اتحادی حکومت کے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کے دعوے

?️

اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے ریلوے سعد رفیق نے وزیراعظم کے مشیر برائے امور گلگت و کشمیر قمر زمان کائرہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ اتحادی حکومت نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچالیا، سیاست داؤ پر لگا کر ریاست بچانے کیلئے مشکل فیصلے کیے، یقین ہے پنجاب کے عوام ضمنی الیکشن میں اعتماد کا ووٹ دیں گے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ فیصلہ کیا تھا ضمنی الیکشن میں ن لیگی امیدواروں کو سپورٹ کریں گے، ہم ضمنی الیکشن کو اکٹھے ہوکر لڑ رہے ہیں، ضمنی الیکشن جیت کر فساد کھڑا کرنے والوں کو جواب دینا ہے، عمران خان جاتے وقت ملکی معیشت میں بم لگا کر گئے، ہم مشکل حالات میں ہیں، ہم ٹارگٹڈ سبسڈی دے رہے ہیں، ملک دیوالیہ ہونے سے بچایا ہے، ملک ہوگا تو سیاست بھی ہوگی۔

وزیراعظم کے مشیر کے ہمراہ پریس کانفرنس میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں حمایت پر پیپلزپارٹی قیادت کا شکر گزارہوں، جب اتحادی حکومت آئی ملک دیوالیہ ہونے کے قریب تھا، دور نحوست سے پاکستانیوں کی جان چھوٹی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اتحادی حکومت نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، سیاست داؤ پر لگا کر ہم نے مشکل فیصلے کیے، عدم اعتماد کے بعد عام انتخابات میں جانے کا پلان بن چکا تھا، تحریک عدم اعتماد کے بعد عام انتخابات میں جانا آسان فیصلہ ہوتا، ملک کو بے یقینی صورتحال سے نکالنے کیلئے سخت فیصلوں کا سیاسی بوجھ اٹھایا، ہم نے ریاست کے ساتھ وفاداری نبھاتے ہوئے سیاسی مفادات کی قربانی دی۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ای وی ایم لانے کا مقصد عمران خان کو دوتہائی اکثریت دلانا تھا، ای وی ایم والا تماشا چل جاتا تو پاکستان کا حلیہ بگڑ جاتا، ہمارے پاس وقت کم ہے لیکن ملک کو بحران سے نکالیں گے، نیب کا سہارا لے کر عمران خان مخالفین کو ٹھکانے لگاتا رہا، عمران خان 73 کے آئین کو ختم کر کے آمرانہ طرز حکومت کا منصوبہ بنا رہےتھے، سابق وزیراعظم کی شیطانی سوچ کا راستہ روکنے کیلئے حکومت سنبھالی، ملک کی سلامتی کے لیے ہم اقدام کریں گے۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ عید کے تینوں روز تمام ٹرینوں کی تمام کلاسز کے کرایوں میں 30 فیصد کمی کر رہے ہیں، یقین ہے پنجاب کے لوگ ہمیں خدمت کا موقع دیں گے، گزشتہ چار سال کے دوران کوئی بہتری نہیں لائی گئی، 100 یونٹ تک مفت بجلی کا جو اعلان ہوا یہ رقم بجٹ میں موجود ہے، چھوٹے صارفین کو بجلی بلز پر سبسڈی پنجاب حکومت کے بجٹ میں شامل تھی، ن لیگ اپنے سابقہ دور میں آئی ایم ایف کو خیر باد کہہ گئی تھی، پی ٹی آئی حکومت نے آئی ایم ایف سے انتہائی سخت شرائط پر معاہدہ کیا۔

مشہور خبریں۔

عبرانی میڈیا: ایرانی جاسوس اسرائیلی نیوکلیئر سائنسدان کی گاڑی میں گھس گئے

?️ 30 نومبر 2025سچ خبریں: عبرانی زبان کے ایک میڈیا آؤٹ لیٹ نے اعتراف کیا

سمجھنے سے قاصر ہیں، آن لائن ملاقاتیں ایک جیل میں قانونی، دوسری میں غیر قانونی کیسے؟ عدالت

?️ 22 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق وزیراعظم عمران خان

بھارت نے کینیڈین شہریوں کو ویزوں سے روکا

?️ 22 ستمبر 2023سچ خبریں:ہندوستان اور کینیڈا کے درمیان جاری کشیدگی کے سائے میں میڈیا

امریکی ریپبلکن اور کابل کے خلاف نئے پابندیوں کا بل

?️ 2 جون 2023سچ خبریں:امریکی میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ اس ملک کی سینیٹ

غزہ میں بھوک کے سب سے ہولناک اعداد و شمار

?️ 31 مئی 2025سچ خبریں: بین الاقوامی انتباہات کے بعد کہ غزہ میں انسانی المیہ

2022 میں اسرائیل کے خطرناک چیلنج

?️ 31 دسمبر 2021سچ خبریں:  صیہونی فوجی ماہر نے 2022 کے موقع پر صیہونی حکومت کو

لبنان ایک گڑھا ہے جو ہمارے فوجیوں کو نگل رہا ہے:صیہونی میڈیا

?️ 17 نومبر 2024سچ خبریں:لبنان اور غزہ میں جاری جنگ پر صیہونی میڈیا نے گہری

ترکی کو عالمی بینک کی ایک ارب ڈالر سے زیادہ کی امداد؛ شام کا حصہ صفر

?️ 11 فروری 2023سچ خبریں:عالمی بینک کے سربراہ نے اس ملک میں مہلک زلزلے سے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے