?️
ممبئی (سچ خبریں)بالی ووڈ کے معروف و مشہور اور شہنشاہ جذبات کہلانے والے فلم نگری پر طویل عرصے تک راج کرنے والے لیجنڈری اداکار یوسف خان المعروف دلیپ کمار 98 سال کی عُمر میں انتقال کر گئے۔ سانس میں مشکلات، پھیپھڑوں اور گردوں کی بیماری کی وجہ سے گزشتہ چند سال میں متعدد مرتبہ انہیں ہسپتال داخل کرایا گیا تھا اور وہ زندگی کے آخری ایام میں بھی زیر علاج رہے۔
دلیپ کمار کے انتقال کی خبر اُن کے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اُن کے ترجمان فیصل فاروقی کی جانب سے دی گئی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیئے گئے افسوسناک پیغام میں بتایا گیا کہ ’انتہائی دل اور گہرے رنج و غم کے ساتھ، میں یہ اعلان کررہا ہوں کہ ہمارے دلیپ کمار صاحب کچھ دیر قبل انتقال کرگئے ہیں۔‘
فیصل فاروقی نے مزید لکھا کہ ’بے شک! ہمیں خُدا نے اس دُنیا میں بھیجا ہے اور ہمیں لوٹ کر اُسی کی طرف جانا ہے۔‘ڈاکٹرجلیل پالکر کے مطابق دلیپ کمار نے اپنی آخری سانسیں صبح 7 بج کر 30 منٹ پر لیں۔دلیپ کمار کے انتقال کی افسوسناک خبر پر اُن کے اہلخانہ، بالی ووڈ فنکاروں اور دُنیا بھر میں موجود اُن کے مداحوں کی جانب سے شدید دُکھ کا اظہار کیا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ لیجنڈری اداکار دلیپ کمار گزشتہ کئی سالوں سے بیمار تھے جس کی وجہ سے اُنہیں اکثر معائنے کے لیے اسپتال منتقل کیا جاتا تھا۔ دلیپ کمار سانس لینے میں دشواری کی وجہ سے ممبئی کے اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔
خیال رہے کہ دلیپ کمار 1922ء میں پشاور کے محلےخداداد میں پیدا ہوئے تھے، دلیپ کمار نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز 1944 میں فلم ’جوار بھاٹا‘سے کیا مگر فلم انڈسٹری میں اپنی اصل پہچان 1960میں تاریخی فلم ’مغلِ اعظم‘ میں شہزادہ سلیم کا کردار ادا کرکے بنائی۔
دلیپ کمار نے اپنے فلمی کیرئیر کے دوران مغل اعظم، ملن، جگنو، شہید، ندیا کے پار، انداز جوگن، بابل، آرزو، ترانہ، ہلچل، دیدار، سنگدل، داغ، آن، شکست، فٹ پاتھ، امر،اڑن کٹھولا، انسانیت، دیوداس، نیا دور، پیغام، کوہ نور، گنگا جمنا، شکتی، سمیت کئی لازوال فلموں میں عمدہ اداکاری کے جوہر دکھائے۔
ان کی خدمات کے پیشِ نظر حکومت ہندوستان کی طرف سے انہیں پدما بھوشن ایوارڈ، دادا صاحب پھالکے سمیت کئی اعزازات دئیے گئے جبکہ 1998 کو انہیں پاکستان کے سب سے بڑے سویلین اعزاز نشان پاکستان سے بھی نوازا گیا۔ دلیپ کمار نے 65 سے زائد فلموں میں کام کیا جبکہ دلیپ کمار کو انڈین فلم کا سب سے بڑا اعزاز دادا صاحب پھالکے ایوارڈ بھی دیا گیا۔


مشہور خبریں۔
وزیرِاعظم سے خیبرپختونخوا کے ارکان پارلیمنٹ اور سیاسی قیادت کی ملاقات
?️ 22 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے خیبرپختونخوا سے تعلق
اکتوبر
افغانستان میں امریکہ کی موجودگی کے 20 سال؛ اسٹیٹ بلڈنگ سے لے کر اسٹریٹجک ناکامی تک
?️ 20 اگست 2025سچ خبریں: طالبان کی اقتدار میں واپسی کے چار سال بعد امریکی
اگست
کیا اسرائیل رہبر ایران کی پیش گوئی سے پہلے ہی مٹ جائے گا؟: میڈل ایسٹ مانیٹر
?️ 30 اپریل 2022سچ خبریں:فلسطینی علاقوں پر اپنے قبضے کے آغاز کے 73 سال بعد،
اپریل
گوگل نے پلے اسٹور میں ٹرمپ کے سوشل نیٹ ورک کو بلاک کیا
?️ 3 ستمبر 2022سچ خبریں: گوگل نے امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سوشل
ستمبر
فاتح کمانڈروں کو نشانہ بنانا تمام قوانین میں قابل مذمت ہے:عراقی وزیر اعظم
?️ 3 جنوری 2023سچ خبریں:ایرانی سپاہ پاسداران کی قدس فورس کے کمانڈر اور عراق کی
جنوری
کیا معیشت سعودی عرب کے لیے صیہونیوں کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کا گیٹ وے ہوگی؟
?️ 7 جون 2022سچ خبریں:خبری ذرائع نے یہ کہتے ہوئے کہ مزید اسرائیلی تاجر سعودی
جون
ارشد شریف کا قتل، سیاست میں مداخلت سے انکار اور فیصلہ کن لانگ مارچ
?️ 28 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) پیر کی صبح کا آغاز کینیا میں ارشد شریف
اکتوبر
امیر جماعت اسلامی کا دورہ ایران، وزیر خارجہ سے ملاقات، غزہ صورتحال پر گفتگو
?️ 26 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا دورہ ایران،
اگست