ایمن خان کا جنت مرزا کو اہم مشورہ

ایمن خان کا جنت مرزا کو اہم مشورہ

?️

کراچی (سچ خبریں) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ایمن خان نے نمبر ون ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا کو  اہم مشورہ دیتے ہوئے  کہا ہے کہ آپ میک اپ تھوڑا کم کیا کریں۔۔‘اداکارہ کی یہ ویڈیو کلپ مختلف سوشل میڈیا پیجز پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جہاں زیادہ تر صارفین نے ان کا مشورہ درست قرار دیا ہے۔

حال ہی میں ایمن خان نے معروف ہدایتکار و میزبان وجاہت رؤف کو ایک خصوصی انٹرویو دیا جس میں اُنہوں نے میزبان کے دلچسپ سوالات کے جواب دیے۔ایمن خان کے اس انٹرویو سے لی گئی متعدد مختصر ویڈیوز سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہی ہیں جن میں سے ایک ویڈیو میں ایمن خان پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاک اسٹار کو مشورہ دیتی نظر آرہی ہیں۔

انٹرویو میں ایک سیشن کے دوران ایمن خان نے جنت مرزا کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ’آپ میک اپ تھوڑا کم کیا کریں۔‘ایمن خان نے میزبان وقار ذکاء کے حوالے سے کہا کہ ’وہ تو ایک لیجنڈ ہیں۔‘اداکارہ کی یہ ویڈیو کلپ مختلف سوشل میڈیا پیجز پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جہاں زیادہ تر صارفین کا کہنا ہے کہ ایمن خان نے جنت مرزا کو بالکل درست مشورہ دیا ہے۔

واضح رہے کہ مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر جنت مرزا کے فالوورز کی تعداد 17 اعشاریہ 6 ملین ہے، جنت مرزا پاکستان کی وہ واحد شخصیت ہیں جنہیں کسی بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر 17 ملین سے زائد صارفین نے فالو کیا ہوا ہے۔اس فہرست میں پاکستان کے موجودہ وزیراعظم عمران خان دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

 

مشہور خبریں۔

اسرائیلی دہشت گردی کو دیکھتے ہوئے دنیا بھر کی سینکڑوں نامور شخصیات نے جو بائیڈن سے اہم مطالبہ کردیا

?️ 22 جون 2021واشنگٹن (سچ خبریں)  اسرائیلی دہشت گردی کو دیکھتے ہوئے دنیا بھر کی سینکڑوں

محکمہ صحت کی ناقص حکمت عملی ڈینگی پھیلنے کی اصلی وجہ

?️ 9 اکتوبر 2021لاہور (سچ خبریں) کورونا کی وجہ سے دو سالوں سے ڈینگی پر

صیہونی فوج کا فلسطینی طلبا کے خلاف آنسو گیس کا استعمال

?️ 9 اکتوبر 2022سچ خبریں:قابض صیہونی فوج نے توقوعہ قصبے کے ہائی اسکول کے طلبا

ھآرتض کی ایرانی حملوں کے نتیجے میں صہیونی نقل مکانی کے بحران پر رپورٹ، سب کچھ تباہ ہو گیا

?️ 12 جولائی 2025سچ خبریں: عبرانی اخبار ھآرتض نے ایرانی حملوں کے نتیجے میں بے

صنعاء کے خوفناک ہتھیار اور سعودی عرب کو کاری ضربیں

?️ 11 مارچ 2023سچ خبریں:امریکہ اور سعودی اتحاد کی مسلسل رکاوٹوں کی وجہ سے یمن

پاکستان کو ٹرمپ پر اعتماد نہیں کرنا چاہیئے، حامد میر کا مشورہ

?️ 23 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک کے سینئر صحافی حامد میر نے حکومت

ہم بہت مشکل وقت میں ہیں:صیہونی کیبنٹ رکن

?️ 1 نومبر 2023سچ خبریں: صیہونی حکومت کی جنگی کابینہ کے ایک رکن نے اعتراف

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے