ممبئی (سچ خبریں)بھارتی مشہور اور معروف اوراداکاری کے سفرمیں کئی بڑے ایوارڈ حاصل کرنے والے اور دنیا میں اپنا نام کمانے والے بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن نے کہا ہے کہ ایشوریا رائے اوربیٹی شویتا میں کوئی فرق نہیں، ایشوریا رائے کو بالکل اپنی بیٹی شویتا کی طرح سمجھتا ہوں۔
جب ان کی بہو اور بالی ووڈ کی مشہور و معروف اداکارہ ایشوریا رائے کے بارے میں پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ ایشوریا میرے لیے بیٹی کی طرح ہے، کیونکہ ایک بیٹی اپنے گھر کے لیے رخصت ہوگئی جبکہ دوسری میرے گھر آگئی۔ اس حوالے سے انکا کہنا تھا کہ وہ ایشوریا رائے کو بالکل اپنی بیٹی شویتا بچن نندا کی طرح سمجھتے ہیں۔
دونوں یعنی سسر اور بہو، باہر کسی سے یا پھر سوشل میڈیا پر ایکدوسرے کے بارے میں شاذ و نادر ہی گفتگو کرتے ہیں۔ لیکن دونوں کا ایک دوسرے سے نہایت ہی خوبصورت رشتہ ہے، دونوں نے فلم محبتیں میں کا م کیا، لیکن اس سے قبل ایشوریا اور امیتابھ بچن کے صاحبزادے ابھیشک کی شادی ہوگئی تھی۔
فلم محبتیں میں امیتابھ نے ایشوریا کے والد کا کردار ادا کیا تھا۔ انھوں نے اس فلم میں ایک ایسے باپ کا کردار ادا جو کہ دنیا میں سب سے زیادہ اپنی بیٹی سے پیار کرتا تھا۔جب ایشوریا انکی بہو بنیں تو ایک بار لیجنڈ اداکار نے کہا کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ایشوریا اسی گھر کی بیٹی ہیں۔
یاد رہے کہ امیتابھ بچن کی ایک ہی بیٹی شویتا بچن نندا ہیں جوکہ ابھیشک سے بڑی ہیں، امیتابھ اکثر اپنی بیٹی کی تصویر اپنے ساتھ سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہیں، جبکہ ایشوریا بھی ہر برس انھیں وش کرنے کے لیے انکی تصویر خاندان بالخصوص اپنی بیٹی اور امیتابھ کی پوتی ارادھیا کے ساتھ شیئر کرتی ہیں۔
مشہور خبریں۔
غزہ جنگ اور حزب اللہ کے ساتھ جنگ میں صیہونیوں کے ساتھ کیا ہورہا ہے؟
جنوری
پچھلے چوبیس گھٹنے میں سعودی اتحاد کی122 بار الحدیدہ جنگ بندی کی خلاف ورزی
جولائی
بن سلمان نے سعودی عرب کو پولیس اسٹیٹ میں کیسے تبدیل کر دیا؟
اگست
مقبوضہ کشمیر : میر واعظ عمر فاروق ایک بار پھر گھر میں نظربند ، نماز جمعہ ادا کرنے کی اجازت نہیں دی گئی
اپریل
آپریشن رد الفساد کا مقصدپاکستانی عوام کا تحفظ ہے: بابرافتخار
فروری
سعودی تیل تنصیبات پر حملوں کے عالمی تیل منڈی پر اثرات
اپریل
امریکی آٹوموبائل کمپنیوں کے مزدوروں کی تاریخی ہڑتال
ستمبر
ایران نے اپنے آزادانہ فیصلوں سے عرب دنیا میں ایک خاص مقام پایا
اگست