?️
کراچی: (سچ خبریں) مقبول اداکار عثمان خالد بٹ نے کہا ہے کہ وہ کسی سے تعلقات میں رہ چکے ہیں اور اگر ان کی شادی ہوچکی ہوتی تو اب تک وہ تین سے چار بچوں کے باپ ہوتے۔
حال ہی میں وی او اے اردو کو دیے گئے انٹرویو میں اداکار نے یہ انکشاف بھی کیا کہ وہ اپنے مقبول ڈرامے کالا ڈوریا میں کام کرنے کے بعد ذہنی مسائل کا شکار ہوگئے تھے، جس وجہ سے وہ کچھ عرصے سے اسکرین سے دور ہیں۔
اداکار نے یہ واضح نہیں کیا کہ وہ کس وجہ سے کالا ڈوریا کے بعد ذہنی مسائل کا شکار ہوئے، تاہم انہوں نے بتایا کہ مذکورہ ڈراما بظاہر آسان تھا لیکن درحقیقت ان سمیت دیگر افراد کو بھی مشکلات پیش آئیں۔
فلموں میں کام کرنے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ انہوں نے اپنی فلم بالو ماہی کے بعد ہی فیصلہ کرلیا تھا کہ وہ اب اس وقت ہی فلم میں کام کریں گے جب انہیں منفرد کردار کی پیش کش ہوگی، اس لیے وہ زیادہ فلمیں نہیں کرتے۔
ساتھ ہی عثمان خالد بٹ کا کہنا تھا کہ فلم بہت بڑا رسک ہوتا ہے، اس میں ان ہی اداکاروں کو لیا جاتا ہے جو اسکرین پر زیادہ نظر آ رہے ہوتے ہیں اور پھر فلموں میں فیورٹزم بھی چلتا ہے۔
ماہرہ خان کے ساتھ فلم سپر اسٹار میں آئٹم سانگ کرنے کے سوال پر خالد عثمان بٹ کا کہنا تھا کہ انہوں نے اس لیے اداکارہ کے ساتھ ڈانس پرفارمنس کی، کیوں کہ انہیں بچپن سے ہی ڈانسر بننے کا شوق تھا اور یہ کہ وہ پہلے بھی ماہرہ خان کے ساتھ اسٹیج پر پرفارمنس کر چکے تھے۔
اداکار کا کہنا تھا کہ وہ نہ صرف اسکرپٹ لکھتے ہیں بلکہ انہوں نے اسٹیج ڈراموں کی ہدایات بھی دی ہیں جب کہ وہ بطور میک اپ آرٹسٹ بھی کام کر چکے ہیں اور مستقبل میں ان کا فلموں اور ڈراموں کی ہدایت کاری کا بھی ارادہ ہے۔
شادی سے متعلق پوچھے گئے سوال پر انہوں نے کہا کہ انہیں اچھے شریک حیات کی تلاش ہے، جیسے ہی اچھا جیون ساتھی مل جائے گا وہ رشتہ ازدواج میں بندھ جائیں گے۔
عثمان خالد بٹ کا کہنا تھا کہ ان کے خاندان کی روایات ایسی نہیں ہیں کہ وہ انہیں شادی کے لیے دباؤ ڈالیں، وہ بہتر ساتھی مل جانے پر ہی شادی کریں گے۔
ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ وہ اچھے شریک حیات کو تلاش کر رہے ہیں اور یہ کہ ماضی میں وہ ایسے تجربات کر بھی چکے ہیں اور اس وقت اگر ان کی شادی ہوچکی ہوتی تو اس وقت وہ تین سے چار بچوں کے باپ ہوتے۔


مشہور خبریں۔
یمن کے صوبہ عدن میں سعودی عرب کے خلاف بغاوت
?️ 8 مارچ 2021سچ خبریں:یمن کے جنوبی صوبے عدن جس کو مستعفی اور مفرور حکومت
مارچ
اقوام متحدہ میں فلسطین کی مکمل رکنیت کا طریقہ کار کیا ہے؟
?️ 28 اپریل 2024سچ خبریں: آزاد فلسطینی ریاست کی تشکیل اور اس کا بین الاقوامی
اپریل
جان بوجھ کر سیاسی افراتفری کی کوشش کی گئی، اتحادی حکومت نے سازشوں کو دفن کیا، وزیراعظم
?️ 26 مئی 2023کراچی: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں
مئی
2021 میں انسانی حقوق کے سلسلہ میں مغربی کا سیاہ ریکارڈ
?️ 29 دسمبر 2021سچ خبریں:سال 2021 اپنے آخری ایام اور گھڑیوں سے گزر رہا ہے
دسمبر
میں نے پیوٹن کو قانع کیا کہ زیلنسکی کو قتل نہ کرے : نفتالی بینیٹ
?️ 6 فروری 2023سچ خبریں:اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ نے ہفتے کے روز کہا کہ
فروری
چین نے بھی ہماری ایئرفورس کی کارکردگی کو سراہا۔ رانا تنویر
?️ 12 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) مسلم لیگ ن کے رہنما رانا تنویر حسین
جولائی
پاکستان اسٹیل ملز نجکاری پروگرام کی فہرست سے خارج
?️ 19 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اسٹیل ملز کو نجکاری پروگرام کی فہرست
دسمبر
اتحادی حکومت کے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کے دعوے
?️ 6 جولائی 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے ریلوے سعد رفیق نے وزیراعظم کے
جولائی