?️
سچ خبریں: مہیش بھٹ کی بیٹی، اپنے دور کی مقبول اداکارہ اور فلم ساز پوجا بھٹ نے اپنے مشکل دور کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ کہ زندگی میں ایک وقت ایسا بھی آیا تھا جب میرے بینک اکاؤنٹ میں صرف 4 ہزار روپے رہ گئے تھے۔
مہیش بھٹ کی بیٹی، اپنے دور کی مقبول اداکارہ اور فلم ساز پوجا بھٹ نے اپنے مشکل دور کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ کہ زندگی میں ایک وقت ایسا بھی آیا تھا جب میرے بینک اکاؤنٹ میں صرف 4 ہزار روپے رہ گئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: بالی وڈ کی نامور اداکارہ کو 6 ماہ قید
بھارتی میڈیا کے مطابق ان خیالات کا اظہار سڑک، دل ہے کہ مانتا نہیں اور چاہت جیسی کامیاب فلمیں دینے والی بولڈ اور بے باک اداکارہ 51 سالہ پوجا بھٹ نے سلمان خان کے بگ باس او ٹی ٹی 2 میں کیا۔ بطور ہدایت کارہ پوجا بھٹ نے جسم جیسی بریک تھرو فلم دی۔
اداکارہ اور فلم ساز پوجا بھٹ نے اپنی زندگی کے نشیب و فراز کو کھل کر بیان کیا۔ ناکام شادی اور پھر نشے کی لت میں پڑجانے سے لے کر اپنی زندگی کے ہر اُس تاریک پہلو پر بھی بات کی جس پر اکثر لوگ بات کرتے ہوئے کتراتے ہیں۔
پوجا بھٹ نے بتایا کہ میں ایک بڑی اسٹار رہی ہوں، میرے والد ایک کامیاب فلم ساز ہیں لیکن میری زندگی میں ایک ایسا وقت بھی آیا تھا جب میرے اکاؤنٹ میں صرف 4 ہزار روپے تھے۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ اس مالی پریشانی کے اُس پریشان کن دور میں بھی جب میں نشے کی لت کا شکار تھی، کبھی بھی میں نے کسی سے پیسے نہیں مانگے۔
پوجا بھٹ نے اپنی گفتگو میں یہ انکشاف بھی کیا کہ میری پیدائش کے وقت والد مہیش بھٹ کے پاس صرف 1200 روپے تھے لیکن پھر ان کے دن پھر گئے تھے جس کا اعتراف میرے والد نے خود کیا تھا۔
مزید پڑھیں: زندگی کے سب سے بڑے امتحان کا سامنا ہے:مشہور بھارتی اداکارہ
اداکارہ نے وضاحت نے دی کہ چند روز قبل میں نے اپنی گفتگو میں مخصوص عادات کے حامل افراد کو چھوٹے لوگ کہا تھا، اس کا یہ مطلب نہیں تھا کہ عہدے یا بینک بیلنس کی وجہ سے کسی کو چھوٹا کہا۔ اگر ایسا ہوتا تو میں خود نہ کوئی عہدہ رکھتی ہوں اور نہ ہی تگڑا بینک بیلنس، یعنی میں تو خود سب سے چھوٹی ہوں۔
پوجا بھٹ نے مزید کہا کہ چھوٹے لوگ سے مراد چھوٹی سوچ کے حامل لوگ تھے لیکن لوگ میری اس بات کو سمجھے بغیر بات کا بتنگڑ بنارہے ہیں۔
مشہور خبریں۔
اسرائیلی فوج غزہ پر زمینی حملے کے لیے کیون تیار نہیں ؟
?️ 24 اکتوبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کی ریزرو فورسز کے جنرل اسحاق برک کے الفاظ
اکتوبر
امریکا کی ایٹمی معاہدے میں ممکنہ واپسی سے اسرائیل بوکھلاہٹ کا شکار ہوگیا
?️ 26 مئی 2021تل ابیب (سچ خبریں) امریکا کی جانب سے ایرانی ایٹمی معاہدے میں
مئی
کیمسٹری کا نوبیل انعام تین سائس دانوں کو دینے کا اعلان
?️ 12 اکتوبر 2024 سچ خبریں: سوئیڈن کی رائل اکیڈمی آف سائنسز نے سال 2024
اکتوبر
ایڈیشنل آئی جی کراچی کا تبادلہ ہو گیا
?️ 10 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) مقامی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق چیف
مئی
عرب ممالک کا امریکی تعلقات پر کھلا اعتراض
?️ 25 اگست 2022سچ خبریں: ایک تجزیاتی رپورٹ میں24 نیوز سائٹ نے یوکرین کے
اگست
پی ٹی آئی کا ممکنہ لانگ مارچ کے تناظر میں عمران خان کو نظر بند کرنے کا منصوبہ تیار
?️ 7 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے سابق وزیر اعظم اور پی
اکتوبر
سندھ بھر میں یکم تا 10 محرم الحرام دفعہ 144 نافذ
?️ 25 جون 2025کراچی (سچ خبریں) کراچی سمیت سندھ بھر میں یکم محرم الحرام سے
جون
ٹرمپ کے عالمی نظم کو تہ و بالا کرنے والے اقدامات
?️ 27 اپریل 2025سچ خبریں: روئٹرز کی ایک رپورٹ کے مطابق، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ
اپریل