🗓️
ممبئی (سچ خبریں)بالی ووڈ کے معروف اداکار اکشے کمار کے ممبئی میں 7 کروڑ 80 لاکھ روپے مالیت کا شاندار اپارٹمنٹ خریدنے کی خبر سامنے آئی ہے۔ دستاویز کے مطابق اپارٹمنٹ 1878 اسکوائر فٹ پر محیط ہے اور وہ بلڈنگ میں 19ویں فلور پر واقع ہے۔ اکشے کمارفی الحال اپنی اہلیہ اور بچوں کے ہمراہ جوہو کے ایک ڈوپلیکس میں مقیم ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اکشے کمار نے مبینہ طور پر ممبئی کے علاقے کھار ویسٹ میں ایک پرآسائش فلیٹ خریدا ہے۔نئی منی کنٹرول رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ بالی ووڈ اسٹار نے 7 کروڑ 80 لاکھ روپےمیں ایک اپارٹمنٹ خریدا ہے۔دستاویز کے مطابق اپارٹمنٹ 1878 اسکوائر فٹ پر محیط ہے اور وہ بلڈنگ میں 19ویں فلور پر واقع ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ اس پراپرٹی کی رجسٹریشن 7 جنوری کو ہوئی، اس میں کار پارکنگ کے لیے 4 جگہیں مختص ہیں۔نئے فلیٹ کی خریداری کی خبر اکشے کمار کے اندھیری ویسٹ کے 5 ہزار اسکوائر فٹ کے دفتر کی 9 کروڑ میں فروخت کے فوراً بعد سامنے آئی ہے، جس میں 5 کاریں پارکس کرنے کی گنجائش موجود تھی۔
بالی ووڈ اداکار فی الحال اپنی اہلیہ اور بچوں کے ہمراہ جوہو کے ایک ڈوپلیکس میں مقیم ہیں، ٹوئنکل کھنہ اکثر اپنی پوسٹوں میں اس عالیشان گھر کی تصاویر شیئر کرتی ہیں۔ممبئی میں سمندر کے قریب فلیٹ کے ساتھ اکشے کمار کی جائیدادیں گوا اور ماریشس میں بھی ہیں۔
اکشے کمار جو فلم نگری میں زیادہ معاوضہ لینے والے اداکاروں میں شمار ہوتے ہیں، سے متعلق یہ خبر بھی سامنے آئی کہ انہوں نے اپنی اگلی فلم 135 کروڑ روپے میں فائنل کی ہے۔بالی ووڈ کے کھلاڑی نے اتنی ہی رقم ٹائیگر شروف کے ساتھ اپنی فلم ’بڑے میاں چھوٹے میاں‘ کے لیے بھی حاصل کی ہے۔
مشہور خبریں۔
افغان فوج پر طالبان کا حملہ؛9اہلکار ہلاک
🗓️ 11 فروری 2021افغانستان کے صوبہ نیمروز میں ایک فوجی اڈے پر طالبان کے حملے
فروری
ایف بی آئی ٹرمپ کے کچھ حامیوں کے گھروں کی تلاشی لینے ک خواہاں
🗓️ 12 ستمبر 2022سچ خبریں: ریپبلکن پارٹی کے نائب صدر ہرمٹ ڈلن نے کہا
ستمبر
ٹرمپ کا چین سے کورونا وبا پھیلانے کے جرم میں 60 ٹریلین ڈالر ادا کرنے کا مطالبہ!
🗓️ 20 دسمبر 2021سچ خبریں:ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ چین کو کورونا وبا کے پھیلنے
دسمبر
اسمارٹ فون کے ٹکر کی مصنوعی ذہانت پر مبنی ’اے آئی پِن ڈیوائس‘ لانچ
🗓️ 12 نومبر 2023سچ خبریں: ’ہیومین‘ نامی اسٹارٹ اپ کی جانب سے مصنوعی ذہانت پر
نومبر
بائیڈن کی تجویز پر السنوار کا ردعمل
🗓️ 7 جون 2024سچ خبریں: وال اسٹریٹ جرنل اخبار کے مطابق غزہ کی پٹی میں
جون
بن سلمان خاشقجی کے قتل کے مقدمے سے محفوظ
🗓️ 5 اکتوبر 2022سچ خبریں: سعودی عرب کے ولی محمد بن سلمان کے وکلاء
اکتوبر
آبادی سے زیادہ بندوقیں رکھنے والا ملک
🗓️ 29 مئی 2022سچ خبریں:ایک سوئس انسٹی ٹیوٹ کے سروے کے مطابق امریکہ ایک ایسا
مئی
حماس کا شام کے ساتھ تعلقات مضبوط کرنے کا اعلان
🗓️ 22 اکتوبر 2022سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ترجمان نے شام کی
اکتوبر