسان دکھایا جیسے وہ اسکرین کے لیے پیدا ہوئے تھے، ان کی نرمی، دلکش شکلیں اور آنکھوں کی خاص چمک نایاب تھی۔

میزبان انوشے اشرف نے لکھا کہ دھرمیندر ان کے والدین کے دور کے اداکار تھے، جب دنیا محبت، مہربانی اور انسان سے انسان کے تعلقات کو فروغ دیتی تھی۔

این ڈی ٹی وی موویز کے مطابق دھرمیندر پاکستان اور پاکستانی مداحوں سے بے حد محبت کرتے تھے۔

ان کے انتقال کے بعد ان کا ایک پرانا کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے، جس میں انہوں نے پاکستان کو اپنی خالہ ماں قرار دیا اور بھارت و پاکستان کے بہتر تعلقات کی امید بھی ظاہر کی۔

انہوں نے کہا کہ بھارت اگر ان کی ماں ہے تو پاکستان ان کی ماسی ماں ہے، اگر یہ دو مائیں اب ایک دوسرے سے گلے لگ جائیں تو بچوں کے لیے کتنا سکون ہوگا، دعا کریں اللہ سے، بھگوان سے، واہی گرو سے کہ ہم سب ایک ہو جائیں۔

مشہور خبریں۔

موجودہ حالات میں آئینی ترمیمی بل ملک کیلئے خطرناک ہوگا، حافظ نعیم الرحمٰن

?️ 14 ستمبر 2024لاہور: (سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے

وفاقی ملازمین کی تنخواہوں پر بھی کام کیا جارہا ہے:وزیر خزانہ

?️ 9 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ سرکاری

نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کو متازعہ بنانا انتہائی نامناسب ہے: فواد چوہدری

?️ 14 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر فواد چوہدری نے نئے ڈی جی

دمشق اور تل ابیب کے درمیان پیرس میں امریکی ثالثی میں سیکیورٹی مذاکرات

?️ 26 جولائی 2025سچ خبریں: ایک باخبر سفارتی ذریعے نے انکشاف کیا ہے کہ شام

متحدہ عرب امارات کی پاکستان کے لیے ایک ارب کی امداد

?️ 17 اپریل 2023سچ خبریں:پاکستان کے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اپنے ٹویٹر پر لکھا

شام میں روسی فضائی حملوں میں 11 داعشی دہشت گرد ہلاک

?️ 6 مارچ 2021سچ خبریں:روسی لڑاکا طیاروں نے شام میں داعشی دہشت گردوں کے ٹھکانوں

ترکی میں امریکی سفیر کی طلبی

?️ 23 مئی 2022سچ خبریں:ترکی کی وزارت خارجہ نے انقرہ میں واشنگٹن کے سفارت خانے

جنگل کے بادشاہ کا نام لیا تو عدالت میں اضافی شیشے اور دیواریں بنا دی گئیں، عمران خان

?️ 17 اپریل 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان نے کہا ہے کہ بادشاہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے