?️
کراچی: (سچ خبریں) ناول نگار، لکھاری و بلاگر صوفیہ کاشف نے اس بات پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے کہ گزشتہ چند سال سے بڑے شوبز ایوارڈز، شوبز ویب سائٹس اور سوشل میڈیا پیجز سمیت میڈیا کے دوسرے ادارے عمیرہ احمد کے نام پر ان کی تصویر کو استعمال کرتے آ رہے ہیں۔
صوفیہ کاشف ڈان نیوز ڈاٹ ٹی وی کے لیے بلاگ لکھتی رہی ہیں اور انہوں نے ڈان سے رابطہ کرکے شکایت کی کہ گزشتہ چند سال سے ان کی ایک پرانی تصویر کو عمیرہ احمد کی تصویر قرار دے کر ہر جگہ شیئر کیا جا رہا ہے۔
بعد ازاں صوفیہ کاشف نے اپنی انسٹاگرام اسٹوریز اور فیس بک ریلز میں بھی بتایا کہ کس طرح بڑے بڑے ادارے ان کی ایک پرانی تصویر کو عمیرہ احمد کی تصویر سمجھ کر شیئر کرتے آ رہے ہیں اور حیران کن طور پر آج تک عمیرہ احمد نے بھی یہ وضاحت نہیں کی کہ ان کے نام کے ساتھ شیئر کی جانے والی تصویر ان کی نہیں ہے۔
صوفیہ کاشف کی جانب سے انسٹاگرام اسٹوریز شیئر کیے جانے کے بعد دوسرے سوشل میڈیا پیجز نے بھی ان کی ویڈیوز شیئر کیں، جس میں وہ شکایت کرتی دکھائی دیں کہ ان کی تصویر کو عمیرہ احمد کی تصویر قرار دے کر شیئر کیا جاتا رہا ہے۔
صوفیہ کاشف نے اپنی ویڈیو میں بتایا اور دکھایا کہ کس طرح لکس اسٹائل ایوارڈز سے لے کر یو بی ایل لٹریچر فیسٹیول ایوارڈز اور دیگر شوبز میڈیا پیجز سمیت نشریاتی اداروں نے ان کی تصویر کو عمیرہ احمد کی تصویر قرار دے کر شائع کیا۔
حیران کن طور پر ان کی تصویر کو سیالکوٹ میں بینرز میں بھی استعمال کیا گیا اور وہاں بھی انہیں عمیرہ احمد قرار دیا گیا۔
صوفیہ کاشف نے اس بات پر حیرانگی ظاہر کی کہ اتنے بڑے اداروں میں ان کی تصویر کس طرح عمیرہ احمد کی تصویر کے طور پر بار بار شائع ہوتی رہی اور کیوں خود کبھی عمیرہ احمد نے بھی اس پر خاموشی نہیں توڑی۔
صوفیہ کاشف کی جو تصویر عمیرہ احمد کی تصویر کے طور پر استعمال کی جاتی رہی ہے، وہ 2016 کی پرانی تصویر ہے جو کہ صوفیہ کاشف نے پہلے ڈان نیوز ڈاٹ ٹی وی کے بلاگز کے لیے فراہم کی تھی اور بعد ازاں انہوں نے مذکورہ تصویر کو ڈیلیٹ کرواکر دوسری تصویر فراہم کی تھی۔
شوبز ویب سائٹس، سوشل میڈیا پیجز اور یوٹیوب چینلز کی جانب سے ان کی پرانی ڈان نیوز ڈاٹ ٹی وی کے بلاگز کی تصویر کو عمیرہ احمد کی تصویر کے طور پر شائع کیا۔
صوفیہ کاشف کی مذکورہ تصویر متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں کھنچی گئی تھی جو تقریبا 8 سال پرانی ہے۔
صوفیہ کاشف نے عمیرہ احمد سمیت دیگر اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ ان کی تصویر استعمال کرنے پر معذرت کریں اور وضاحت جاری کریں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ گوگل پر بھی جب عمیرہ احمد کا نام لکھا جائے تو صوفیہ کاشف کی مذکورہ تصویر متعدد ویب سائٹس پر عمیرہ احمد کے طور پر نظر آتی ہے اور اسے کئی ٹی وی چینلز کی ویب سائٹس نے بھی استعمال کر رکھا ہے۔


مشہور خبریں۔
فلسطینی اسیروں کی بھوک ہڑتال جاری
?️ 13 اگست 2022سچ خبریں: فلسطینی ذرائع نے اعلان کیا کہ فلسطینی اسیران خلیل
اگست
ہمارے نظام حکومت میں اچانک تبدیلی سہنے کی سکت نہیں ہے: وزیر اعظم
?️ 11 فروری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہمارے نظام
فروری
چوہدری شجاعت کا گھر پر پولیس چھاپے کے ذمہ داران کو کیفرکردار تک پہنچانے کا مطالبہ
?️ 1 مئی 2023لاہور: (سچ خبریں) صدر پاکستان مسلم لیگ (ق) اور سابق وزیراعظم چوہدری
مئی
مقبوضہ جموں وکشمیر: مزید دو کشمیریوں کی جائیدادیں ضبط ، پانچ کشمیری نوجوان گرفتار
?️ 30 مئی 2024سرینگر: (سچ خبریں) بھارتیہ جنتاپارٹی کی زیر قیادت بھارتی حکومت نے کشمیریوں
مئی
طالبان کا اقوام متحدہ کے نام خط
?️ 22 ستمبر 2021سچ خبریں:طالبان نے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے نام لکھے گئے
ستمبر
والدین کی بے لوث محبت میری زندگی کا انمول اثاثہ ہے۔ مریم نواز
?️ 31 مئی 2025لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ
مئی
بھارت نے مودی پر بی بی سی کی دستاویزی فلم کو نشر کرنے سے روکا
?️ 22 جنوری 2023سچ خبریں:ہندوستانی حکومت کے ایک مشیر نے اعلان کیا کہ ملک نے
جنوری
وزیر تعلیم کا پاکستان اور ترکی کے مابین دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم بنانے پر زور
?️ 18 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر برائے تعلیم شفقت محمود نے پاکستان اور ترکی
مارچ