بالی ووڈ کے معروف اداکار دلیپ کمار انتقال کرگئے

بالی ووڈ کے معروف اداکار دلیپ کمار انتقال کرگئے

?️

ممبئی (سچ خبریں)بالی ووڈ کے معروف و مشہور اور شہنشاہ جذبات کہلانے والے  فلم نگری پر طویل عرصے تک راج کرنے والے لیجنڈری اداکار یوسف خان المعروف دلیپ کمار 98 سال کی عُمر میں انتقال کر گئے۔ سانس میں مشکلات، پھیپھڑوں اور گردوں کی بیماری کی وجہ سے گزشتہ چند سال میں متعدد مرتبہ انہیں ہسپتال داخل کرایا گیا تھا اور وہ زندگی کے آخری ایام میں بھی زیر علاج رہے۔

دلیپ کمار کے انتقال کی خبر اُن کے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اُن کے ترجمان فیصل فاروقی کی جانب سے دی گئی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیئے گئے افسوسناک پیغام میں بتایا گیا کہ ’انتہائی دل اور گہرے رنج و غم کے ساتھ، میں یہ اعلان کررہا ہوں کہ ہمارے دلیپ کمار صاحب کچھ دیر قبل انتقال کرگئے ہیں۔‘

فیصل فاروقی نے مزید لکھا کہ ’بے شک! ہمیں خُدا نے اس دُنیا میں بھیجا ہے اور ہمیں لوٹ کر اُسی کی طرف جانا ہے۔‘ڈاکٹرجلیل پالکر کے مطابق دلیپ کمار نے اپنی آخری سانسیں صبح 7 بج کر 30 منٹ پر لیں۔دلیپ کمار کے انتقال کی افسوسناک خبر پر اُن کے اہلخانہ، بالی ووڈ فنکاروں اور دُنیا بھر میں موجود اُن کے مداحوں کی جانب سے شدید دُکھ کا اظہار کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ لیجنڈری اداکار دلیپ کمار گزشتہ کئی سالوں سے بیمار تھے جس کی وجہ سے اُنہیں اکثر معائنے کے لیے اسپتال منتقل کیا جاتا تھا۔ دلیپ کمار سانس لینے میں دشواری کی وجہ سے ممبئی کے اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔

خیال رہے کہ دلیپ کمار 1922ء میں پشاور کے محلےخداداد میں پیدا ہوئے تھے، دلیپ کمار نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز 1944 میں فلم ’جوار بھاٹا‘سے کیا مگر فلم انڈسٹری میں اپنی اصل پہچان 1960میں تاریخی فلم ’مغلِ اعظم‘ میں شہزادہ سلیم کا کردار ادا کرکے بنائی۔

دلیپ کمار نے اپنے فلمی کیرئیر کے دوران مغل اعظم، ملن، جگنو، شہید، ندیا کے پار، انداز جوگن، بابل، آرزو، ترانہ، ہلچل، دیدار، سنگدل، داغ، آن، شکست، فٹ پاتھ، امر،اڑن کٹھولا، انسانیت، دیوداس، نیا دور، پیغام، کوہ نور، گنگا جمنا، شکتی، سمیت کئی لازوال فلموں میں عمدہ اداکاری کے جوہر دکھائے۔

ان کی خدمات کے پیشِ نظر حکومت ہندوستان کی طرف سے انہیں پدما بھوشن ایوارڈ، دادا صاحب پھالکے سمیت کئی اعزازات دئیے گئے جبکہ 1998 کو انہیں پاکستان کے سب سے بڑے سویلین اعزاز نشان پاکستان سے بھی نوازا گیا۔  دلیپ کمار نے 65 سے زائد فلموں میں کام کیا جبکہ دلیپ کمار کو انڈین فلم کا سب سے بڑا اعزاز دادا صاحب پھالکے ایوارڈ بھی دیا گیا۔

مشہور خبریں۔

روس شمالی کوریا سے توپ خانے کا گولہ بارود خرید رہا ہے: امریکہ

?️ 6 ستمبر 2022سچ خبریں:    امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے اپنی ایک رپورٹ میں

عمر ایوب کیوں مستعفی ہوئے؟ رؤف حسن کا بیان

?️ 29 جون 2024سچ خبریں: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما رؤف حسن

بجلی بلوں کی قسط وارادائیگی کرانے والے صارفین کی موجیں ختم، سال میں اب ایک بار اقساط ہو سکیں گی

?️ 1 جون 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) نیپرا  نے بجلی صارفین کیلئے بلوں کی اقساط کرانے کی

مشرق وسطی میں اپنی موجودگی کم کرنے کے لئے نئی امریکی پالیسی

?️ 20 جولائی 2021سچ خبریں:حالیہ ہفتوں میں افغانستان سمیت خطے کے ممالک میں پیش آنے

شام سے عراق منتقل ہونے والے 5703 داعشی دہشتگردوں کی تفصیلات جاری

?️ 14 فروری 2026سچ خبریں:عراقی وزارتِ انصاف نے شام سے منتقل کیے گئے 5703 داعش

امریکی فوج کو اپنے اندر سے انتہاپسندانہ حملوں کا خطرہ

?️ 3 مارچ 2021سچ خبریں:پینٹاگون نے امریکی کانگریس کو پیش کی جانے والی اپنی ایک

پنجاب حکومت نے کل تاریخی بجت پیش کیا ہے، مریم اورنگزیب

?️ 14 جون 2024لاہور: (سچ خبریں) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے وزیر

روسی میڈیا پر امریکی پابندیوں پر روس کا ردعمل

?️ 29 ستمبر 2024سچ خبریں: روس وزارت خارجہ کی ترجمان نے آج ایک بیان میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے