?️
کراچی: (سچ خبریں) معروف گلوکاری کا شو ’پاکستان آئیڈل‘ ایک دہائی کے طویل وقفے کے بعد شاندار انداز میں واپس آ رہا ہے، جس میں فواد خان، راحت فتح علی خان، زیب بنگش اور بلال مقصود سمیت کئی نامور شخصیات بطور ججز شامل ہوں گی۔
ویرائٹی کے مطابق گلوکاری کے مقابلے کا مقبول شو ’پاکستان آئیڈل‘ دس سال بعد دوبارہ سے پیش کیا جائے گا۔
پروڈکشن کمپنی ایم ایچ گلوبل نے فریمنٹل سے شو کے تمام حقوق حاصل کرلیے ہیں تاکہ اس کی پیشکش مؤثر انداز میں کی جا سکے۔
شو کی جیوری میں ملک کی مشہور شخصیات شامل ہوں گی، جن میں اداکار فواد خان، گلوکارہ زیب بنگش، گلوکار و قوال راحت فتح علی خان اور مشہور بینڈ اسٹرنگز کے موسیقار بلال مقصود شامل ہیں۔
’پاکستان آئیڈل‘ کا پہلا سیزن دسمبر 2013 میں جیو انٹرٹینمنٹ پر شروع ہوا، جو اپریل 2014 میں لاہور کے گلوکار ضماد بیگ کی فتح کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔
اُس وقت کے شو کے ججز میں بشریٰ انصاری، حدیقہ کیانی اور علی عظمت شامل تھے اور فائنل قسط میں ریکارڈ 10 لاکھ ووٹس ڈالے گئے تھے۔
جیو نے اصل میں 2007 میں اس فارمیٹ کے حقوق حاصل کیے تھے، مگر تکنیکی مسائل اور لاجسٹک وجوہات کی بنا پر شو کی لانچ تاخیر کا شکار ہوئی، بالآخر چھ سال بعد یہ شو ’پاپ آئیڈل‘ کے 50 ویں بین الاقوامی ایڈاپٹیشن کے طور پر نشر کیا گیا۔
ایم ایچ گلوبل نئے سیزن کے لیے ایک غیر معمولی حکمت عملی ترتیب دے رہی ہے، جس کے تحت یہ شو پانچ مختلف ٹی وی نیٹ ورکس پر ایک ساتھ نشر کیا جائے گا، جو کہ دنیا بھر میں کسی بھی ’آئیڈل‘ فرنچائز میں پہلی بار ہو رہا ہے۔
کمپنی کے مطابق اس کثیر پلیٹ فارم حکمت عملی کا مقصد پاکستان کے مختلف علاقوں اور زبانوں کے لوگوں تک شو کو پہنچانا ہے۔
ایم ایچ گلوبل کی ڈائریکٹر زویا مرچنٹ کا کہنا ہے کہ پاکستان آئیڈل پر فریمنٹل کے ساتھ ہماری شراکت پاکستان کی تخلیقی اور تفریحی صنعتوں کے لیے ایک بڑی پیش رفت ہے، یہ صرف ایک شو نہیں، بلکہ ایک ثقافتی تحریک ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں زبردست موسیقی کا ٹیلنٹ موجود ہے اور یہ پلیٹ فارم نہ صرف قومی سطح پر بلکہ عالمی سطح پر اس ٹیلنٹ کو اجاگر کرے گا۔
’پاکستان آئیڈل‘ کی پروڈکشن میں جدید ڈیجیٹل انٹریکشن کو بھی شامل کیا جائے گا، آڈیشنز آن لائن ’بگن پلیٹ فارم‘ پر شروع کیے جائیں گے، جب کہ بڑے شہروں اور دور دراز علاقوں میں براہ راست آڈیشنز بھی منعقد کیے جائیں گے۔
پروڈکشن کا آغاز رواں سال کے آخر میں متوقع ہے، جب کہ نشریات اور پریمیئر کی تاریخوں کا اعلان جلد کیا جائے گا۔


مشہور خبریں۔
مراکش کے سابق وزیر اعظم کی ایران کی مکمل حمایت اور نارملائزیشن کو فروغ دینے والوں پر کڑی تنقید
?️ 2 جولائی 2025سچ خبریں: انصاف اور ترقی کے سکریٹری جنرل اور مراکش کے سابق
جولائی
آسٹریلیا کی فلسطین ریلیف ایجنسی کی امداد بند کرنے سے دستبرداری
?️ 15 مارچ 2024سچ خبریں: آسٹریلیا نے UNRWA کی امداد کرنے کے اپنے سابقہ فیصلے
مارچ
انسانیت کیخلاف جنگی جرائم پر اسرائیل کو کٹہرے میں لانا ہوگا۔ وزیراعظم
?️ 15 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے عرب اسلامی ہنگامی
ستمبر
صیہونی جنگی جرائم
?️ 17 اگست 2022سچ خبریں:مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ کی پٹی پر اسرائیلی حملہ اور
اگست
چین میں تیار پہلی ہنگور کلاس آبدوز آئندہ سال پاک بحریہ کا حصہ ہوگی، نیول چیف
?️ 3 نومبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے
نومبر
ایہود باراک: اسرائیل دنیا میں نفرت انگیز حکومت بن چکا ہے
?️ 25 جولائی 2025سچ خبریں: سابق وزیر اعظم اور صیہونی حکومت کے جنگی وزیر ایہود
جولائی
اسرائیل،غزہ جنگ میں فتح حصل کرنے میں ناکام
?️ 19 فروری 2024سچ خبریں:غزہ کی جنگ کے تقریباً 5 ماہ گزرنے کے بعد بھی
فروری
امریکی سینیٹر کا اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت فوری طور پر روکنے کا مطالبہ
?️ 28 مارچ 2025 سچ خبریں:امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے اسرائیل کی جانب سے غزہ
مارچ